عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہر سال عید میلاد النبی ﷺ پر جہاں 12 ربیع الاول پر جلوس میلاد نکلتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ابتدائی 12 دنوں میں مختلف افراد اور شعبے سے تعلق
رکھنے والے افراد میں بھی جلوس میلاد کا
سلسلہ ہوتا ہے۔
٭اس سلسلے میں 2 اکتوبر 2022ء بروز اتوار’’ کیماڑی بندر گاہ
کراچی‘‘ سے دوپہر 2 بجے لانچوں کے ذریعے جلوس میلاد نکلے گا۔ اس جلوس میں خصوصیت کے ساتھ ماہی گیروں کے ساتھ مبلغ دعوت اسلامی و رکن
شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کی شرکت
ہوگی۔
٭جبکہ
2 اکتوبر 2022ء بروز اتوار’’تیل والی چٹی ، ابراہیم حیدری کراچی‘‘ سے دوپہر 2 بجے لانچوں کے ذریعے جلوس میلاد نکلے گا جس میں خصوصیت کے ساتھ رکن
شوریٰ حاجی فاروق جیلانی کی آمد ہوگی۔
٭اسی
طرح 3 اکتوبر 2022ء بروز پیر صبح 10 بجے دعوت اسلامی کے شعبہ ماہی گیر کے تحت ’’پاڑوں بہار جیٹی سندھ‘‘ میں لانچوں کے ذریعے جلوس میلاد نکلے گااس جلوس میں خصوصیت کے ساتھ
مرحبا یا مصطفی ﷺ کے نعروں کے ساتھ رکن شوریٰ قاری محمد
ایاز عطاری قیادت فرمائے گئے ۔
٭اس
کے علاوہ 5 اکتوبر 2022ء بروز بدھ صبح 11 بجے ’’امین جٹ جیٹی، ریڑھی گوٹھ ،کراچی‘‘ سے لانچوں کے ذریعے جلوس میلاد نکلے گاجس میں مبلغ دعوت
اسلامی ملیر ڈسٹرکٹ کے نگران سید فضیل
باپوجلوس میلاد کی رہنمائی کریں گے۔
ان
مقامات میں مذکورہ تاریخوں میں بتائے گئے
وقت پر قریبی عاشقان رسول شرکت فرما کر اپنے عشق رسول میں اضافہ کریں اور دنیا و
آخرت کی برکتوں کو حاصل فرمائے۔
ہر
ہفتے کی طرح آج بروز ہفتہ 1 اکتوبر2022ء
بعد نماز عشاء حسب معمول دعوت اسلامی کے عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جو مدنی چینل پر براہ ِ راست نشر کیا جائے
گا۔
شیخ طریقت امیر اہل سنت بانی دعوت اسلامی حضرت
علامہ مولانا الیاس عطار قادری رضوی عاشقان
رسول کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے
جوابات قرآن و حدیث اور بزرگان دین رحمہم اللہ کے اقوال کی روشنی میں علم حکمت سے بھر پور جوابات عطا فرمائے گئیں۔
٭
آغاز تلاوۃ قرآن پاک ،نعت رسول ﷺ سے ہوگا، اس کے بعد جلوس میلاد بھی ہوگا ۔
واضح رہے کہ یکم ربیع الاول سے ہی 12 دن کے مدنی مذاکروں کا سلسلہ جاری ہے جو کہ بعد نماز عشاء شروع ہوکر وقت مناسب تک جاری رہتا ہے جس میں ملک و بیرون ملک سے آئے ہوئے کثیر عاشقان رسول شرکت کررہے ہیں۔
معروف ماہر ِتعلیم محمد
اقبال الرحمٰن کا دارالمدینہ انٹرنیشنل ایجوکیشن سسٹم کے ہیڈ آفس کا دورہ
تین عشروں سے زائد عرصے میں
متعدد اعلی ٰ سرکاری اور نجی عہدوں پراپنی
خدمات سرانجام دینے والے پاکستان کے معروف ماہر تعلیم محمد اقبال الرحمٰن نے دارالمدینہ انٹرنیشنل ایجوکیشن سسٹم کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔
اس دوران انہوں نے اراکینِ
مجلس اور چیف آپریٹنگ آفیسر سے ملاقات کی جبکہ اراکینِ مجلس نے اُنہیں دارالمدینہ سے متعلق بریفنگ دی اورہیڈ
آفس کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کروایا۔
مزید اراکینِ مجلس نے انہیں
3 براعظموں، 7ممالک اور 59شہروں پر پھیلے دارالمدینہ انٹرنیشنل ایجوکیشن سسٹم کے
وسیع اور منظم نیٹ ورک کی خصوصیات بتائیں اور دارالمدینہ کے نصاب نیز نظام تعلیم کی
خصوصیات سے آگاہ کیا ۔
ایڈمنسٹریٹر آفس لانڈھی
کا شیڈول، اجتماعِ میلاد و جلوسِ میلاد کے انتظامات کے حوالے سے میٹنگ
30ستمبر 2022ء بروز جمعہ شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے ذمہ داران کا ایڈمنسٹریٹر آفس
لانڈھی کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی جاوید کلہوڑ، میونسپل کمشنر ڈسٹرکٹ کورنگی وسیم سومر، ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ سلیم رضا، ڈائریکٹر پارک وقاص سومرو، ایکس سی این بہروز خان، ڈائریکٹر ایڈمن سلمان حیدر
اور ڈائریکٹر چارج پارکنگ اویس خان سمیت اسٹاف کے دیگر عاشقانِ رسول سے ملاقاتیں کیں۔
اس دوران ذمہ داران نے ربیع الاول کے سنتوں بھرے اجتماعات و جلوسِ میلاد کے
انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کی جس پر
افسران نے دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام کورنگی میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں
اپنی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ
برائے شخصیات ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے صوبائی ذمہ دار (خیبرپختونخواہ) رجب علی عطاری نے دیگر ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ایبٹ آباد میں DIG آفس کا وزٹ کیا۔
دورانِ وزٹ ذمہ داران نے پی
اے طاہر، میڈیا کوآرڈینیٹر ماجد اور نائب قاصد جاوید سے ملاقات کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں گفتگو کی۔
اسی طرح ذمہ داران نے ایبٹ
آباد (AC Commissioner) سیکریٹری کے پی اے سردار فیصل اور اے ڈی سی کے پی اے
مظہرالحق سے بھی ملاقات کا سلسلہ رہا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں FGRF دعوت اسلامی
کا تعارف کروایا نیز سرکاری اداروں میں اجتماعِ میلاد منعقد کرنے کے حوالے سے
میٹنگ کی۔بعدازاں ذمہ داران نے انہیں تحائف پیش کئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ
برائے شخصیات ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )
میڈیکل اسسٹنٹ محمد تنویر
اور محمد سجاد سے ملاقات، دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ریسکیو
1122 ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں اُن کی ملاقات میڈیکل اسسٹنٹ محمد تنویر اور محمد
سجاد سے ہوئی۔
ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے شخصیات کو شعبہ FGRF دعوت اسلامی کے دینی و
فلاحی کاموں کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں ماہِ میلاد کی مبارک باد دی اورمکتبۃ
المدینہ کا رسالہ ”صبحِ بہاراں“ تحفے
میں پیش کیا۔
اس موقع پر صوبائی ذمہ
دار خیبرپختونخواہ رجب علی عطاری اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار
سمیت دیگر اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )
دعوتِ اسلامی کے کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت پچھلے
دنوں ڈھاڈر میں قائم ڈپٹی کمشنر ہاؤس میں ڈپٹی کمشنر ضلع کچھی عمران
ابراہیم بنگلزئی سے ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی۔
دورانِ میٹنگ صوبائی ذمہ دار کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ
دعوت اسلامی (بلوچستان) محمد وقار عطاری اور ڈسٹرکٹ نگران ضلع کچھی غلام شبیر
عطاری نے ڈپٹی کمشنر کچھی سے دعوت اسلامی FGRF کی جانب سے پاکستان
کے مختلف شہروں بالخصوص ضلع کچھی میں سیلاب متاثرین کے درمیان ہونے والے مختلف امدادی کاموں کے حوالے سے گفتگو
کی۔
بعدازاں ڈپٹی کمشنر کچھی عمران ابراہیم بنگلزئی نے دعوتِ اسلامی کے
فلاحی شعبے FGRF کی کاوشوں کو سراہتے ہوئےاپنی نیک خواہشات
کا اظہار کیا اور اپنی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )
پنجاب پاکستان کی تحصیل ڈھاڈر
ضلع کچھی میں میر بلخ شیر مری (ایس ڈی پی او) اور محمد یوسف سیلاچی (ایس پی ضلع کچھی کے آفس سپرنٹنڈنٹ) سمیت دیگر پولیس افسران
سے ملاقات کا سلسلہ رہا۔
تفصیلات کے مطابق شعبہ
رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دورانِ ملاقات
آفیسرز سے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں گفتگو کی۔
اسی طرح ذمہ داران نے
حالیہ سیلاب میں شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں بالخصوص ضلع کچھی
میں ہونے والے امدادی کاموں کے بارے میں آگاہی دی جس پر آفیسرز نے دعوتِ اسلامی کی
کاوشوں کو سراہا۔
آخر میں مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے ملک و قوم کی سلامتی ، شہدائے پولیس اور سیلاب زدگان کے لئےدعائے خیر
کروائی۔ واضح رہے اس ملاقات میں ضلع کچھی کے نگران غلام شبیر سمیت دیگر اہم ذمہ
داران بھی شریک تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )
ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف حامد رشید
رندھاوا سے پی اے ایف ہیڈکوارٹر میں ملاقات
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف (DCAS-A) و ائیر مارشل حامد رشید رندھاوا سے PAF ہیڈکوارٹر میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری
اور حاجی وقارالمدینہ عطاری کی ملاقات ہوئی۔
دورانِ ملاقات مولانا
حاجی عبدالحبیب عطاری نے ڈپٹی چیف سے گفتگو کرتے ہوئے ملک و قوم کی سلامتی اور
دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا نیز
حامد رشید رندھاوا کو سیلاب زدگان کے لئے ہونے والے امدادی کاموں پر بریفنگ دی۔
شعبہ روحانی علاج کے کال سینٹر، ویب سروسز اور مکتوبات کے اسلامی
بھائیوں کا مدنی مشورہ
29 ستمبر 2022ء
بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کےعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم شعبہ
روحانی علاج کے آفس میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کال سینٹر، ویب سروسز اور
مکتوبات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے آفس
کے دینی کاموں کے بارے میں گفتگو کی جس پر آفس ذمہ دار سیّد یاسر علی عطاری نے رکنِ
شوریٰ کو آفس کے دینی کاموں کی سابقہ
کارکردگی پیش کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ
حاجی فضیل رضا عطاری نے دورِ حاضر کے مطابق اپنے کام میں مزید بہتری لانے کا ذہن
دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر نگرانِ شعبہ مولانا
انور رضا عطاری مدنی سمیت دیگر ذمہ داران بذریعہ انٹرنیٹ شریک تھے۔(رپورٹ: محمد عدنان رضا عطاری مدنی چینل ریکارڈنگ ذمہ دار ، کانٹینٹ: غیاث الدین
عطاری )
دعوتِ
اسلامی کے رابطہ برائے ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ کے تحت 30 ستمبر 2022ء بروز جمعہ مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ حیدر آباد میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں حیدرآباد سندھ
کے ڈاکٹروں نے 12 ماہ مدنی قافلے کے عاشقانِ رسول کا چیک اپ کرتے ہوئے انہیں
ادویات دیں۔
اس
موقع پر ڈاکٹر حضرات کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدر آبا دمیں قائم مختلف شعبہ جات
کا وزٹ کروایاگیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا نیز ماہانہ فری میڈیکل کیمپ لگانے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے
میں شرکت کرنےاور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی نیتیں کیں۔
بعدازاں
ڈاکٹروں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں
آگاہی دی۔(رپورٹ:محمد محسن مدنی عطاری صوبہ ٔسندھ ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )
مدنی قافلے کے عاشقانِ
رسول کے لئے جوہر ٹاؤن لاہور میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
دنیا بھر میں نیکی کی
دعوت عام کرنے والی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں 12 ماہ کے مدنی
قافلے میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کی تربیت کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
جوہر ٹاؤن لاہورمیں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔
اس حلقے میں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے عاشقانِ رسول کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی
اعتبار سے تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں ترقی کے لئے مدنی پھولوں
سے نوازا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری نے عاشقانِ رسول کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جواب دیئے۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا
عطاری، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )