پچھلے  دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے یونیک ہاسٹل ایبٹ آباد میں رجب علی عطاری کے ہمراہ وزٹ کیا ۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے طلبہ کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی اور اجتماع میلاد میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ ساتھ ساتھ انہیں ہاسٹل میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے ان ہی میں سے ہاسٹل ذمہ دار مقرر کئے۔ (رپورٹ: شعبہ تعلیم ہزارہ ڈویژن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام وائس چانسلر سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی فتح محمد مری سے مولانا عبدالوہاب عطاری نگران مجلس شعبہ تعلیم پاکستان کی میٹنگ ہوئی۔

دوران میٹنگ عبدالوہاب عطاری نے انہیں حالیہ سیلاب میں سیلاب متاثرین کے لئے دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کی جانب سے کئے جانے والے کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی اور فلڈ ریلیف کے بارے میں بتاتے ہوئے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے بعد میلاد پروگرام کےسلسلے میں وی سی صاحب سے بات چیت کا سلسلہ بھی رہا جس پر انہوں نے اس حوالے سے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 30 ستمبر 2022ء کو بنگلہ دیش، کھل گاؤں، سپاہی باغ ڈھاکہ میں استقبال میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں جلوس میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

جلوس میلاد میں مرحبا یا مصطفٰے ﷺ کی صدائیں بلند کی گئیں جبکہ شرکائے جلوس نے جھوم جھوم کر سرکار ﷺکی آمد مرحبا کے نعرے لگائے۔ جلوس میلاد میں عاشقان رسول کو مقصد میلاد مصطفٰے ﷺ کو سمجھنے اور اس عمل کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی بنگلہ دیش کے ذمہ داران نے بنگلہ دیش میں حضرت مولانا ابو سفیان صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے متعلق بریفنگ دی اور 6 اکتوبر 2022ء کو پاکستان سے تشریف لانے والے خلیفہ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے ملاقات کی دعوت پیش کی۔

مولانا صاحب نے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاوشوں کو سراہا اور جانشین امیر اہلسنت سے ملاقات کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں۔


2 اکتوبر 2022ء کو ”کیماڑی بندر گاہ کراچی“ میں رحمۃ للعالمین ﷺکا میلاد منانے کے لئے کشتیوں پر جلوس میلاد نکالا گیا۔

جلوس میلاد میں شرکت کرنے کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے اراکین شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، مولانا حاجی عقیل عطاری مدنی اور نگران پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری سمیت دیگر شخصیات اور بیرون ملک کے عاشقان رسول کیماڑی بندر گاہ پہنچے۔

بندر گاہ پہنچ کر اراکین شوریٰ ماہی گیر اور دیگر عاشقان رسول کے ہمراہ جلوس میلاد کا آغاز کرنے کے لئے کشتیوں پر سوار ہوئے۔ شرکائے جلوسِ میلاد کی جانب سے لگائے جانے والے ”مرحبا یا مصطفٰے ﷺ“ کے نعروں سے سمندر کی فضا گونج اُٹھی۔ جلوس میلاد میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو آقا کریم ﷺ کی محبت میں نمازوں کی پابندی کرنے اور درود شریف کی کثرت کرنے کی ترغیب دلائی۔ صلوۃ و سلام اور ”سرکارﷺ کی آمد“مرحبا کے نعروں پر جلوس میلاد کا اختتام ہوا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بلوچستان سے آئے ہوئے کچھ اضلاع کے ذمہ داران کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری سے ملاقات ہوئی۔

اس دوران رکن ِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق اہم امور پر گفتگو کی اور اُن کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اخلاص کے ساتھ دینی کام کرتے رہنے کا ذہن دیا۔آخر میں رکنِ شوریٰ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں جشنِ عیدِ میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر آفس ٹنڈو محمد خان میں ہونے والی میٹنگ میں شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے 12 ربیع الاول کی شب دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے عظیم الشان اجتماعِ میلاد اور ربیع الاول کی دوپہر جلوسِ میلاد میں عاشقانِ رسول کی شرکت اور ان کی سیکیورٹی کے متعلق اہم نکات پر کلام کیا۔بعدازاں وہاں موجود آفیسرز نے دعوتِ اسلامی کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )


3 اکتوبر 2022ء بروز پیر مختلف شخصیات جن میں اسسٹنٹ کمشنر اشرف سانگھری، میونسپل کمشنر فاخر شاکر، ایم ڈی واسا انجم سعید، ڈی ایس پی پریل موریو، ایس ایچ او ایاز بکھو اور چیئر مین پولیس امن کمیٹی عمران سہروردی نے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدر آبا دکا وزٹ کیا۔

اس دوران شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے شخصیات کو شعبہ ایف جی آر ایف دعوتِ اسلامی کی جانب سے سیلاب و بارشوں سے متأثرین کی بحالی اور امداد کے متعلق بریفنگ دی۔بعدازاں ذمہ داران نے شخصیات سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )


امت کی خیر خواہی کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈپٹی کمشنر کورنگی ڈاکٹر سیّد محمد علی سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےڈپٹی کمشنر کو شعبہ ایف جی آر ایف دعوتِ اسلامی کی جانب سے اپریسیشن لیٹر پیش کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )


3 اکتوبر 2022ء بروز پیر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ملتان ڈویژن شیڈول کے دوران دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ بوائز اور زیرِ تعمیر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام نے رکنِ شوریٰ مولانا ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی سے ملاقات کی جبکہ رکنِ شوریٰ نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:جہانزیب عطاری مدنی معاون رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد شاہد عطاری مدنی ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان کے شہر ملتان کے شیڈول پر تھے۔

معلومات کے مطابق 2 اکتوبر 2022ء بروز اتواررکنِ شوریٰ نے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ رکنِ شوریٰ نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صوبہ وائز تقرری پر کلام کیا نیز شعبے کی ماہانہ کارکردگی کا فالو اپ اور آئندہ کے اہداف پر مشاورت کی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ذیلی شعبہ جات قاعدہ ناظرہ کورسز، گلی گلی مدرسۃالمدینہ، مدرسۃ المدینہ بالغات، فیضان ِصحابیات دارالسنہ اور فیضان مرشد کی سابقہ کارکردگی کے متعلق اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ:جہانزیب عطاری مدنی معاون رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد شاہد عطاری مدنی ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )


اوراقِ مقدسہ کی حفاظت کرنے اور انہیں محفوظ مقام پر پہنچانے کے لئے دعوتِ اسلامی نے ایک شعبہ بنام تحفظِ اوراقِ مقدسہ قائم کیا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائی علاقوں میں جمع ہونے والے اوراقِ مقدسہ محفوظ مقام تک پہنچاتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 2 اکتوبر 2022ء بروز اتوار شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت 298 روڑ فیضان مدینہ گوجرہ شہر میں مبلغِ دعوت اسلامی قاری محمد بشارت عطاری، گوجرہ تحصیل نگران قاری محمد حبیب اللہ عطاری، محمد شاھد عطاری اور ڈویژن ذمہ دار محمد عمران سلطانی عطاری نے ربیع الاول شریف کی آمد پر اوراق ِمقدسہ کے 4 نئے ڈرم لگائے جبکہ قاری بشارت عطاری نے 12 ڈرم اور محمد شاہد عطاری نے 5 ڈرم لگانے کی نیتیں کیں۔

اس موقع پر علاقے کے  عاشقان رسول  نے دعوت اسلامی کے اس نیک کام کو خوب سراہا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: الله دتہ عطاری ٹاؤن ذمہ دار و سٹی فیصل آباد ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )