12 ستمبر 2023 ءبروز بدھ  ائمہ مساجد انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے تحت آن لائن احکامِ امامت کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے افریقی ممالک کے ائمہ مساجد کے درمیان امامت کے شرعی اور اہم مسائل کے متعلق تربیت و رہنمائی کی جس میں انہیں امامت کی ذمہ داریاں بہتر انداز میں پوری کرنے نیز شرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے کورس میں شامل عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس کورس میں افریقی ممالک کے ائمہ کرام و ذمہ داران نے بذریعہ زوم شرکت کی ۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ روحانی علاج دعوت اسلامی کے تحت   مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میر پور خاص (سندھ) میں تعویذاتِ عطاریہ کی دہرائی کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن میر پور خاص کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔

صوبائی ذمہ دار امان اللہ عطاری نے دہرائی اجتماع میں شریک بستہ ذمہ داران کی تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے دہرائی کروائی اور شرکا کو شعبے میں ہونے والے دینی کاموں سے متعلق اپڈیٹس بتائیں ۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کی جانب سے 10،09ستمبر 2023ء  بروز ہفتہ، اتوار فیضانِ مدینہ سکھر (سندھ) میں تین دن کا روحانی علاج کورس لیول-2 کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈویژن سکھر کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔

کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے صوبائی ذمہ دار امان اللہ عطاری نے لیول 2 کے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی جس میں پیلیا (یرقان) کے دم کرنے کا طریقہ اور احتیاطیں بھی سمجھائیں۔ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کام کرنے کا ذہن بھی دیا ۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں  دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت ذمہ داران نے حیدر آباد میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ایگریکلچر ریسرچ سندھ لیاقت بھٹو سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات ذمہ دارا سلامی بھائی نے لیاقت بھٹو کو دعوت اسلامی کاتعارف کروایا اور ان سے ماہ میلاد میں ایگریکلچر ریسرچ مین آڈیٹوریم ہال میں اجتماع میلاد منعقد کرنے پر گفتگو ہوئی جس پر انہوں نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ ترجمہ وتفسیر قرآن بنام ’’افہام القرآن‘‘ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:صوبائی ذمہ دار ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت کورنگی ڈسٹرکٹ میں واقع محمد علی جناح اسکول میں اسٹوڈنٹس کے درمیان طہارت کورس کروایا گیا۔

کورس میں شریک طلبہ کو مبلغِ دعوت اسلامی نے پاکی وناپاکی کےمسائل سمجھائے اور کپڑے پاک کرنے کے متعلق اہم معلومات دیں۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز ڈسٹرکٹ کورنگی محمد حاشر عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 15 ستمبر 2023ء کواسٹار کالج لاہور میں میٹ اپ منعقد ہوا جس میں راوی ٹاؤن کے معلم محمد منور عطاری نے اسٹوڈنٹس کو فرض علوم میں سے غسل کے فرائض تفصیل سے سمجھائے اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی ونیک خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد منور عطاری معاون ٹاؤن ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام   لاہور کی جامع مسجد محمدیہ غوثیہ میں شعبہ مدنی کورسز جزوقتی کے نیو معلمین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ٹاؤن ذمہ دار محمد حمزہ عطاری نے نیو معلمین کی 12 دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی۔

اس موقع پر محمد حمزہ عطاری نے شرکا میں سے یوسی ذمہ دار بھی بنائےنیز انہیں 7 دن اور 63 دن پر مشتمل رہائشی کورسز میں کثیر اسلامی بھائیوں کا داخلہ کروانے کی نیتیں کروائی اور اہداف دئیے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد منور عطاری معاون ٹاؤن ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


14 ستمبر 2023ء کو دعوت اسلامی کے تحت  اسپیئر کالج لاہور میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں پرنسپل،اساتذہ سمیت 150اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

سیکھنے سکھانے کے حلقے میں راوی ٹاؤن کے معلم محمد منور عطاری نے وضو کے فرائض تفصیل کے ساتھ بیان کئے اور شرکا کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیتیں کروائیں جس پرا سٹوڈنٹس و اساتذہ نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد منور عطاری معاون ٹاؤن ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے تحت 17 ستمبر 2023ء کو آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں پنجاب کے مختلف ڈیپارٹمنٹس (مدرسۃ المدینہ بوائز/گرلز، مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم، مدرسۃ المدینہ بالغان، ائمہ مساجد، شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں، فنانس ڈیپارٹمنٹ، ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ، پراپرٹی ڈیپارٹمنٹ اور شعبہ عطیات بکس) کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ قاری سلیم عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور مدنی پھول بیان کرتے ہوئے انہیں اخلاص کے ساتھ دینی کام کرتے رہنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ نگران مجلس نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ حاجی غلام الیاس عطاری نے ”دعوت اسلامی کے دیگر شعبہ جات نیو سائٹیز میں کیسے معاون و مدد گار بن سکتے ہیں؟“ کے موضوع پر کلام کیا اور سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف دیئے۔ (رپورٹ: محمد فاروق عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ)


16 ستمبر 2023ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار فدا علی  عطاری، شعبہ رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محمد شہزاد عطاری اور محمد جنید عطاری نے M.Sبہاولپوروکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹر عامر محمود بخاری اور ڈپٹی M.Sڈاکٹر اعجاز رسول سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں اجتماع میلاد و جلوس میلاد میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور رسالہ ”صبح بہاراں“ پیش کیا۔ (رپورٹ: شہزاد عطاری، کارکردگی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 ستمبر 2023ء کو کراچی کی برانچ فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں Data Analysis Department اور مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز سید غلام الیاس عطاری نے مارکیٹنگ میں ڈیٹا کا استعمال کس طرح کیا جائے اور استعمال ہونے والے ڈیٹا میں بہتری کس طرح لائی جائے ؟ اس پر تبادلہ خیال کیا۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16 ستمبر 2023ء کو کراچی کی برانچ فیضان مدینہ میں Data Analysis Department کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز سید غلام الیاس عطاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ڈیٹا کے استعمال کی احتیاط پر گفتگو کی اور ڈیٹا کو درست طریقے سے استعمال کرنے کی تربیت کی۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی)