دعوت
اسلامی کے تحت 30 ستمبر 2022ء کو نیا آباد میں ڈسٹرکٹ سطح پر محفلِ میلاد کا
اہتمام ہوا جس میں خصوصیت کے ساتھ صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار و نگران عالمی
مجلس مشاورت سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ
سطح کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا پھر نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ اس کے بعد صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے دعا فرمائی اور آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گلی
گلی مدرسۃ المدینہ کے لئے نیا
گھر لینے کے سلسلے میں مشاورت کی۔
پردہ باغ پشاور میں ہونے
والے اجتماعِ میلاد کے سلسلے میں ایس ایچ
او حاجی محمد ظفر خان سے ملاقات
دعوتِ اسلامی کے زیرِا
ہتمام پردہ باغ پشاور میں ہونے والے سالانہ اجتماعِ میلاد کے سلسلے میں شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے نگرانِ ڈویژن مشاورت پشاور محمد توصیف عطاری سمیت دیگر ذمہ داران
نے مقامی تھانہ فقیر آباد میں SHO حاجی محمد ظفر خان سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران
نے اجتماعِ میلاد کی سیکورٹی مینجمنٹ کے حوالے سے میٹنگ کی جس میں SHO حاجی محمد ظفر خان نے اپنی طرف سے مکمل
تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
آخر میں ذمہ داران نے SHO کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پردہ باغ
پشاور کے عظیم الشان اجتماعِ میلاد میں
شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
متحدہ قومی مومنٹ پاکستان
حیدر آباد ڈسٹرکٹ کے وفد کا فیضانِ مدینہ کا وزٹ
پچھلے دنوں متحدہ قومی
مومنٹ پاکستان حیدر آباد ڈسٹرکٹ کے وفد (جن میں ایم پی اے راشد خلجی بھی شامل تھے) نے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا جہاں اُن کی ملاقات شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے اسلامی
بھائیوں سے ہوئی۔
اس دوران ذمہ داران نے
وفد کے اسلامی بھائیوں سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی
و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا نیز 12 ربیع الاول کی شب ہونے والے عظیم الشان
اجتماعِ میلاد میں میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ
تعلیم کے تحت 7 اکتوبر 2022ء بروز جمعہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی
لاہور کے قائد اعظم ہاسٹل میں میلادِ اجتماع منعقد
ہوا جس میں یونیورسٹی کے کثیر اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
ابتداءً تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعت رسولِ مقبول ﷺ پڑھا گیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی
انجینئر کبیر عطاری نے ”والدین مصطفٰی ﷺکی عظمت و شان“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا۔اجتماع کے اختتام پر عاشقانِ
رسول نے درود و سلام اور رقت انگیز دعا میں شرکت کی۔(رپورٹ:حسن علی عطاری، یونیورسٹی
نگران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
7 اکتوبر 2022ء
بروز جمعہ پاکستان کے شہر فیصل آباد میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نمازی حضرات سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد
شیراز عطاری مدنی نے شرکائے حلقہ کو نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل بتاتے ہوئے اس
کا عملی طریقہ کروایااور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ
لینے کی ترغیب دلائی۔
اس موقع پر مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کے امام صاحب عبدالرحمٰن عطاری اور مدینہ ٹاؤن کے نگران مزمل عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:شعبہ کفن دفن عطاری، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
عید میلادالنبی ﷺ کے
سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کینال پارک سکیم تاج باغ کی جامع مسجد قباء
میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود
عاشقانِ رسول کو میلاد کے واقعات بتائے نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ہن دیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری
معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 6 اکتوبر 2022ء
بروز جمعرات نواب شاہ سے آئے ہوئے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے ایک میٹ اپ کا انعقاد
کیا گیا۔
اس موقع پر رکنِ مرکزی
مجلسِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی
تربیت کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری
نے اسلامی بھائیوں کے درمیان مکتبۃالمدینہ کے کُتُب و رسائل تقسیم کئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
آج رات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں عظیم
الشان اجتماع میلاد کا انعقاد کیا جائیگا
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام آج 08 اکتوبر 2022ء بمطابق 12 ربیع الاوّل 1444ھ کی شب
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں عظیم الشان اجتماع میلاد کا انعقاد کیا
جائیگا۔
اجتماع
کا آغاز اللہ کے پاک کلام قرآن مجید سے کیا جائے گا، اس کے بعد بارگاہ رسالت مآب صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیۂ نعت پیش کی جائے گی۔ رات 8:30 بجے شروع
ہونے والے اس اجتماع میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی
چینل پر مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی ”جشن ولادت اور شانِ مصطفٰے صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
بیان
کے بعد مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ
مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہعاشقان
میلاد کو مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے۔ مدنی
مذاکرے کے بعد عاشقان رسول کو سحری پیش کی جائے گی۔
اس کے
بعد پُر رونق محفل ”صبح بہاراں“کا آغاز ہوگا جس میں عاشقان رسول اُس گھڑی
کا استقبال کریں گے جس میں ”وجۂ تخلیق کائنات، آقائے نامدار، خاتم النبیین صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“کی دنیا میں
جلوہ گری ہوئی۔ صلوۃ و سلام پر اجتماع میلاد کا اختتام کیا جائیگا۔
یہ
اجتماع پاکستان کے سینکڑوں مقامات پر مدنی چینل کے ذریعے اجتماعی طور پر دیکھنے کا
سلسلہ ہوگا جن میں سے چند کے نام یہ ہیں:
٭گراؤنڈ
گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ ٭آئرس ہوٹل ریلوے
روڈ ساہیوال ٭بابا گراؤنڈ عقب سول سیکریٹریٹ،
لاہور ٭لیاقت آباد راولپنڈی ٭ریلوے پارک منڈی بہاؤالدین ٭جامع مسجد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ ٭باہتر موڑ دارالمدینہ پرائمری کیمپس واہ کینٹ ٭ڈیرہ فریاد اعوان اسٹیڈیم روڈ، ڈسکہ ٭پردہ
باغ پشاور ٭شاداب گراؤنڈ اورنگی ٹاؤن کراچی
خلیفہ امیر اہلسنت کراچی سے بنگلہ دیش پہنچ گئے، چٹاگانگ
میں سنتوں بھرا بیان بھی فرمایا
بنگلہ
دیش کے عاشقان رسول کے لئے انتظار کی گھڑیاں ختم
خلیفہ
امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی بنگلہ دیش پہنچ گئے
تفصیلات:
خلیفہ
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی 6اکتوبر 2022ء کو انٹر نیشنل ایئر پورٹ
کراچی پاکستان سے سفر کرکے ڈھاکہ ایئر پورٹ بنگلہ دیش پہنچ گئے۔
خلیفہ
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی ڈھاکہ ایئر پورٹ سے فرہاد اسکول، ہتھ ہزاری
چٹاگانگ پہنچے جہاں انہوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمایا۔حاجی عبید رضا
عطاری نے شرکا کو نیکی کی دعوت کی دھومیں
مچاتے ہوئے جشن میلاد النبی ﷺ منانے اور سیرت رسول ﷺ کو اپنانے کی ترغیب دلائی۔
واضح
رہے کہ خلیفہ امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی بارہویں شریف کو ہونے والے اجتماع میلاد
میں خصوصی طور پر شرکت کرنے کے لئے بنگلہ دیش پہنچے ہیں جبکہ اس سفر کے دوران
تنظیمی کاموں کا جائزہ لینا، ذمہ داران اور شخصیات سے ملاقات کرنا آپ کے شیڈول میں
شامل ہے۔
اسپیشل ایجوکیشن اٹک کا
دورہ، گونگے، بہرے اور نابینا بچوں کی تربیت کا سلسلہ
پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے اسپیشل
ایجوکیشن اٹک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گونگے، بہرے اور نابینا بچوں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر مبلغ دعوت
اسلامی نے بچوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں نماز کی اہمیت اور نماز کی
پابندی کرنے کے حوالےسے بتایا نیز اپنے والدین کا ادب و احترام کرنے کے ساتھ ساتھ
صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:بدر عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیصل آباد کے جھنگ روڈ سیف آباد کی جامع مسجد بہارِ مدینہ
میں نمازِ جنازہ کورس کا انعقاد
5 اکتوبر 2022ء
بروز بدھ فیصل آباد کے جھنگ روڈ سیف آباد کی
جامع مسجد بہارِ مدینہ میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام نمازِ جنازہ
کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں نمازی حضرات سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس کورس میں فیصل آباد کے
میٹروپولیٹن ذمہ دار محمد شیراز عطاری مدنی نے شرکا کو فرض علوم کے بارے میں بتاتے
ہوئے نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل سکھائے نیز نمازِ جنازہ کا عملی طریقہ بھی
سکھایا۔(رپورٹ:شعبہ
کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن
دفن کےتحت 5 اکتوبر 2022ء بروز بدھ فیصل آباد جھنگ روڈ میں واقع زراعت محکمہ میں
نمازِ جنازہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف افسران بالخصوص ڈپٹی کمشنر
خالدمحمود کی شرکت رہی۔
اس موقع پر مبلغِ دعوتِ
اسلامی محمد شیراز عطاری مدنی نے اسلامی
بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل بتائے اور نمازِ
جنازہ کا عملی طریقہ سکھایا۔
آخر میں مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے شرکائے حلقہ کو نیکی کی کاموں میں حصہ لیتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے
مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)