لاہور کے نگرانِ ڈسٹرکٹ
مشاورت، نگرانِ ٹاؤن مشاورت اور نگرانِ تحصیل مشاورت کا مدنی مشورہ
پاکستان کے شہر لاہور میں
ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ لاہور میں نگرانِ ڈسٹرکٹ مشاورت، نگرانِ ٹاؤن مشاورت اور نگرانِ تحصیل
مشاورت کا مدنی مشورہ ہوا۔
اس مدنی مشورے میں رکنِ
مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جس پر ذمہ داران نے لاہور میں ہونے
والے دینی کاموں کے حوالے سے رکنِ شوری کو آگاہ کیا۔
اسی طرح رکنِ شوریٰ نے
ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔ (رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا
عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پاکستان کے ڈسٹرکٹ خوشاب میں دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعِ میلاد کا
انعقاد کیا گیا جس میں پولیس لائن
جوہرآباد کے آفیسرز (ڈی پی او
خوشاب محمد اسد الرحمٰن ،خوشاب ڈسٹرکٹ کے ڈی ایس پی ، ایس ایچ اوز، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، انچارج سیکورٹی اور ایلیٹ فورس کے آفیسرز)کی کثیر تعداد نے شرکت
کی۔
اس اجتماعِ پاک میں ڈویژن
نگران سرگودھا محمد عادل عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے میلادالنبی ﷺ کے واقعات بیان کئےاور انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا
ذہن دیا۔
بعدازاں شرکائے اجتماع کے
درمیان ماہنامہ فیضان مدینہ اور مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسائل تقسیم کئے گئے نیز شہدائے پولیس کے لئے خصوصی دعا کا
اہتمام کیا گیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں ڈائریکٹر جنرل منرل اینڈ مائینز
بلوچستان بشیر احمد مستوئی ، ایکسین کیسکو آپریشن
نصیرآباد شبیر احمد مستوئی، ڈاکٹر
جمیل مستوئی ، ایم۔ ایس ڈھاڈر ڈاکٹر فیاض احمد مستوئی اور ایم ایس ڈی ایچ کیو سول
ہسپتال ڈاکٹر رفیق احمد مستوئی سے ان کی والدہ کے انتقال پر کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ
بلوچستان دعوتِ اسلامی کےذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا۔
اس دوران صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے
انہیں FGRF دعوتِ اسلامی کی جانب سے حالیہ سیلاب متاثرین کے
لئے لگائے جانے والے فری میڈیکل کیمپ کے حوالے سے بریفنگ دی ۔
بعدازاں شخصیات نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو
سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا نیز اس
سلسلے میں اپنی طرف سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع
پر جامعۃالمدینہ بوائز سبی کے ناظم مولانا عطا محمد عطاری، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو
اسٹاک ڈاکٹر جان محمد صافی، خان عبدالوہاب باروزئی اور ورکنگ جرنلسٹ سبی کے صحافی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ہاکی گراؤنڈ کمپنی باغ سرگودھا میں عید
میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں عظیم الشان اجتماع منعقد کیا گیا جس میں سیاسی و سماجی
شخصیات سمیت کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی ثوبان
عطاری نے میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ
رسول کو
سرکار ﷺ کی سیرتِ طیبہ کے مطابق اپنی
زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی مختلف شخصیات میں سے چند کے نام درج ذیل ہیں:
ڈی پی او سرگودھامحمد طارق عزیز سندھو، اسسٹنٹ
کمشنر سرگودھا مہر مدثر ممتاز ہرل، چیئرمین وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل سرگودھا ڈویژن چوہدری
نوید اسلم وڑائچ، ڈی ایس پی سرگودھا سٹی محمد ناصر عباس شیخ، چیئرمین PHA
سرگودھا ڈویژن محمد شفیق سندھو۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک اسکول سسٹم کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں میلاد
اجتماع
محافل ِ میلاد میں اللہ پاک کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی ہیں۔میلاد منانے
والوں سے سرکار ﷺ خُوش ہوتے ہیں۔
دارالمدینہ ہیڈ آفس کے اسلامی بھائیوں، دارالمدینہ
بوائز ہائی اسکول کے طلبہ، ٹیچرز اور ان کے سرپرستوں کا اجتماع ِ میلاد دعوت ِ
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں منعقد ہوا۔
اجتماع پاک کا آغاز تلاوت ِ قراٰنِ پاک سے ہوا جبکہ دارالمدینہ کے مختلف کیمپسزکے طلبہ نے نبی کریم ﷺکی
بارگاہ میں نعتوں کے نذرانے پیش کئے اور اردو و انگریزی میں سنتوں بھرے بیانات کئے۔
اس موقع پرطلبہ نے جشن ِ ولادت
سے متعلق مختلف چارٹس بھی ہاتھوں میں اٹھارکھے تھے۔اس کے بعد
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ شعبہ دارالمدینہ حاجی
محمد اطہر عطاری نے اپنے سنتوں بھرے بیان میں بتایا کہ آپ ﷺسے محبت کاتقاضاہے کہ ہماری کوئی
نمازقضا نہیں ہونی چاہیے۔
ان دنوں دارالمدینہ نے خصوصی طور پر درودپاک پڑھنے کی ترغیب دلائی ہے۔اب تک دارالمدینہ کے
طلبہ اوراسٹاف کم و بیش 50کروڑ درود پاک پڑھ چکے ہیں۔
مزید رکنِ شوریٰ کا کہنا
تھا یہ عزم کیجیے کہ درودپاک نہ صرف ربیع الاول میں بلکہ زندگی کی آخری سانس تک پڑھتے رہنا ہے۔
رکن شوری نے طلبہ کوتربیت کے مدنی پھول دیتے ہوئے اُنہیں پانچوں وقت باجماعت مسجدمیں نمازاداکرنے، ماں، باپ، استاد ، مرشدِ کریم، بہن بھائیوں، پڑوسیوں اوررشتے داروں کا احترام کرنے، روزانہ تلاوت قراٰن کرنے، پڑھائی پر بھرپور توجہ دینے، صحت کاخیال رکھنے اور نظم وضبط پیدا کرنے کی تاکید کی۔اسی طرح رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے جڑے رہنے اور مدنی قافلوں کا مسافر بننے کی ترغیب بھی دلائی۔
شرعی ایڈوائز ر دارالمدینہ مولانا کفیل رضا عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سب سے زیادہ محبت نبی کریم ﷺ سے ہونی چاہیے۔ذکرِ رسول اور دُرود و سلام کی محفلیں سجانےسے ہمارا گھر بھی روشن ہوگا نیز ہمارا اور ہمارے بچّوں کا مستقبل (دُنیا وآخرت) بھی روشن ہوگا۔
مولانا کفیل رضا عطاری
مدنی نے نماز کی پابندی اوروالدین کی اطاعت پر طلبہ کی ذہن سازی کی۔اس موقع پر اجتماع میں والدین کی ایک تعدادبھی موجودتھی۔آخر میں تلاوت، نعت اور بیانات کے مقابلوں میں ریجن سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم
کئے گئے۔(رپورٹ:غلام
محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس
کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
کوٹ مٹھن شریف کے ولی
عہدو سجادہ نشین خواجہ عامر فرید کوریجہ صاحب
سے ملاقات
پچھلے دنوں پاکستان کے
شہر ڈیرہ غازی خان میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیاء کے ذمہ داران نے کوٹ
مٹھن شریف کے ولی عہدو سجادہ نشین خواجہ عامر فرید کوریجہ صاحب سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات صوبائی ذمہ
دار انعام عطاری نے سجادہ نشین کو مزاراتِ اولیاء پر آنے والے عاشقانِ رسول میں
شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہونے والی دینی خدمات کے بارے میں
بریفنگ دی۔
اس موقع پر ذمہ داران نے سجادہ نشین سے 1 ، 2، 3 نومبر 2022ء
بمطابق 7، 8، 9 ربیع الآخر کو ہونے والے عرسِ خواجہ غلام فرید علیہ
الرحمۃ کے
موقع پر دینی کاموں کے متعلق تبادلۂ خیال کیا جبکہ صوبائی ذمہ دار نے سجادہ نشین کو عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔
بعدازاں ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے خواجہ غلام فرید رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری
دی اور وہاں کے امام و خطیب سے ملاقات کی۔(رپورٹ:دانیال
عطاری پاکستان مشاورت آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
جلوسِ میلاد کے اختتام پر
شادمان کی جامع مسجد خضریٰ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
دعوتِ اسلامی کے
زیرِاہتمام 9 اکتوبر 2022ء بروز اتوار عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں جلوسِ میلاد کا
اہتمام کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول
نے شرکت کی۔
جلوسِ میلاد کے اختتام پر
نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے علاقے شادمان میں قائم جامع مسجد خضریٰ میں شعبہ کفن
دفن دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں جلوسِ میلاد کے
عاشقانِ رسول سمیت نمازی حضرات نے شرکت
کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی عزیر عطاری نے شرکائے حلقہ
کو غسلِ میت دینے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے نمازِ جنازہ پڑھنے کی اہمیت بتائی اور
انہیں اپنے علاقوں میں غسلِ میت میں شریک ہونے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن فن ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
کلاتھ مارکیٹ برانچ میں حیدرآباد
سٹی کے تمام ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز
کے زیرِ اہتمام حیدرآباد میں قائم کلاتھ مارکیٹ برانچ میں حیدرآباد سٹی کے تمام
ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں بالخصوص حیدرآباد میٹرو پولیٹن کے
نگران حاجی سہیل رضا عطاری نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں حاجی سہیل رضا عطاری نے دینی
کاموں کے حوالے سےذمہ داران کی ذہن سازی
کی نیز ربیع الاول کے مدنی قافلے میں سفر
کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار مولانا عابد حسین عطاری
مدنی نے ”پڑوسی کے حقوق“ کے موضوع پر ذمہ داران کی تربیت کی اور ساتھ ہی
برانچ کے اطراف میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت اور چوک درس دینے کے حوالے سے کلام کیا اس پر اسلامی بھائیوں
نے نیک جذبات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:علی حمزہ عطاری شب
و روز ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
8 اکتوبر 2022ء
بروز ہفتہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں واقع گیسٹ پوسٹنگ میں شعبہ کفن دفن دعوتِ
اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں دفتر کے عملے نے شرکت کی۔
شعبے کے تحت فیصل آبا دکے
میٹروپولیٹن ذمہ دار محمد شیراز عطاری نے حلقے میں شریک عاشقانِ رسول کی دینی و
اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں نمازِ جنازہ کا پریکٹیکل کروایا۔(رپورٹ:شعبہ
کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عید میلادالنبی ﷺ کے
سلسلے میں ریلوے اسٹیشن لاہور میں جلوسِ میلاد کا سلسلہ
سرکارِ نامدار، وجۂ
تخلیقِ کائنات حضرت محمد ﷺ کی ولادت کی خوشی میں 12 ربیع الاول کو دنیا بھر کے
عاشقانِ رسول ”مرحبایا مصطفیٰ ﷺ“ کے نعروں کے ساتھ جلوسِ میلاد میں شرکت کرتے ہیں۔
اسی سلسلے میں 9 اکتوبر
2022ء بروز اتوار ریلوے اسٹیشن لاہور سے دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے کثیر عاشقانِ رسول کے ہمراہ
جلوسِ میلاد میں شرکت کی جس کا اختتام حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃاللہ علیہ کے مزار شریف پر ہوا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری
معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں میونسپل کمیٹی گوجرہ میں سیرت النبی ﷺ
کانفرس کا انعقاد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ یاسر رضوان، چیف آفیسر گوجرہ اشتیاق گوندل اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
اس موقع
پر دعوت اسلامی کے ڈسٹرکٹ نگران اور دیگر مبلغین نے سنتوں بھرے بیانات کئے جن میں پیارے آقا ﷺ کی سیرت کے حوالے سے بتایا اور آپ علیہ السلام کی فرامین پر عمل پیرا ہونے کا ذہن دیا ۔ ساتھ ساتھ
شرکا کو اجتماع میلاد میں شرکت کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے نیک جذبات کا اظہار
کیا۔آخر میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے’’ صبح
بہاراں‘‘ نامی رسالے تقسیم کئے۔(رپورٹ: تحصیل گوجرہ ڈسٹرکٹ ٹوبہ ڈویژن فیصل آباد، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری )
اسسٹنٹ کمشنر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کی جانب سے بھیرہ
شریف میں محفل نعت کا انعقاد
پچھلے دنوں
اسسٹنٹ کمشنر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کی جانب سے بھیرہ شریف میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں محمد ابراہیم ارباب،سید یاسر محمود گیلانی، میاں
نعیم الدین الازہری ودیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
محفل نعت کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول ﷺ سے ہوا۔بعدازاں مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینِ اسلام کی
تعلیمات پر عمل کرنے کا ذہن دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شر کت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ تحصیل بھیرہ شریف ،
ڈسٹرکٹ سرگودھا ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )