دعوتِ اسلامی کے تحت 5 اکتوبر  2022 ء بروز بدھ لسبیلہ ڈسٹرکٹ حب تحصیل میں قائم مدرسۃ المدینہ فار گرلز فیضانِ خدیجۃ الکبریٰ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا ۔

نگران پاکستان اسلامی بہن نے ’’ بچیوں کی کیسے تربیت کی جائے؟‘‘اس موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور گھر درس دینے کا ذہن دیتے ہوئے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔

٭بعدازاں 5 اکتوبر 2022ء بروز بدھ نگران پاکستان اسلامی بہن نے لسبیلہ ڈسٹرکٹ کے حب کیمپس فیضان اسلامک اسکول کا وزٹ کیا۔ وہاں لیڈی پرنسپل اور ٹیچرز سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر کیمپس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسٹاف کو تحائف پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  5اکتوبر 2022ء بروز بدھ لسبیلہ ڈسٹرکٹ کی حب تحصیل میں قائم فیضانِ صحابیات میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں قلات ڈویژن کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورہ نگران پاکستان و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے بیانات کے ذریعے آٹھ دینی کام کرنے ، افرادی قوت کیسے بڑھائی جائے ، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کو کیسے مضبوط کیا جائے؟نیز تقرریاں مکمل کرنے ان پوائنٹ پر اسلامی بہنوں کی تربیت کیں جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں نیز ٹیلی تھون کے اہداف بھی دیئے۔


عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت تھانہ بھکر سٹی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی بھکرمیاں محمد اقبال، ایس ایچ او بھکر سٹی ملک عبدالغفار اعوان اور ایس ایچ او بھکر صدر وحید احمد لک سمیت دیگر تفتیشی افسران و عملے نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک سے کیا گیا اور مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حضور ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں نعت کا نذرانہ پیش کیا۔بعدازاں ڈسٹرکٹ ذمہ دار بھکر پروفیسر عبدالمجید عطاری نے ماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے شرکائے اجتماع کی تربیت کرتے ہوئے انہیں سرکار ﷺ کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے تحت  6 اکتوبر 2022 ء اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ اوورسیز میں فیضانِ صحابیات بڑھانے سے متعلق مدنی مشورہ ہوا جس میں فیضانِ صحابیات ذمہ دار عالمی سطح و رکنِ مجلس بیرون ملک، یوکے، بنگلہ دیش، عرب شریف اور یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں نئے مقامات پر فیضان صحابیات شروع کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اہداف دیئے نیز اس سلسلے میں اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔


دعوت  اسلامی کی جانب سے نیشنل اسٹیڈیم میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت خصوصیت کے ساتھ صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار کی شرکت ہوئی ۔

نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں پابندی سے اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ بعدازاں صاحبزادئیِ عطار سلمھا الغفار نے اجتماع میں دعا کروائی۔ اجتماع کے بعد صاحبزادیِ عطار اور نگران عالمی مجلس مشاورت نے چاندنی چوک میں ذمہ دار اسلامی بہن سے عیادت کی۔


5 اکتوبر 2022ء  کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوسی PIB میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کے ہمراہ گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے ہوئے نیتیں کروائیں۔


اللہ عزوجل کے پیارے نبی، خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کی ولادت کی خوشی میں پچھلے دنوں سٹی سنٹر کوٹ مومن میں دعوتِ اسلامی کے تحت عظیم الشان اجتماعِ میلاد منعقد کیا گیا جس میں اونر سٹی سنٹر کوٹ مومن، اہم سیاسی شخصیت مہر انصر اقبال ہرل، سابقہ وائس چیئرمین MC مہر عبدالرحمٰن لک، صدر PTI کوٹ مومن محمود احمد خان اور بزنس کمیونٹی سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

ابتداءً تلاوتِ قراٰنِ پاک کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائی نے سرکار ﷺ کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کو میلادِ مصطفیٰ ﷺ کے واقعات بیان کئے اور سرکار ﷺ کی سیرت طیبہ کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ  اسلامی کی جانب سے 4اکتوبر 2022ء کو کینیا ، یوگینڈا اور تنزانیہ کی ملک نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں سینٹرل افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں آئندہ ماہ کے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے ا ہدف پورا کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں عالمی مجلس مشاورت آفس کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے اوورسیز کی کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے گفتگو کی۔

دوران مدنی مشورہ اسلامی بہنوں کو ماہانہ میٹنگ پابندی کے ساتھ منعقد کرنے کا ذہن دیا نیز تین دن کے رہائشی کورسز میں اضافے کا ہدف دیا۔

٭دوسری طرف پی آئی بی کے ذیلی حلقے میں ایک ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر محفلِ نعت کا سلسلہ ہوا جس میں گھر کی خواتین سمیت علاقے کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

محفلِ نعت مدینہ شریف کی حاضری کے متعلق منعقد کی گئی تھی۔ اس کا آغاز تلاوۃ قرآن پاک و نعت رسول ﷺ سے کیا گیا۔ بعدازاں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے’’ مکہ معظمہ کی عظمت اور حاضری مدینہ ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کی دعوت دی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  4 اکتوبر 2022ء بروز منگل ٹھٹھہ شہر میں بھنبھور ڈویژن کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران و شعبہ ذمہ داران نیز ضلع تا ٹاؤن سمیت تحصیل نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگران ِ پاکستان اسلامی بہن نے دوران ِ مدنی مشورہ ’’حسن سلوک ‘‘ کے موضوع پر اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور کارکردگی شیڈول پر عمل کی ترغیب کے ساتھ ساتھ آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔

٭دوسری طرف دعوتِ اسلامی کے تحت 4 اکتوبر 2022ء بروز منگل ٹھٹھہ شہر بھنبھور ڈویژن میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران پاکستان اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ علاقے کی خواتین کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔


بڑی عمر کے  اسلامی بھائیوں کو قراٰنِ پا ک کی تعلیم دینے اور انہیں ضروریاتِ دین کے مسائل سکھانے والے دعوتِ اسلامی کے شعبے مدرسۃالمدینہ بالغان کے تحت 10 اکتوبر 2022ء بروز پیر ذمہ داران نے ملک گارمنٹس مدھریانوالہ روڈ حافظ آباد میں قائم مدرسۃالمدینہ بالغان کا وزٹ کیا۔

اس دوران ڈسٹرکٹ ذمہ دار مکرم عطاری نے وہاں موجود فیکٹری کے مالک ملک منور عطاری سمیت دیگر عاشقانِ رسول کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں گھر گھر اجتماعِ میلادالنبی ﷺ کا انعقاد کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

آخر میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے مدرسۃالمدینہ بالغان میں پڑھانے والے معلم کے ہمراہ میٹنگ کی جس میں انہوں نے شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری اور آئندہ کے اہداف پر گفتگو کی۔(رپورٹ:ندیم عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


10 اکتوبر 2022ء بروز پیر پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت میٹنگ ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار، تحصیل ذمہ دار اور محافظِ اوراقِ مقدسہ نے شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ ڈویژن ذمہ دار گوجرانوالہ محمد عثمان عطاری نے شعبے کی سابقہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف دیئے نیز مدنی قافلوں میں سفر کرنے، نیک اعمال رسالے پر عمل کرکے ہر ماہ ذمہ دار کو رسالہ جمع کروانے اور شعبے کو خود کفیل کرنے کا ذہن دیا۔

مزید ڈویژن ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے اخراجات پورا کرنے کے لئے دوکانوں پر ڈونیشن بکس رکھوانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)