دعوت اسلامی  کی جانب سے پچھلے دنوں قاعدہ و ناظرہ کورس کی عالمی سطح اور اوورسیز سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔ اس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے آئندہ کے اہداف کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو مدرسات کورس مکمل کرلے وہ مختلف شعبہ جات کے مدارس میں پڑھائیں نیز اس کا فولواپ بھی لیا جائے۔ بعدازاں جو اسلامی بہنیں مدرسات کورس مکمل کرچکی ان کی تنظیمی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

٭دوسری جانب عالمی مجلس مشاورت آفس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ریجن نگران اور نگران پاکستان اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اس مشورے میں سافٹ وئیر کی افادیت سے متعلق بتایا اور اس سے بھر پور طریقے سے کس طرح فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے اس پر مدنی پھول پیش کئے ۔