18 اکتوبر 2022ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری کا دینی کاموں کے سلسلے میں جامعۃالمدینہ بوائز فیضان ِخزائن العرفان پاک کالونی کا شیڈول رہا۔

معلومات کے مطابق رکنِ شوریٰ نے جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہوں نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر طلبۂ کرام نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لوگوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ کراچی کے علاقے واٹر پمپ کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے مارکیٹوں میں موجود عاشقانِ رسول کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں ایک پکوان سینٹر میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے عاشقانِ رسول کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقان رسول کو علم دین سے سیراب کرنے، نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور مسلمانوں کے دلوں میں خوفِ خدا اور عشق رسول کی شمع جلانے کے لئے آج رات مؤرخہ 20 اکتوبر 2022ء کو دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے  اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں مبلغین دعوت اسلامی و اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ان اجتماعات میں تلاوت و نعت، رقت انگیز ذکر و دعا کا سلسلہ بھی ہوگا جبکہ نماز اشراق و چاشت کی ادائیگی کے ساتھ اجتماعات اختتام پذیر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق الحرم مارکی منڈی وار برٹن ڈسٹرکٹ ننکانہ (پنجاب) میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں بھرابیان فرمائیں گے جسے مدنی چینل پر براہ رست نشر کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ مرکزی عید گاہ مظفر آباد کشمیر میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری ، مدنی مرکز فیضان مدینہ العطار ٹاؤن میر پور خاص میں رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ عطار نگر نزد آصف فلور ملز جی ٹی روڈ گگھڑمیں رکن شوریٰ مولانا حاجی اسد عطاری مدنی ، مدنی مرکز فیضان مدینہ میر پور کشمیر میں نگران شعبہ تقسیم رسائل سید محمد حسنین عطاری، رضائے مصطفٰے مسجد کورنگی نمبر 4 کراچی میں مبلغ دعوت اسلامی مولانا اشفاق عطاری مدنی اور مدنی مرکز فیضان مدینہ نزد انڈر پاس خانیوال میں نگران شعبہ پروفیشنل فارم محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔


دعوت اسلامی  کے شعبہ کفن دفن کے تحت 18 اکتوبر 2022ء کو ناظم آباد ٹاؤن نظامیہ مسجد کے اسلامی بھائیوں کو غسل میت کا عملی طریقہ سکھایا گیا جس میں عزیر عطاری رکن مجلس نے کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔

اس کے بعد نماز جنازہ اور تدفین کا طریقہ بتایا۔ ساتھ ساتھ شرکا کو غسل میت کی فضیلت بتاتے ہوئے غسل میت دینے کی نیت کرائی نیز نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو ہر ماہ تین دن مدنی قافلے میں سفر کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا ۔ اس موقع پر ٹاؤن ذمہ دار شعبہ کفن دفن نعیم عطاری ، نظامیہ مسجد کےاسلامی بھائی ، یوسی اور وارڈ ذمہ دار بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


15 اکتوبر 2022ء  دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے سے پہلے غسل میت کا عملی طریقہ سکھایا گیا۔اس میں عالمی مدنی مرکز میں مختلف مقام سے آئے ہوئےاسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

اس تربیتی سیشن میں یاسر عطاری مدنی سٹی ذمہ دار شعبہ کفن دفن نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں غسل میت کی فضیلت اور اہمیت بیان کرتے ہوئے غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ بتایا۔ (رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت  اسلامی کے زیر اہتما م پچھلے دنوں پردہ باغ پشاور پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اجتماع میلاد میں نعت خواں اسلامی بھائیوں نے میلاد کے حوالے سے کلام پڑھے ۔بعدازاں مہمان خصوصی یوکے کے ذمہ دار سید فضیل عطاری نے ’’سیرت مصطفی ﷺ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مزید عشق مصطفی بڑھانے اور فکر آخرت کا ذہن پانے کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ مدرسۃ المدینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت فرمائی۔

مزید رکن شوریٰ نے اسلامی بھائیوں سے شعبے کے دینی کاموں کا فالواپ لیا اور انہیں مزید احسن انداز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


17 اکتوبر2022ء کو جامعۃ المدینہ بوائز فیضان عشق رسول میں تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے طلبا،اساتذہ کرام اور ناظمین کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

دوران بیان رکن شوریٰ نے طلبہ کرام کو دینی تعلیم پر عمل کرتے ہوئے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا نیز آئندہ دنوں ہونے والے ٹیلی تھون کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے طلبہ کرام کو اس سے متعلق اہدف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے   دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ ایگریکلچر لائیو اسٹاک کے تحت ڈسٹرکٹ تھرپارکر چھاچرو میں فیضان مدینہ میں قائم مدرسۃ المدینہ کے بچوں میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہواجس میں مدرسے میں پڑھنے والے بچوں، ناظم صاحب و اساتذہ نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی ڈاکٹر امید علی عطاری نے سیکھنے سکھانے کے حلقے میں طلبہ کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں گھر درس دینے اور مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا۔

٭اس کے علاوہ تحصیل نگران نظام عطاری سے تعزیت کی۔ بعدازاں شعبہ ایگریکلچر لائیو اسٹاک کے سلسلے میں چھاچرو ڈسٹرکٹ نگران سے ملاقات کی اور باہمی مشاورت سے ڈسٹرکٹ ذمہ دار کا تقرر کیا۔

٭اسی طرح شعبے سے وابستہ ذمہ داران کے ہمراہ چھاچرو میں مختلف آٹا ڈیلرز سے ملاقات کرکے انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی نیز دوران ملاقات شکر دین بھائی جو آٹا کے بڑے ڈیلر ہیں انہیں شعبے کے دینی کام کی ذمہ داری بھی دی ۔بعد ازاں تھر میں موجود جامعہ خلیلہ مجددیہ کے طلبہ کرام میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا جس میں امید علی عطاری نے خدمات دعوت اسلامی کے بارے میں بتاتے ہوئے شرکا کو مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


مورخہ 18اکتوبر 2022    ء کو صوبہ بلوچستان کے ڈویژن کوئٹہ میں دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت گورنمنٹ ہائی اسکول وحدت کالونی میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیاگیا جس میں اسٹوڈنٹس نے آقا کریم ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

بعدازاں مبلغ دعوت اسلامی افتخار عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس اجتماع میں اسٹوڈنٹس سمیت اسکول پرنسپل، اساتذہ اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

٭ اجتماع میلاد کے بعد اسکول پرنسپل اور اساتذہ کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہواجس میں شعبہ تعلیم صوبہ بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار نے اسکول میں دینی کام کرنے سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی جس پر سب نے تعاون کی یقین دہانی دلائی۔ آخر میں پرنسپل عبدالحمید صاحب کو’’ سیرت المصطفیٰ ‘‘کتاب تحفے میں پیش کی گئی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


18 اکتوبر 2022ء  بروز منگل شعبہ تعلیم سے وابستہ ذمہ داران نے لاڑکانہ میں قائم یونیورسٹی کا دورہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈویژن ذمہ دار عقیل عطاری نے طلبا سے ملاقات کی اور اس دوران انہیں عالمی سطح پر ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بتایا ۔ مزید انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مولانا منصور مدنی نے یونیورسٹی سے ہر جمعرات کو طالب علموں کو وین میں لیکر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔اس کے علاوہ یونیورسٹی ہاسٹل میں مدرسۃ المدینہ بالغان شروع کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: شعبہ تعلیم لاڑکانہ ڈویژن ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


16 اکتوبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”ختم قرآن“ کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرآن پڑھانے والے معلمین اور عاشقان رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”قرآن پڑھنے، سمجھنے اور اس کا عامل بننے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدرسۃ المدینہ بالغان کی اہمیت بیان کی۔

یہ اجتماع مدنی چینل کے ذریعے ملک و بیرون ملک سینکڑوں مقامات پراجتماعی طور پر براہ راست دیکھنے کا سلسلہ ہوا جن میں مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے پڑھانے والے عاشقان رسول کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔

آخر میں مدرسۃ المدینہ بالغان میں ناظرہ قرآن مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کو سرٹیفکیٹ Certificate بھی دیئے گئے۔