سبزی منڈی عسکری پارک کراچی میں گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی ڈویژن 2 کے جامعۃ المدینہ گرلز کی طالبات کے لئے رداپوشی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

تلاوتِ قراٰن، نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم اور سنتوں بھرے بیان کے بعد صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے طالبات اسلامی بہنوں کی رداپوشی کرتے ہوئے انہیں دعاؤں سے نوازا۔

آخر میں عالمی مجلسِ مشاورت کی اراکین نے طالبات پر انفرادی کوشش کی اور تحائف تقسیم کرتے ہوئے اُن کی حوصلہ افزائی کی۔


24 ستمبر 2023ء بروز اتوار ڈی ایچ اے فیز 6 کراچی میں ایک شخصیت اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر ربیع الاول کے سلسلے میں محفلِ نعت منعقد ہوئی جس میں خصوصی طور پر امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکی صاحبزادی اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی آمد سمیت کم و بیش 85 شخصیات اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

محفلِ نعت میں تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”سیرتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکائے محفل کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات اور ڈی ایچ اے میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں کو بذریعہ پریزنٹیشن دکھایا۔

اس محفلِ نعت میں انڈونیشیا سے آئی ہوئی اسلامی بہنوں نے عربی میں قصیدہ شریف پڑھا جبکہ صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اختتامی دعا کروائی۔

بعدازاں اہلِ خانہ کی جانب سے مکتبۃ الدینہ کے کُتُب و رسائل تقسیم کئے گئے نیز شرکائے محفل نے دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے اور درودِ پاک پڑھنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔


پاکستان بھر میں اسلامی بہنوں کو دینی ماحول سے منسلک کرنے اور انہیں نیکی کی دعوت دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 16   تا 20 ستمبر 2023ء صوبہ کشمیر، صوبہ بلوچستان ، صوبہ گلگت بلتستان ، صوبہ کے پی کے اور اسلام آباد سٹی کی اسلامی بہنوں کے درمیان آن لائن ”آئیے دینی کام سیکھیں “ کورس ہوا۔

معلومات کے مطابق اس کورس میں صوبہ وسٹی تا ڈسٹرکٹ نگران اور بعض تحصیل و زون نگران سمیت دیگر مختلف سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”نگران کے مدنی پھولوں“ پر کلام کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں ، نگران کی جاب ڈسکرپشن،کارکردگی شیڈول اور ماہانہ کارکردگی فارم کے حوالے سے مشاورت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے نگران اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی انہیں بالمشافہ 8 دینی کام کورس کروانے اور فیضان صحابیات میں رہائشی 8 دینی کام کورس کروانے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 15ستمبر  2023ء بروز جمعہ شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ملک ، صوبہ و ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران ،کراچی سٹی میں ڈسٹرکٹ سطح ، اسلام آباد سٹی و زون سطح کی شعبہ ذمہ داران اور تمام صوبہ /سٹی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اختلافِ رائے کے آداب“ کے موضوع پر بیان کیا جس میں انہوں نے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے صوبہ وڈویژن کے سفری شیڈول اور کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیا۔

مدنی مشورے کے اختتام پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے تقرریاں مکمل کرنے کے حوالےسے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں سری لنکا کے مقامی ہال میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں شخصیات سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معمول کے مطابق اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ کلامِ پاک کی گئی اور نعتِ خواں اسلامی بہن نے حضور پُر نور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”سرکار کے اختیارات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز میں داخلہ لینے کا ذہن دیا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت الہ آباد کے SHO حافظ یاسر سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ملاقات ہوئی۔

معلومات کے مطابق دورانِ ملاقات الہ آباد شہر کے نگران سیّد سلیم رضا عطاری اور ڈسٹرکٹ قصور کے ذمہ دار حاجی غلام یاسین عطاری نے SHO سے اجتماعِ میلاد و جلوسِ میلاد کے لئے سیکورٹی فراہم کرنے پر میٹنگ کی۔آخر میں نگرانِ شہر اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے SHO کو نئی تعیناتی پر مبارک باد پیش کی۔ ( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

تحصیل قصور کے پولیس لائنز میں دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں پولیس لائنز آفسر طارق کمانڈو، سپریڈنٹ پولیس حاجی عبد الغفار، ریٹائرڈ ایس ایچ او ارشد خان، پی اے ٹو کمشنرانکم ٹیکس سعید عطاری سمیت دیگر افسران سے ملاقات کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حلقے میں شریک افسران کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں نیکی کے کاموں میں حصہ لینے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبہ بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں ڈپٹی میئر ڈیرہ الہ یار میر رب نواز بہرانی سے دعوتِ اسلامی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ملاقات ہوئی۔

اس دوران صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری نے میر رب نواز بہرانی سے اُن کے مرحوم والد رانجھا خان بہرانی کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

علاوہ ازیں صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے گفتگو کی اور میر رب نواز بہرانی کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی و مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔

بعدازاں میر رب نواز بہرانی کے مرحوم والد رانجھا خان بہرانی سمیت دیگر مرحوم عزیز و اقاریب اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کی۔( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے  زیرِ اہتمام 25 ستمبر 2023ء کو کہروڑ پکا لودہراں میں ملتان کے ڈویژن ذمہ دار فداعلی عطاری نےپولیس کے اعلی حکام(DSPرضوان احمدخان،ایس ایچ اوصدرانسپکٹرپیرسیدعارف،انچارج ریسکیو محمد ارشد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راؤمنصب علی نقیبی)سےملاقاتیں کیں۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نےپولیس سرکل آفس نئی بلڈنگ میں شفٹنگ پرڈی ایس پی کومبارک بادپیش کی اور ڈی ایس پی آفس اور ریسکیوآفس دونوں جگہ اجتماعات میلادکاٹائم فائنل کیا نیز اجتماع میلاد اور جلوس میلاد میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی جس پر شخصیات نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شہزاد عطاری آفس ذمہ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


غوثیہ مسجد مگلزئی قلات (بلوچستان)میں دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کورس کی جانب سے 26،25،24 ستمبر 2023ء بروز اتوار، پیر، منگل تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں ڈویژن قلات کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

دورانِ کورس صوبائی ذمہ دار نور محمد عطاری نے شرکا ئے کورس کے متعلق بتاتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر تربیت کی جبکہ دم کرنے اور کاٹ والے عمل کا طریقہ بھی بتایا نیز اس کی چند ضروری احتیاطیں بتائیں۔

صوبائی ذمہ دار نے شرکائے کورس کو امت کی غمخواری کا جذبہ دلاتے ہوئے انہیں شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


26،25،24 ستمبر 2023ء  بروز اتوار، پیر، منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مظفر گڑھ (پنجاب) میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں ڈویژن ڈی جی خان کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار محمد انیس عطاری مدنی نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ سکھایا اور اس کی احتیاطیں بیان کیں۔ ساتھ ساتھ شعبہ کے حوالے سے اپڈیٹس بیان کیں ۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے ہربل ڈیپارٹمنٹ / حکیم مجلس کے تحت طبیہ اسلامیہ کالج معصوم شاہ روڈ ملتان میں میلاد النبی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس، پرنسپل اور پروفیسرز کے ساتھ ساتھ دیگر اسٹاف نے بھی شرکت کی۔

نگران سٹی محمد راشد عطاری نے ’’میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اورسیرت مصطفی پر عمل کرنے کا ذہن دیا جس پر اسٹوڈنٹس نے اچھےجذبات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار حکیم فیصل عطاری اور سٹی ذمہ دار رابطہ برائے ہربل ڈیپارٹمنٹ محمد فیاض عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)