19 اکتوبر2022ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈو جام سندھ میں جشن ولادت مصطفٰے ﷺ کے سلسلے میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں Associate پروفیسر ڈاکٹر عبد المبین لودھی، ڈائریکٹر اسپورٹس انوار احمد خانزادہ سمیت ٹیچرز، اسٹوڈنٹس، مقامی افراد اور رکن شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری کے علاوہ شعبہ تعلیم کے نگران عبد الوہاب عطاری ودیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”آخری نبی ﷺ کی پیاری سیرت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ انسان کی کامیابی صرف تعلیم سے نہیں بلکہ کردار سے ممکن ہے، لہذا اللہ پاک کے آخری نبی ﷺ کی سیرت مبارکہ پر عمل پیرا ہوکر کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ نگران شوریٰ نے وقت کی قدر بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ جس نے وقت کی قدرکی وقت اُسے قدر والا بنادیتا ہے اور جس نے وقت کو ضائع کیا وقت اُسے ضائع کردیتا ہے۔

اجتماع میں شرکا کو FGRF کی ڈاکو مینٹری بھی دکھائی گئی جبکہ آخر میں نگران شوریٰ نے طلبہ اور اساتذہ ٔکرام کو شیلڈز اور اسناد تحفے میں پیش کی۔ صلوۃ وسلام پر اجتماع کا اختتام ہوا۔