
بچوں کو دین کی باتیں
سکھانے اور انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے پچھلے دنوں فیصل آباد سوساں روڈ مدینہ ٹاؤن کی جامع مسجد
زینب کے قریب واقع مدرسۃالمدینہ بوائز میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔
دورانِ حلقہ مبلغِ دعوتِ
اسلامی محمد شیراز عطاری نے مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں کو نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل سکھائے نیز نمازِ جنازہ کا
پریکٹیکل بھی کروایا۔
مزید مبلغِ دعوتِ اسلامی
نے بچوں کو حفظِ قراٰن مکمل کرنے کے بعد درسِ نظامی (عالم کورس) میں داخلہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ: غیاث الدین
عطاری)
بنگلہ دیش کے شہر کومیلا کے مقامی اسکول گراؤنڈمیں اجتماع
میلاد کا انعقاد، خلیفہ امیر اہلسنت نے بیان فرمایا
.jpg)
بنگلہ
دیش کے شہر کومیلا کے مقامی اسکول گراؤنڈ میں 15 اکتوبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے
زیر اہتمام اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کومیلا شہر و اطراف اور مختلف
علاقوں کے عاشقان رسول سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے
وابستہ افراد و شخصیات نے شرکت کی۔
اجتماع
میلاد میں تلاوت و نعت کے بعد نگران بنگلہ دیش مشاورت مبین عطاری اور دیگر مقامی
مبلغین دعوت اسلامی نے بنگلہ زبان میں سنتوں بھرے بیانات کئے جبکہ خلیفہ امیر
اہلسنت، شہزادۂ عطار مولانا حاجی عبیدرضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے ”آقا کریم ﷺ مختار کل ہیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
فرمایا۔
اس
اجتماع میں عاشقان رسول نے جشن ولادت کی خوشی میں ”مرحبا یا مصطفٰےﷺ“ کے
نعرے بھی لگائے اور صلوۃ و سلام پر اجتماع کا اختتام ہوا۔
بنگلہ دیش کے شہر ہوبی گنج کے عید گاہ گراؤنڈمیں عظیم
الشان اجتماع میلاد کا انعقاد، خلیفہ امیر اہلسنت نے بیان فرمایا

بنگلہ
دیش کے شہر ہوبی گنج کے عید گاہ گراؤنڈ میں 13 اکتوبر 2022ء کو عاشقان رسول کی
دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عظیم الشان اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا
جس میں ہوبی گنج اور اس کے اطراف کے مختلف علاقوں سے عاشقان رسول و ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت
کی۔
اس
اجتماع میلاد میں تلاوت و نعت کے بعد نگران بنگلہ دیش مشاورت مبین عطاری نے بنگلہ
زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ خلیفہ امیر اہلسنت، شہزادۂ عطار مولانا
حاجی عبیدرضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”سب سے آخری نبی محمد مصطفٰے ﷺ تمام نبیوں سے افضل ہیں“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان فرمایا۔
اجتماع
کا اختتام ذکر و دعا اور صلوۃ و سلام پر ہوا۔

19 اکتوبر
2022ء بروز بدھ پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام مدنی قافلہ اجتماع منعقد کیا گیا جس میں
اہلِ علاقہ کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں
شعبے کے ڈویژن ذمہ دار محمد عرفان عطاری نے
”خدمتِ دین“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول
کو دین کی خدمت کرنے کے لئے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔
آخر میں مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے شرکائے اجتماع کو 3دن، 12 دن اور
ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور ہر جمعرات دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیتیں کروائیں۔(رپورٹ:بدرمنیر
عطاری سوشل میڈیا پنجاب مدنی قافلہ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں رفاہ انٹرنیشنل کالج حافظ آباد کیمپس
میں تربیتی سیشن ہوا جس میں یوکے
کے ذمہ سید
فضیل رضا عطاری نے طلبا اور کالج کے عملے کے درمیان ’’کامیابی‘‘ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
دوران
بیان نے شرکا کو ملک و بیرون ملک میں ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے
حوالے سے معلومات فراہم کیں اور انہیں دینی ماحول میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن
دیتے ہوئے مدنی چینل دیکھنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔اس موقع پر کالج کے پرنسپل نے مستقبل
میں بھی ایسے سیشن منعقد کرنے کی خواہش ظاہر کی۔(رپورٹ: شعبہ
تعلیم دعوت اسلامی حافظ آباد، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
تحصیل پتوکی کے نواحی
گاؤں جمبر کی جامع مسجد صدیق اکبر میں سحری اجتماع کا انعقاد

تحصیل پتوکی کے نواحی
گاؤں جمبر کی جامع مسجد صدیق اکبر میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 19 اکتوبر
2022ء بروز بدھ سحری اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ نگران حاجی محمد نعیم
خان عطاری اورتحصیل نگران محمد دانش تفسیر عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس موقع پر اجتماع میں
شریک خوش نصیب عاشقانِ رسول نےذکر و اذکار
کے ساتھ ساتھ تہجد کی نماز ادا کی اور نفلی
روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی۔
بعد نمازِ فجر تحصیل ذمہ
داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ
نگران حاجی محمد نعیم خان عطاری نے نئے ذمہ داران کی تقرری کی
اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا فالو اپ لیا۔(رپورٹ:علی
ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام جامعۃ المدینہ بوائز حافظ آباد میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں طلبائے
کرام اور اساتذائے کرام نے شرکت کی ۔
تربیتی سیشن میں سید فضیل رضا عطاری نے دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں اور مدنی مرکز کے طریقہ کار کو فالو کرنے سے متعلق مدنی پھول
دیئےنیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی ۔ بعدازاں جامعۃ المدینہ کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامیہ کی کاوشوں کو خوب سراہا اور ترقی
کےلئے دعا کروائی۔(رپورٹ: شعبہ
تعلیم دعوت اسلامی حافظ آباد، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پنجاب
فوڈ اتھارٹی کی جانب سے حافظ آباد میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہواجس میں ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی، محمد عثمان چیمہ،
ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر جاوید اقبال سمیت الیکشن کمیشن کے اراکین، ایکسائز اور فوڈ
اتھارٹی تینوں محکموں کے اسٹاف نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔
محفل
نعت میں UK کے ذمہ دار سید فضیل عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا نیز
دوران بیان دعوت اسلامی کےعالمی سطح پر ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے بھی
بتایا۔ بالخصوص UK میں دعوت اسلامی کی خدمات کے متعلق
تفصیل سے معلومات فراہم کیں نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن بھی دیا جس پر افسران
بہت متاثر ہوئے اور دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ (رپورٹ: مجلس
رابطہ ڈسٹرکٹ حافظ آباد، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

19
اکتوبر 2022ء کو شعبہ رابطہ برائے حکیم دعوت اسلامی کے تحت سکھر
فیضان مدینہ میں تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے اساتذہ اور طلبہ کرام سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت اسلامی ونگران مجلس حکیم حسان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ کرام کو اچھی صحت رکھنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز جامعات المدینہ و مدارس المدینہ میں لگنے والے فری طبی کیمپس سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ اس کے علاوہ طلبا کی جانب سے صحت سے متعلق کئے گئے سوالات کے جوابات دئیے۔
بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ کے علاقے میر پورمیں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد، خلیفہ امیر اہلسنت نے بیان فرمایا

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 14 اکتوبر 2022ء کو بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ کے علاقے میر پور
کے مقامی کمیونٹی ہال میں سنتوں بھرا
اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد و عاشقان رسول
اور بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
خلیفہ
امیر اہلسنت، شہزادۂ عطار مولانا حاجی عبیدرضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے ”تلاوت قرآن کی فضیلت و اہمیت“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
اجتماع
کا اختتام صلوۃ و سلام اور دعا پر ہوا جبکہ عاشقان رسول نے جانشین امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے ملاقات بھی
کی۔

گزشتہ
روز دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے حکیم کے زیر اہتمام سکھر فیضان مدینہ میں ڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ طے پایا جس میں نگران مجلس برائےحکیم محمد حسان عطاری اور ڈویژن نگران محمد
فہیم عطاری نے تربیت کی۔
اس موقع نگران اسلامی بھائیوں نے فیضان مدینہ میں فری طبی کیمپ لگانے، اطباء کے
درمیان اجتماعات منعقد کرنے اور ان
کے درمیان مدنی حلقے منعقد کرنے پر تبادلہ خیال کیا نیز اس کی بھر پور کارکردگی فل کرنے کا ہدف بھی دیا جس پر ذمہ داران نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: صوبائی ذمہ دار محسن مدنی صوبہ
سندھ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

12
اکتوبر 2022ء کو خلیفہ امیر اہلسنت، شہزادۂ عطار مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی
مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی سید پور نیلفماری میں قائم دار
المدینہ میں تشریف آوری ہوئی جہاں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد و شخصیات نے شرکت کی۔
جانشین
امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو اپنے مدنی پھولوں سے نوازا۔ مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی نے اسلامی
بھائیوں کو مدنی قافلے میں سفر کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور نیکی کی
دعوت کی دھومیں مچانے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں اسلامی بھائیوں نے جانشین امیر
اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سےملاقات
بھی کی۔