فیضان
اسلامک اسکول سسٹم کے تحت پاکستان بھر کے کیمپسز میں میلاد اجتماعات
ہر
مسلمان کو سب سے زیادہ محبت نبی کریم صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
سے ہونی چاہیے۔ محبت رسول صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
بڑھانے کا ایک ذریعہ محافل میلاد ہیں۔ محافل ِ میلاد میں اللہ پاک کی رحمتیں اور برکتیں
نازل ہوتی ہیں۔میلاد منانے والوں سے سرکار صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم خُوش ہوتے ہیں۔
ربیعُ
الاول نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ولادت کا
مبارک مہینا ہے، اسی مہینے کی آمد کے ساتھ ہی فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے پاکستان
بھر کے کیمپسز کو برقی قمقموں اور سبز سبز پرچموں سے سجانے کاسلسلہ شروع ہوگیا
تھا۔
ان مبارک دنوں میں کیمپسز کی اہم سرگرمی کے طور
پر میلاد اجتماعات منعقد ہوئے۔ ان اجتماعات کا آغاز تلاوت ِ قرآنِ پاک سے
ہوا۔بعد ازاں طلبہ نے نبی کریم صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
کی بارگا ہ میں نعتوں کے نذرانے پیش کئے اورجشن ولادت کے عنوان پر بیانات کئے۔اس موقع
پر طلبہ کے مابین معلومات عامہ کے مقابلے بھی ہوئے۔
میلاد
اجتماعات میں طلبہ نے سبز سبز پرچم اور جشن ِ ولادت سے متعلق مختلف چارٹس ہاتھوں
میں اٹھارکھے تھے۔ طلبہ دوران اجتماع ”سرکار
کی آمد مرحبا“ اور جشن ولادت کے مختلف نعرے بھی لگاتے رہے۔اجتماعات کے آخر میں
لنگرمیلاد کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ
رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ فیضان اسلامک اسکول سسٹم ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک
رائٹر:رمضان رضا عطاری)
فیضان
اسلامک اسکول سسٹم کے تعلیمی معیار کی جانچ کے لئے وقتاً فوقتاًکیمپسزکا دورہ کیا
جاتا ہے اور طلبہ، اساتذہ اور غیرتدریسی عملے کی کارکردگی کاجائزہ لیا جاتا ہے۔اس
دورے کے دوران اساتذہ کی انفرادی رپورٹس تیار کی جاتی ہیں۔ انتظامی سہولیات کا جائزہ
لیا جاتا ہےتاکہ ایک طرف اسکول اور اساتذہ کی بنیادی ضروریات کا علم ہوسکے اور
دوسری طرف ان رپورٹس کے مطابق اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو اپنے فرائض منصبی مزید
بہتر انداز میں ادا کرنے کی تربیت دی جاسکے۔
گزشتہ
دنوں نگران فیضان اسلامک اسکول سسٹم محمد زبیر عطاری مدنی نے ڈویژنل ہیڈ خیبر
پختونخوامحمد حامد رضاعطاری کے ہمراہ خیبرپختونخوا
اور پنجاب کے مختلف شہروں چنیوٹ، تلہ گنگ،ہری پور اور پشاور کا دورہ کیا ۔ اس دورے
میں زبیر عطاری مدنی نے دعوت اسلامی کے تنظیمی ذمہ داران سے ملاقات کی اور انہیں فیضان اسلامک اسکول
سسٹم کی خصوصیات سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر ذمہ داران سے مشورے کا سلسلہ ہوا اورانہیں مزید داخلوں کی ترغیب بھی دلائی ۔ زبیر عطاری مدنی نے فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے اسٹاف
سے گفت وشنید کے بعد آئندہ کے اہداف بھی طے کئے ۔ (رپورٹ:غلام
محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ فیضان اسلامک اسکول سسٹم
، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:رمضان رضا عطاری)
آج رات مدنی چینل پر ہفتہ وار اجتماع میں رکنِ شوریٰ
حاجی عبد الحبیب عطاری بیان فرمائیں گے
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام آج رات مؤرخہ 5اکتوبر 2023ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین
دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ اجتماع کا اختتام ذکرو درود، رقت انگیز
دعا اورصلوٰۃ و سلام پر ہوگا۔
تفصیلات
کے مطابق مدنی چینل پر براہ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی سے رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان
فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ عثمانیہ مسجد عبد اللہ گوٹھ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں رکن
شوریٰ حاجی منصور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
درخواست ہے۔
رکنِ
شوری حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے3 اکتوبر2023ء بروز منگل حیدرآباد آفندی ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے عشر اجتماع میں بیان فرمایا جس میں حیدرآباد ڈویژن
کے کاشتکار اور گاؤں ذمہ داران کی شرکت رہی۔
رکنِ
شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے ’’عُشر دینے کے فضائل ‘‘ کے موضوع
پر بیان کیا اور کاشتکاروں کو دنیا بھر میں
ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی اور فلاحی کاموں کے متعلق بتاتے ہوئے دعوت اسلامی کے لئے اپنے عشر دینے کا ذہن دیا۔ (
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عید میلادالنبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موقع پر ساؤتھ کوریہ میں جلوسِ میلاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 12 ربیع الاول والے دن د نیا کے کئی مما لک میں عید میلادالنبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کے موقع پر جلوس میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا
سلسلہ ہوا جن میں کثیرعاشقانِ رسول نے مدنی پرچموں کے ہمراہ مرحبا یا مصطفی ٰ کے نعرے لگائے ۔
اس
سلسلے میں ساؤتھ کوریہ کے شہر
چھانگوان میں بھی جلوسِ میلاد
نکالا گیا جس میں عاشقانِ رسول نے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری کے ہمراہ جلوسِ
میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں شرکت
کی اور سرکار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی آمد کی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نعرے لگائے اور بارگاہ ِ مصطفی میں نعتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے نذرانے پیش کئے ۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
شعبہ
تعلیم دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ
وہاڑی پنجاب میں 3 اکتوبر2023ء کو اجتماع
میلاد کا انعقاد ہوا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس اور پروفیسرز نے شرکت کی۔
تحصیل
نگران وہاڑی صدیق عطاری نے ’’ محبت
رسول اور ٹیچر کا ادب ‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور اسٹوڈنٹس کو پیارے آقاصلی
اللہ علیہ وسلم سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے آپ کے فرامین پر عمل کرتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا نیزاساتذہ کا ادب و احترام کرنے کی ترغیب بھی دلائی ۔(رپورٹ: محمد
قاسم عطاری ڈسٹرکٹ وہاڑی شعبہ تعلیم ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوت
اسلامی کے دینی ادارے فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ بہاولپور میں
ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ بوائزکے اساتذہ کرام نے شرکت کی ۔
ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم غفار عطاری مدنی نے شرکا ئے مدنی مشورہ کو کیریئر بہتر بنانے کے طریقوں پر مدنی پھول
دیئے۔مزید 12 دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی اور در مرشد کراچی میں منعقد ہونے والے تربیتی اجتماع کے
حوالے سے نکات بیان کئےنیز ٹیلی تھون مہم میں
بڑھ چڑھ کر یونٹ جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ: محمد
وقار یعقوب عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
تحصیل
چونیاں قصور ڈسٹرکٹ میں 3 اکتوبر 2023ء کو
شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کی طرف سے اجتماع
میلاد ہوا جس میں تنظیمی ذمہ داران، سرکاری افسران (سی او عبد الحفیظ ،ملک محمد
بابر اورعبد الرشید )نے شرکت کی ۔
اجتماع
میلاد کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا۔بعدازاں جامعۃ المدینہ بوائز کے ناظم صاحب مولانا محمد فیصل عطاری مدنی نے ’’سیرت ِ مصطفی صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم‘‘ کے موضوع پر
بیان کیاجس میں نبی کریم صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
کی سیرت کےمختلف پہلوؤں کو بیان کیا اور حاضرینِ محفل کو دعوت اسلامی کےدینی ماحول
سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
پنجاب
ماڈل بازارز منیجمنٹ کمپنی کے صدام کھوکھر اور بزنس مین حاجی محمد اقبال سے ملاقاتیں
دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے تحت 3 اکتوبر 2023ء کو لاہور ڈسٹرکٹ میں (پولیٹیشنز) ذمہ
دار سید مقصود عطاری نے خواجہ محمد سلیم عطاری اورمحمد امجد عطاری کے ہمراہ جنرل منیجر (پروجیکٹ اینڈ آپریشن) پنجاب ماڈل بازارز منیجمنٹ کمپنی کے صدام کھوکھر
اور بزنس مین حاجی محمد اقبال سے ملاقاتیں کیں۔
دورانِ
ملاقات سید مقصود عطاری نے اتھارٹی پرسنز
کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے
بارے میں بریفنگ دی اور انہیں ٹیلی
تھون مہم میں حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی دینی کاوشوں کوسراہتے ہوئے بھر پور تعاون کرنے کی نیک خواہش کا اظہار کیا جبکہ ذمہ داران نے شخصیات کو تحفے میں مکتبۃُ المدینہ
سے شائع کردہ کُتب و رسائل پیش کئے اور انہیں فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن کا وزٹ کرنے
کی دعوت دی۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات صوبہ پنجاب شہزاد عطاری آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کی جانب سے 3 اکتوبر
2023ء کو اکاؤنٹ آفس حافظ آباد میں اجتماع
میلاد کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ
آفیسر ز(فرخ
ارشاد خان اور ریاض احمد)، ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر شیخ عبدالنعیم سمیت دیگر اکاؤنٹ آفس کے افسران
و اسٹاف کی شرکت ہوئی۔
اس
موقع پر ڈسٹرکٹ نگران مولانا محمد وسیم
عطاری نے 12 ربیع الاول کی مناسبت سے چند واقعات بتائے اور سامعین کو پیارے آقا صلی اللہ علیہ
و سلم
کی سیرتِ طیبہ کے مطابق اپنی زندگی گزارنے
کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔ (رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات صوبہ پنجاب شہزاد عطاری آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ
اہتمام 2 اکتوبر 2023ء کو لاہور ڈسٹرکٹ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں لاہور ڈسٹرکٹ
مشاورت ٹیم نے شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب ذمہ دار محمد لیاقت عطاری کے گھر لاہور ڈسٹرکٹ ٹیم کی ماہ ربیع الاول
شریف کے مہینے میں نمایاں کارکردگی پر دعوت کا اہتمام کیا گیا جہاں لیاقت عطاری نے اچھی کارکردگی پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی اور دلجوئی کی ۔
خوشی
کے اس موقع پر وہاں موجود ذمہ داران کو صوبائی ذمہ دار نے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے حوالے سے تنظیمی، اخلاقی اور
بہترین مبلغ بننے کے متعلق تربیت بھی کی جن
کے تفصیلی نکات درج ذیل ہیں۔
تربیتی مدنی پھول
٭ذمہ
داری ایک نعمت اور نعمت کی قدر کرئے
٭نیک
بننے کے لئے 12 دینی کام کرئے
٭شعبے
میں دینی کام کرنے کا انداز
٭ٹیلی
تھون لاہور ڈویژن کے 3000 یونٹس ہدف پورا کرنے کا پلان
٭
لاہور کے ٹوٹل 84 تھانوں میں اجتماع میلاد
٭مجلس
پولیٹیکل کے تحت شخصیات سے ملاقاتیں
٭ذمہ
داران کا آپس میں محبت اور کمیونیکیشن کا ہونا
٭بڑی
کامیابی کے لئے چھوٹی چھوٹی غلط فہمیوں کو اگنور کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے
٭دعوت
اسلامی کے تمام شعبوں میں شعبہ رابطہ کی اہمیت
٭ہم
جس اہم منصب پر ہیں، ذمہ داری سے بالکل بھی غفلت نہیں برت سکتے
We Cant afford negligence
ٹریننگ
سیشن کے ا ختتام پرسمن آباد ٹاون ذمہ دار نے اپنا ذاتی یونٹ جمع کروایا نیزدیگر
ذمہ داران نے بھی ٹیلی تھون اور اجتماع میلاد کے اہداف احسن انداز میں پورا کرنے کی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات صوبہ پنجاب شہزاد عطاری آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ڈی ایچ اے کراچی میں اہم شخصیت اسلامی بہن کے
گھر پر محفلِ نعت کا انعقاد
24 ستمبر 2023ء بروز اتوارمحفلِ نعت کے سلسلے
میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی DHA کراچی میں ایک اہم شخصیت اسلامی
بہن کے گھر پر آمد ہوئی۔
اس موقع
پر محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”سیرتِ
مصطفیٰ ﷺ“ کے موقع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حضور صلی اللہ علیہ
و سلم کی سیرت کے چند پہلو کو بیان
کیا۔
بعدِ بیان عالمی مجلسِ مشاورت کی اسلامی بہن نے DHA کراچی میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق شرکا کو بتایا
اور انہیں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami