عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بوائز لاہور سٹی کے تمام اسٹاف نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”استاد کا کردار“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود مدرسین، ناظمین اور شعبے کے دیگر اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)