دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا فالو اپ لینے لے لئے پچھلے دنوں پاکستان کے ضلع لودھراں میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مختلف سطح کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، لودھراں سٹی نگران، ڈسٹرکٹ نگران اور تحصیل نگران کے علاوہ مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اللہ عزوجل کی یاد کیسے کی جائے“ کے بارے میں شرکا کو مدنی پھول دیئے نیز درود پاک کی کثرت کرنے، نمازوں کی پابندی کرنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرہ میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

 مزید نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کی  ٹیلی تھون کے حوالے سے  تربیت  فرمائی    اور ٹیلی  تھون کے سلسلے میں زیادہ  سے زیادہ  شخصیات  سے رابطہ کرنے کی  تر غیب دلائی جبکہ  ذمہ داران نے  اب تک  کی ہونے والے  ٹیلی  تھون کی کار کردگی  نگرانِ پاکستان مشاورت کو بیان کی جس پر انہوں نے بہترین کار  کردگی  والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی  فرمائی  اور دعاؤں سے نوازا۔آخر میں   اسلامی بھائیوں  نے  نگران پاکستان مشاورت سے  ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)