عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 24 اکتوبر 2022ء بروز پیر صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر اوکاڑہ میں دستارِ فضیلت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں درس نظامی (عالم کورس) مکمل کرنے والے اسلامی بھائی، ان کے سرپرست و والدین اور دیگر عاشقان رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”فضائل علم و علما“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

واضح رہے کہ اس سال جامعۃالمدینہ بوائز دعوتِ اسلامی سے فارغ التحصیل ہونے والوں میں ایک ہزار133 اسلامی بھائی درس نظامی کے، 75 تخصص فی الفقہ کے، 20 تخصص فی الحدیث کے اور 6 تخصص فی الاقتصادیات کے اسلامی بھائی شامل تھے جبکہ ان کی ٹوٹل تعداد کم و بیش ایک ہزار 234 ہے۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے تحت  18 اکتوبر2022ء بروز منگل فیضانِ مدینہ ملتان میں روحانی علاج کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہواجس میں پاکستان بھر سے شعبہ روحانی علاج کے صوبائی و ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل عطاری نے اسلامی بھائیوں کی شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے تربیت فرمائی اور ملک بھر کے روحانی علاج کے بستوں کی سابقہ 3 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔بعدازاں مستقبل میں بستوں کو بڑھانے اور مضبوط و منظم انداز میں لیکر چلنے کے سلسلے میں قیمتی مدنی پھول ارشاد فرمائےنیز شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کو تحائف سے نوازتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی فرمائی ۔ ساتھ ساتھ شعبے میں ہونے والے کاموں کی کس انداز میں تشہیر کی جائے اس پر تبادلہ خیال فرمایا ۔ آخر میں رواں سال ہونے والے ٹیلی تھون کے لئے اہداف طے پائے نیز شعبے کے دیگر دینی کاموں پر بھی تفصیلی گفتگو فرمائی۔ (رپورٹ: سمیر علی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کی جانب سے پچھلے دنوں فیضان صحابیات کراچی میں انڈونیشیا سے آئی ہوئی اسلامی بہنوں کا سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا جس میں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار اور نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے تربیت کی۔

انڈونیشیا کی ڈویژن نگران اسلامی بہن نے سیکھنے سکھانے کے حلقے کے بعد ’’ حقوق العباد کی ادائیگی‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اپنے اپنے ممالک میں دینی کام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی نیز مدنی مرکز کے اصولوں کے مطابق دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری ملتان شہر کے شیڈول پر تھے جس دوران انہوں نے مختلف مقامات پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

معلومات کے مطابق صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام محمد طارق کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایاگیا جس میں شخصیات و ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو جھوٹ، تکبر،چغلی، وعدہ خلافی جیسے گناہوں سے بچنے اور زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرنے نیز درود پاک کی کثرت کرنے کے بارے میں مدنی پھول دیئے۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دورانِ بیان اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

اسی طرح نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کرنے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلا نے کے حوالے سے شرکائے حلقہ کی ذہن سازی کی۔آخر میں حلقے میں شریک عاشقانِ رسول نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔ واضح رہے اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت کے ہمراہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پاکستان کے شہر ملتان میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے تاجر شیخ محمد عرفان کے گھر پر تاجر حضرات کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہوں نے صدقے کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

معلومات کے مطابق دورانِ حلقہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا۔

اسی طرح نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے اور دیگر عاشقانِ رسول کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیاجس پر تاجران و شخصیات نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہتے ہوئے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے وہاں موجود تاجران و شخصیات سے ملاقات بھی کی۔واضح رہے اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت کے ہمراہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ملتان شہر میں تاجر حاجی محمد نعیم کی رہائش گاہ پر تاجران کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں رکن ِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری اور شخصیات و ذمہ داران نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف اور اُن کے ذریعے ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے سلام کو عام کرنے، زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرنے اور درود پاک کی کثرت کرنے کے بارے میں شرکائے حلقہ کو مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

مزید نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کرنے اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلا نے کے حوالے سے ذہن دیا جس پر حلقے میں شریک تاجر وشخصیات عاشقان رسول نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم بھی جمع کروائی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی اور اختتامی دعا بھی کروائی۔

بعدازاں تاجران اور شخصیات نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پاکستان کے شہر ملتان میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ملتان سٹی، ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح کے تمام ذمہ داران کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، ملتان سٹی نگران، ڈسٹرکٹ نگران، تحصیل نگران اور شعبہ جات کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ابتداءً تلاوتِ قراٰنِ پاک کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائی نے سرکار دوعالم ﷺ کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا، بعدازاں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اللہ عزوجل کی یاد کیسے کی جائے“ کے بارے میں شرکا کو مدنی پھول دیئے۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں درود پاک کی کثرت کرنے، نمازوں کی پابندی کرنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کے علاوہ دیگر نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کی ٹیلی تھون کے حوالے سے تربیت فرمائی اور  ٹیلی تھون کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ شخصیات سے رابطہ کرنے کا ذہن دیا نیز ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اب تک کی ہونے والی ٹیلی تھون کی کارکردگی نگرانِ پاکستان مشاورت کی بارگاہ میں پیش کی جس پر انہوں نے بہترین کارکردگی  کے حامل ذمہ داران کی حوصلہ افزائی فرمائی اور دعا بھی کروائی۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی  کی جانب سے پچھلے دنوں جامعۃ المدینہ گرلز کو خود کفیل کرنے کے سے متعلق بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی سطح جامعۃ المدینہ ذمہ دار ، پاکستان و پنجاب کی نگران اور فیصل آباد کی ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے اس مشورے میں جامعات المدینہ کو خود کفیل کرنے کے سلسلے میں اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے نیز جامعۃ المدینہ فیصل آباد کو ڈیکوریٹ کرنے اور اس کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی نیز اس کے لئے کیا کیا اقدامات کئے جائیں جائے گئے اس پر مشاورت ہوئی ۔


20 اکتوبر 2022ء  کو تحصیل ڈرگ روڈ میں ماہانہ سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اس میں خصوصی شرکت صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار کی ہوئی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ’’سخاوت مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کی ترغیب دلاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون جمع کرنے کی نیتیں کروائیں ۔ آخر میں ملاقات و انفرادی کوشش فرمائی۔


دعوت اسلامی کے تحت دھوراجی کالونی  میں قائم جامعۃ المدینہ حبیبیہ میں لگنے والے تخصص فی الفقہ کے درجے میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار و نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے تربیت کی۔

دوران تربیت نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ’’استقامت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا اور طالبات کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ 8 دینی کاموں میں حصہ لینے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا ۔بعدازاں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے دعا کروائی۔ سیشن کے اختتام پر طالبات سے ملاقات بھی فرمائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بذریعہ انٹر نیٹ عالمی سطح  کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے پاکستان بھر میں ہونے والے سفر ی شیڈول سے متعلق مدنی پھول دیئے نیز اصلاح اعمال رہائشی کورسز کے حوالے سے نکات بتائے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  19 اکتوبر 2022ء کو بذریعہ انٹر نیٹ سینڑل افریقہ ریجن اور تنزانیہ و کینیا کی کابینہ و ملک نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا ۔

مدنی مشورے میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے سلسلے میں سفر کرنے سے متعلق شیڈول کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول سمجھائےاور کابینہ وائز شیڈول بنانے کا ہدف دیا نیز اس حوالے سے نکات بھی بتائے۔ علاوہ ازیں نئے مقامات پر مقامی اسلامی بہنوں میں دینی کام کرنے سے متعلق مدنی پھولوں پر بات چیت ہوئی ۔