ملتان میں دعوتِ اسلامی
کے زیرِ اہتمام محمد طارق کے گھر پر سیکھنے
سکھانے کا حلقہ
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری ملتان شہر کے شیڈول پر
تھے جس دوران انہوں نے مختلف مقامات پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔
معلومات
کے مطابق صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام محمد
طارق کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ
لگایاگیا جس میں شخصیات و ذمہ داران سمیت
دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
وہاں موجود عاشقانِ رسول کو جھوٹ، تکبر،چغلی، وعدہ خلافی جیسے گناہوں سے بچنے اور زیادہ سے زیادہ نیکیاں
کرنے نیز درود پاک کی کثرت کرنے کے بارے میں مدنی پھول دیئے۔
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
دورانِ بیان اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا اور دینی
کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
اسی طرح نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعوتِ اسلامی
کے زیرِ اہتمام ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کرنے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلا نے کے حوالے
سے شرکائے حلقہ کی ذہن سازی کی۔آخر میں
حلقے میں شریک عاشقانِ رسول نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے
ملاقات کی۔ واضح
رہے اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت کے ہمراہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد اسلم عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)