24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ روحانی علاج کے صوبائی و ڈویژن ذمہ
داران کی ملتان فیضانِ مدینہ میں تربیتی نشست
Wed, 26 Oct , 2022
2 years ago
خیر خواہی اُمّت کے جذبے کے تحت عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے پچھلے دنوں پاکستان
بھر سے آئے ہوئے شعبہ روحانی علاج کے صوبائی و ڈویژن ذمہ داران کی ملتان فیضانِ مدینہ میں تربیتی نشست ہوئی ۔
تفصیلات
کے مطابق نگرانِ مجلس محمد انور رضا عطاری نے شعبہ کے سابقہ دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی جس میں نئے مقامات پر بستے لگانے کے اہداف دیئے اور تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی نیز اسلامی بھائیوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: سمیر
علی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)