پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام   لاہور کی جامع مسجد محمدیہ غوثیہ میں شعبہ مدنی کورسز جزوقتی کے نیو معلمین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ٹاؤن ذمہ دار محمد حمزہ عطاری نے نیو معلمین کی 12 دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی۔

اس موقع پر محمد حمزہ عطاری نے شرکا میں سے یوسی ذمہ دار بھی بنائےنیز انہیں 7 دن اور 63 دن پر مشتمل رہائشی کورسز میں کثیر اسلامی بھائیوں کا داخلہ کروانے کی نیتیں کروائی اور اہداف دئیے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد منور عطاری معاون ٹاؤن ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


14 ستمبر 2023ء کو دعوت اسلامی کے تحت  اسپیئر کالج لاہور میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں پرنسپل،اساتذہ سمیت 150اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

سیکھنے سکھانے کے حلقے میں راوی ٹاؤن کے معلم محمد منور عطاری نے وضو کے فرائض تفصیل کے ساتھ بیان کئے اور شرکا کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیتیں کروائیں جس پرا سٹوڈنٹس و اساتذہ نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد منور عطاری معاون ٹاؤن ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے تحت 17 ستمبر 2023ء کو آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں پنجاب کے مختلف ڈیپارٹمنٹس (مدرسۃ المدینہ بوائز/گرلز، مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم، مدرسۃ المدینہ بالغان، ائمہ مساجد، شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں، فنانس ڈیپارٹمنٹ، ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ، پراپرٹی ڈیپارٹمنٹ اور شعبہ عطیات بکس) کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ قاری سلیم عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور مدنی پھول بیان کرتے ہوئے انہیں اخلاص کے ساتھ دینی کام کرتے رہنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ نگران مجلس نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ حاجی غلام الیاس عطاری نے ”دعوت اسلامی کے دیگر شعبہ جات نیو سائٹیز میں کیسے معاون و مدد گار بن سکتے ہیں؟“ کے موضوع پر کلام کیا اور سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف دیئے۔ (رپورٹ: محمد فاروق عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ)


16 ستمبر 2023ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار فدا علی  عطاری، شعبہ رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محمد شہزاد عطاری اور محمد جنید عطاری نے M.Sبہاولپوروکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹر عامر محمود بخاری اور ڈپٹی M.Sڈاکٹر اعجاز رسول سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں اجتماع میلاد و جلوس میلاد میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور رسالہ ”صبح بہاراں“ پیش کیا۔ (رپورٹ: شہزاد عطاری، کارکردگی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 ستمبر 2023ء کو کراچی کی برانچ فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں Data Analysis Department اور مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز سید غلام الیاس عطاری نے مارکیٹنگ میں ڈیٹا کا استعمال کس طرح کیا جائے اور استعمال ہونے والے ڈیٹا میں بہتری کس طرح لائی جائے ؟ اس پر تبادلہ خیال کیا۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16 ستمبر 2023ء کو کراچی کی برانچ فیضان مدینہ میں Data Analysis Department کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز سید غلام الیاس عطاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ڈیٹا کے استعمال کی احتیاط پر گفتگو کی اور ڈیٹا کو درست طریقے سے استعمال کرنے کی تربیت کی۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی)


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت 12 ستمبر 2023ء کو برانچ فیضان مدینہ حیدر آباد  میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں حیدر آباد ڈویژن کے مفتشین و معاونین نے شرکت کی۔

رکن مجلس مولانا عرفان عطاری مدنی نے مجلس تعلیمی امور کی achievements & Targets کے بارے میں گفتگو کی اور شرکا کو عصر حاضر کے مطابق جدید ٹولز اور سافٹ ویئر کے حوالے سے ٹریننگ دی۔رکن مجلس سید انس رضا عطاری نے تجوید لیول 3 کے حوالے سے بریفنگ دی اور تجوید کے متعلق سوالات کے جوابات دیئے۔ شفٹ اسسٹنٹ مولانا محمد شاہزیب عطاری مدنی نے "Shift educational coordinator & shift Assistant" کو کیسا ہونا چاہیئے اور اس کی ذمہ داری کیا ہے؟ پر گفتگو کی۔

سیشن کے اختتام پر اچھی کارکردگی حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے گئے اور حوصلہ افزائی کی گئی۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی)


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت 15 ستمبر 2023ء کو برانچ فیضان مدینہ ملتان میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ملتان اور بہاولپور کے مفتشین، معاونین، ڈویژن ذمہ دار اور ڈویژن تعلیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔

مجلس تفتیش ذمہ دار عرفان عطاری نے Achievementکے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا، سید انس عطاری نے تجوید لیول3 پر بریفنگ دی، محمد حامد عطاری نے کمیونیکیشن اسکلز پر پریزنٹیشن دی جبکہ ٹرینر سعد عطاری نے مدرسین کی ٹریننگ کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار مولانا عامر سلیم عطاری مدنی نے ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی اور شفٹ تعلیمی ذمہ دار محمد آصف عطاری نے ورک پلاننگ پر گفتگو کی۔ سیشن کے اختتام پر رکن مجلس غلام عباس عطاری نے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے شرکا کے سوالات کے جوابات دیئے نیز نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے گئے اور حوصلہ افزائی کی گئی۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی) 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 ستمبر 2023ء کو مرے کالج گراؤنڈ سیالکوٹ میں ہفتہ وار سنتوں بھرا  اجتماع و دستار فضیلت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، والدین و سرپرست اور جامعۃ المدینہ کے طلبہ و اساتذہ کرام سمیت ناظمین نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”آمد مصطفٰے مرحبا مرحبا“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور فارغ التحصیل ہونے والے علمائے کرام کو درسِ نظامی مکمل کرنے پر مبارکبار دی۔

آخر میں اراکین شوریٰ اور سینئر اساتذۂ کرام نے مرکزی جامعۃ المدینہ سیالکوٹ سے درسِ نظامی (عالم کورس) مکمل کرنے والے70علمائے کرام کے سروں پر دستار سجایا اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت)


دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے مدنی مذاکروں کا سلسلہ جاری ہےجس میں وقتاً فوقتاً پاکستان کے مختلف شہروں سے ہزاروں عاشقان رسول شریک ہورہے ہیں۔

اسی طرح سینکڑوں اسلامی بھائی رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کے ساتھ بذریعہ اسپیشل ٹرین ”میلادایکسپریس دعوتِ اسلامی“لاہور سے روانہ ہوکر16 ستمبر 2023ء کو کراچی پہنچے۔ لاہور سے آئے ہوئے عاشقان رسول مدنی مذاکروں میں شریک ہوکر امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی پھولوں سے فیض یاب ہورہے ہیں۔


شعبہ نیو سائٹیز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد سٹی کے ذمہ دار محمد نعمان عطاری کے سسر اور عمر نعیم صاحب کے والد محترم   رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔

مرحوم کی جنازہ 11/Hقبرستان اسلام آبادمیں ادا کی گئی جس میں مرحول کے اہل خانہ، اعزا ء و اقرباء شریک ہوئے۔ نماز جنازہ رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری کی امامت میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ سے قبل رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری ”فکر قبر و آخرت“ کے موضوع پر گفتگو کی اور انہیں آخرت کی تیاری کرنے کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ اطراف کے علاقے کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کی نیز مدنی مشورے میں شرکا کو ڈیجیٹل اینا لائسز (digital analytics) کی ٹریننگ دی گئی۔