15ستمبر2023ءبروز جمعہ شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ
اسلامی کے تحت حیدرآبادشہر کے علاقے سرے گھاٹ کی جامع مسجدمدینہ میں احکامِ مسجد
کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران اور مسجد انتظامیہ سمیت مقامی عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق کورس میں شریک عاشقانِ رسول کی
تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی
محمد عقیل عطاری مدنی نے مسجد کے احکام، چندہ، وقف اور متولی کی ذمہ داریاں سیکھنے
نیز شرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے حوالے سےشرکا کی ذہن سازی کی۔
اسی دوران رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے وہاں موجود
عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے
ذمہ داران کے لئے ٹریننگ سیشن
17 ستمبر 2023ء بروز اتوار جوہر ٹاؤن لاہور
میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے اسلامی بھائیوں
کے لئے ایک ٹریننگ سیشن ہوا جس میں نگرانِ
شعبہ، صوبہ پنجاب ، ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری
نے پرسنل گرومنگ (Personal Grooming)، اہل کی تقرری
اور اہداف طے کر کے جائزہ لینے کے متعلق کلام کیا۔
علاوہ ازیں رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے
شیڈول میں اعتدال، 12 دینی کام ایکسپرٹ، شخصیات میں محافلِ میلاد کاانعقاد، ٹیلی تھون اور بیرونِ ملک اہل ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کا مدنی قافلہ سفر کروانے کے متعلق مدنی
پھول دیئے۔ (رپورٹ:
شہزاد عطاری کارکردگی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیصل آباد میں اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ
دیکھنے کا اہتمام، بعدازاں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا
16 ستمبر 2023ء بروز ہفتہ کی شب عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں فیصل آباد کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سےبذریعہ مدنی چینل عاشقانِ رسول نے اجتماعی طور پر مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔
اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، ڈجکوٹ سٹی، ڈجکوٹ اطراف کے ذمہ داران اور
جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام موجود تھے۔
بعدِ مدنی مذاکرہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا
گیا جس میں مدنی مذاکرے کے متعلق سوال و جواب کا سیشن ہوا۔ درست جواب دینے پر نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی
بھائیوں کو تحائف دیئے۔
لوگوں کے روحانی مسائل حل کرنے اور انہیں اوراد
و وظائف بتانے کے لئے عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 16 ستمبر 2023ء بروز ہفتہ فیصل آباد کے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ میں استخارہ سینٹر کا آغاز کیا گیا۔
معلومات کے مطابق رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ روحانی علاج کے نگران
اور ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول کے
ہمراہ مل کر استخارہ سینٹر کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا اور امیراہلِ
سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے رسالے ”اربعینِ عطار“ کا تعارف کروایا نیز
اختتامی دعا بھی کروائی۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ
پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جلوسِ میلاد و اجتماعِ میلاد کے حوالے سے فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ
ماہِ ربیع الاول میں ہونے والے جلوسِ میلاد و
اجتماعِ میلاد کے سلسلے میں 15 ستمبر
2023ء بروز جمعہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق مدنی مشورے میں جامعۃ المدینہ
و مدرسۃ المدینہ بوائز اور فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے ناظمین، شعبہ جات کے ذمہ
داران، مدرسۃ المدینہ بالغات کے ٹاؤن ذمہ دار، جلوسِ میلادمجلس، اجتماعِ میلاد مجلس
اور شہر کی سجاوٹ مجلس کے اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ماہِ ربیع الاول کی تیاریوں کے
حواے سے بتاتے ہوئے آقا کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کی آمد کے متعلق
بیان کیا۔
دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے ماہِ میلاد میں محافلِ میلاد منعقد کروانے کے بارے میں اسلامی
بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا اور اسلامی بھائیوں کی جانب سے ہونے والے مختلف
سوالات کے جوابات دیئے۔
ڈاکٹر
عرفان چیئرمین محکمہ جنگلات کا اپنی ٹیم
سمیت فیضانِ مدینہ فیصل آباد کا دورہ
پچھلے
دنوں چیئرمین محکمہ جنگلات ڈاکٹر عرفان ، UAF رینج مینجمنٹ ، لیکچرار محکمہ جنگلات ڈاکٹر آصف اور رینج مینجمنٹ نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد کا دورہ کیا ۔
اس
موقع پر وہاں موجود ذمہ داران نے شخصیات کو خوش آمدید کہا اور انہیں مدنی مرکز میں موجود شعبہ جات جن میں جامعۃ المدینہ بوائز ،
مدرسۃ المدینہ بوائز سمیت فیضان
آن لائن اکیڈمی، اسلامک ریسرچ سینٹر بنام المدینۃ العلمیہ، سوشل میڈیااور شعبہ
فنانس کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے
دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ بھی دی ۔
مزید ذمہ داران نے شخصیات کو عالمی سطح پر دین متین کی خدمت میں مصروف عمل دعوت اسلامی کی دینی و
فلاحی کاموں کی ڈاکیومینٹری بھی دکھائی ۔ بعدازاں میٹروپولیٹن نگران سے دوران ملاقات فیضان اربن جنگل اور پودوں کی مناسب دیکھ بھال کے
حوالے سے گفتگو کا سلسلہ ہوا۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے زراعت و لائیو اسٹاک محکمہ دعوت اسلامی فیصل
آباد ڈویژن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
12
ستمبر 2023 ءبروز بدھ ائمہ مساجد انٹرنیشنل
ڈیپارٹمنٹ کے تحت آن لائن احکامِ امامت کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے افریقی ممالک کے ائمہ مساجد کے درمیان امامت کے شرعی اور اہم مسائل کے متعلق تربیت و رہنمائی کی جس میں انہیں امامت کی ذمہ داریاں بہتر انداز میں پوری کرنے نیز
شرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے حوالے سے ذہن
سازی کی۔
اس کے
علاوہ رکنِ شوریٰ نے کورس میں شامل عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں
عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس کورس میں افریقی ممالک کے ائمہ کرام و ذمہ
داران نے بذریعہ زوم شرکت کی ۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی، معاون
رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضانِ
مدینہ میر پور خاص (سندھ) میں تعویذاتِ عطاریہ کی دہرائی کا سلسلہ
شعبہ
روحانی علاج دعوت اسلامی کے تحت
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میر پور خاص (سندھ) میں تعویذاتِ عطاریہ کی دہرائی کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن
میر پور خاص کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔
صوبائی
ذمہ دار امان اللہ عطاری نے دہرائی اجتماع میں شریک بستہ ذمہ داران کی
تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے دہرائی کروائی اور شرکا کو شعبے میں ہونے والے دینی کاموں سے متعلق اپڈیٹس بتائیں ۔(رپورٹ:
سمیر علی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
دعوت
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کی جانب سے 10،09ستمبر 2023ء بروز ہفتہ، اتوار فیضانِ مدینہ سکھر (سندھ) میں تین دن کا روحانی علاج کورس لیول-2 کا انعقاد
کیا گیاجس میں ڈویژن سکھر کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔
کورس
میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے صوبائی ذمہ دار امان اللہ عطاری نے لیول
2 کے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی جس میں پیلیا (یرقان) کے دم کرنے کا طریقہ اور احتیاطیں
بھی سمجھائیں۔ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کام کرنے کا ذہن بھی دیا ۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ایجوکیشن
ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ایگریکلچر ریسرچ سندھ لیاقت بھٹو سے ملاقات
دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت ذمہ داران نے حیدر آباد میں ایجوکیشن
ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ایگریکلچر ریسرچ سندھ لیاقت بھٹو سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات ذمہ دارا سلامی بھائی نے لیاقت بھٹو کو دعوت اسلامی کاتعارف کروایا اور ان سے ماہ میلاد میں ایگریکلچر ریسرچ مین آڈیٹوریم ہال میں اجتماع میلاد منعقد کرنے پر گفتگو ہوئی جس پر انہوں نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ ترجمہ وتفسیر قرآن بنام ’’افہام
القرآن‘‘ تحفے میں
پیش کیا۔(رپورٹ:صوبائی
ذمہ دار ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت کورنگی ڈسٹرکٹ میں واقع محمد علی جناح اسکول میں
اسٹوڈنٹس کے درمیان طہارت کورس کروایا گیا۔
کورس
میں شریک طلبہ کو مبلغِ دعوت اسلامی نے پاکی وناپاکی کےمسائل سمجھائے اور کپڑے پاک
کرنے کے متعلق اہم معلومات دیں۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز ڈسٹرکٹ کورنگی محمد
حاشر عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 15 ستمبر 2023ء کواسٹار
کالج لاہور میں میٹ اپ منعقد ہوا جس میں راوی ٹاؤن کے معلم محمد منور عطاری
نے اسٹوڈنٹس کو فرض علوم میں سے
غسل کے فرائض تفصیل سے سمجھائے اور انہیں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور
مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی ونیک خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
محمد منور عطاری معاون ٹاؤن ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
Dawateislami