شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت 17ستمبر2023بروز اتوار حیدرآباد کے علاقے نورانی بستی میں واقع جامع مسجد جمال مصطفی میں احکامِ مسجد کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران اور مسجد انتظامیہ سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس کورس میں عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مسجد کے احکام، چندہ، وقف اور متولی کی ذمہ داریاں سیکھنے نیز شرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے حوالے سےشرکا کی ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس کورس میں نگران شعبہ ائمہ مساجد مولانا حافظ محمد فیضان عطاری مدنی، صوبائی ذمہ دار محمد حسنین عطاری اور دیگر ذمہ داران سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)