مراکش
(Morocco)
میں
آنے والے تباہ کُن زلزلے کے بعد دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRFیوکے
کی ٹیم امدادی کام کرنے اور امدادی سامان تقسیم کرنے میں پیش پیش ہے۔
ابتداءً
FGRFکی ٹیم
نے تباہ شدہ پانچ بڑے علاقوں میں زلزلہ متاثرین کے درمیان کھانے ، پینے اور ضرورت
زندگی کی دیگر اشیاء تقسیم کیں۔
سامان
کی تقسیم کاری کے دوران مقامی عاشقان رسول
کی جانب سے FGRFکی ٹیم
کا خیر مقدم کیا گیا جبکہ سامان کی تقسیم کرتے ہوئے رقت انگیز مناظر بھی پیش آئے۔
نگران ویلز یوکے سید فضیل رضا عطاری نے متاثرین کو گلے لگاکر تسلی دی اور لواحقین
کو صبر کی تلقین فرماتے ہوئے انہیں رب کی رِضا پر راضی رہنےکا ذہن دیا۔
نگران
ویلزیوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری اور نگران مراکش نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ
مراکش سٹی میں زلزلہ سے تباہ شدہ عمارتوں
کا وزٹ کیااور دنیا بھر کے عاشقان رسول سے اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کے لئے
ڈونیشن دینے کی درخواست کی۔