ملتان شہر میں تاجر حاجی
محمد نعیم کی رہائش گاہ پر تاجران کے لئے
سیکھنے سکھانے کا حلقہ
پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت ملتان شہر میں تاجر حاجی محمد نعیم کی
رہائش گاہ پر تاجران کے لئے سیکھنے سکھانے
کا حلقہ لگایا گیا جس میں رکن ِ
مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری اور شخصیات و ذمہ داران نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے وہاں موجود عاشقانِ رسول
کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف اور اُن کے
ذریعے ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے سلام کو عام کرنے، زیادہ سے زیادہ نیکیاں
کرنے اور درود پاک کی کثرت کرنے کے بارے میں شرکائے حلقہ کو مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
مزید نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کرنے اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلا نے کے حوالے سے ذہن دیا جس پر حلقے میں شریک تاجر وشخصیات عاشقان رسول نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم بھی جمع کروائی۔
علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں میں حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی اور
اختتامی دعا بھی کروائی۔
بعدازاں تاجران اور شخصیات نے نگرانِ پاکستان
مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)