پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی شخصیت اختر نقشبندی صاحب سے اُن کے گھر عجوہ سٹی ساہیوال میں ملاقات ہوئی، اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت کے ہمراہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نےسرکار ﷺ کی پیاری پیاری سنتیں داڑھی مبارک اور عمامہ شریف سجانے کے بارے میں وہاں موجود عاشقانِ رسول کو مدنی پھول دیئے نیز عاشقانِ رسول کے سروں پر عمامہ شریف باندھا۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں چندہ جمع کرنے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اس ترغیب دلانے کے بارے میں عاشقانِ رسول کی ذہن سازی کی۔بعدازاں نگران پاکستان مشاورت نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)