پاکستان کے شہر ملتان میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے تاجر شیخ محمد عرفان کے گھر پر تاجر حضرات کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہوں نے صدقے کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

معلومات کے مطابق دورانِ حلقہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا۔

اسی طرح نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے اور دیگر عاشقانِ رسول کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیاجس پر تاجران و شخصیات نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہتے ہوئے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے وہاں موجود تاجران و شخصیات سے ملاقات بھی کی۔واضح رہے اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت کے ہمراہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)