بروز
منگل فیضانِ مدینہ ملتان میں روحانی علاج
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے تحت 18 اکتوبر2022ء بروز
منگل فیضانِ مدینہ ملتان میں روحانی علاج
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہواجس میں پاکستان
بھر سے شعبہ روحانی علاج کے صوبائی و ڈویژن
ذمہ داران نے شرکت کی ۔
اس موقع پر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل عطاری نے اسلامی بھائیوں کی
شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے تربیت
فرمائی اور ملک بھر کے روحانی علاج کے بستوں کی سابقہ 3 ماہ کی کارکردگی
کا جائزہ لیا۔بعدازاں مستقبل میں بستوں کو
بڑھانے اور مضبوط و منظم انداز میں لیکر چلنے کے سلسلے میں قیمتی مدنی پھول ارشاد فرمائےنیز شعبے کی
نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کو تحائف سے نوازتے
ہوئے ان کی حوصلہ افزائی فرمائی ۔ ساتھ
ساتھ شعبے میں ہونے والے کاموں کی کس انداز میں تشہیر
کی جائے اس پر تبادلہ خیال فرمایا ۔ آخر میں رواں سال ہونے والے ٹیلی تھون کے لئے اہداف طے
پائے نیز شعبے کے دیگر دینی کاموں پر بھی
تفصیلی گفتگو فرمائی۔ (رپورٹ: سمیر
علی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)