22اکتوبر 2022ء  کو دیپالپور میں شعبہ مدنی کورسز کے تحت شاہین سائنس اسکول میں جزوقتی فیضانِ نماز کورس کا اختتامی ٹیسٹ ہوا جس میں شاہین اسکول کے اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے شرکت کی ۔

پچھلے دنوں شاہین اسکول کے بچوں کو اسلامی تعلیمات دینے کی غرض سے معلم شعبہ مدنی کورسز ابو الحسان عمر فاروق مدنی نے فیضان نماز کورس کروایا جس میں اسکول کے بچوں نے خوش دلی سے کورس میں حصہ لیا اور کورس کے اختتام پر ٹیسٹ بھی دیا ۔(رپورٹ: ابوالحسان عمرفاروق مدنی معلم شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)