دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  18 اکتوبر 2022ء کو ضلع گوجرانوالہ نوشہرہ ورکاں میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں تحصیل ذمہ دار محافظ اوراق مقدسہ اور اہلہ علاقہ نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد آفتاب عطاری نے اسلامی بھائیوں کو شعبہ کا تعارف کروایا اور اوراق مقدسہ کو محفوظ مقام تک پہنچانے،باکسز کو بروقت خالی کرنے کے متعلق اسٹریکچر سمجھایا۔اس کے علاوہ شعبے کے دینی کام کو مضبوط کرنے اور 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے شعبے کو خود کفیل کرنے کی نیت کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)