عالمی
مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ 17 اکتوبر2022ء
کو کراچی میں اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز
فیضان صحابیات میں منعقد ہوا جس میں بیرون شہر اور بیرون ملک میں مقیم اسلامی
بہنوں نے بذریعہ انٹر نیٹ شرکت کی ۔
مشورے
میں ابتداً عوام اسلامی بہنوں میں دعوت اسلامی کا دینی کام
کرنے کا طریقہ کار بتایا گیا۔
بعدازاں نگرانِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ان کاموں کی تفصیل بتائی
نیز جو اسلامی بہنیں دعوت اسلامی میں شمولیت اختیار کرنا چاہتی ہے وہ کس طرح اپنے
دو گھنٹے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں صرف کر سکتی ہیں ان کا موں کو تفصیلاً
بتایا تاکہ زیادہ اسلامی بہنیں دعوت
اسلامی کے کاموں کو با آسانی کر سکیں ۔
علاوہ
ازیں مختلف ممالک کی ذمہ داران نے اپنے
اپنے ممالک کے اور شعبہ ذمہ داران نے اپنے اپنے شعبوں کے بارے میں مشورے ڈسکس کئے
اور باہمی مشاورت سے ان کے نکات طے کئے ۔