پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے وفد کے ہمراہ چیچنیا کے مفتی اعظم شيخ محمد صالح صلاح الدين مجييف سے ملاقات کی۔

معلومات کے مطابق نگرانِ شوریٰ حاجی محمد عمران عطاری نے دورانِ ملاقات مفتی صاحب کو دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کا تعارف پیش کیا جس پر مفتی صاحب نے دعوتِ اسلامی کی ترقی اور امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی درازیِ عمر بالخیر کے لئے دعا فرمائی۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے مفتی شيخ محمد صالح صلاح الدين مجييف کو دعوتِ اسلامی کے تعارف پر عربی رسالہ تحفے میں پیش کیا۔اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے نگرانِ ترکی محمد شہاب عطاری اور عربک مبلغِ دعوتِ اسلامی بلال عطاری مدنی بھی موجود تھے۔

اس حوالے سے مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری کا اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لائیو سیشن میں کہنا تھا کہ چیچنیا (Russia) میں تقریباً 15لاکھ آبادی ہے جن میں اکثر لوگ مسلمان، عاشقانِ رسول اور باشرع ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیچنیا میں دعوتِ اسلامی کے وفد کی بڑی عزت افزائی ہورہی ہے، جب ہم جمعہ کی نماز کے لئے مسجد گئے تو ہزاروں نمازی موجود تھے، مسجد کے امام صاحب اور انتظامیہ نے نگرانِ شوریٰ کو جمعہ کی امامت کی درخواست کی جس پر نگران شوریٰ نے امام صاحب سے ہی جمعہ پڑھانے کی عرض کی، تاہم دعائے ثانی نگران ِشوریٰ نے کروائی۔

مفتی صاحب سے ملاقات کے بعد نگران شوریٰ اور رکن شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری وفد کے ہمراہ چیچنیا میں موجود یورپ کی سب سے بڑی مسجد جو حضور ﷺ کے مبارک نام پر بنائی گئی ہے ”مسجدِ نبی محمدﷺ“  اس مسجد میں بھی حاضر ہوئے۔