پچھلے دنوں شعبہ ڈونیشن بکس دعوتِ اسلامی کے تحت پنجاب کے مشہور شہر ملتان میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ ٔپنجاب کے میٹرو پولیٹن و ڈویژن ذمہ داران اور کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق میٹنگ کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعتِ رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا جبکہ صوبائی ذمہ دار محمد زاہد بغدادی عطاری نے ذمہ داران کو12 دینی کاموں کے حوالے سے ترغیب دلائی اور مدنی مشورے کے مدنی پھول پڑھ کر سنائے۔

دورانِ میٹنگ شعبے کے نظام میں کیسے ترقی لائی جا سکتی ہے اس پر کلام کیا گیا اور شعبے کی سابقہ کارکردگیوں کا مختلف انداز سے جائزہ لیا گیا نیز نئے اہداف طے کرتے ہوئے ذمہ داران کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے آن لائن کورس کرنے کی نیتیں کروائی گئیں۔

بعدازاں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے ذمہ داران کی مختلف موضوعات پر تربیت کی اور شعبے کے نئے اہداف طے کئے۔

اس میٹنگ میں جامعۃ المدینہ بوائز کے پاکستان سطح کے خود کفالت ذمہ دار محمد علی عمران عطاری، مدرسۃالمدینہ بوائزکے پنجاب سطح کے خود کفالت ذمہ دار محمد فریاد عطاری اور شعبہ ڈونیشن بکس کے پاکستان سطح کے نگران حاجی عبد الرؤف عطاری نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ:محمد شہریار عطاری سوشل میڈیا ڈونیشن بکس پنجاب، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)