12 ربیع
الاول مسلمانوں کے لئے بڑی اہمیت کا دن ہے، اس دن ہمارے پیارے آقا ﷺ کی ولادتِ باسعادت ہوئی جسے مسلمان بڑے جوش و جذبے کے ساتھ مناتے، اجتماع میلاد کرواتے اور جلوس میلاد
بھی نکالتے ہیں۔
اسی جوش و جذبے کے تحت
پچھلے دنوں پاکستان کے شہر فیصل آباد میں سرکار ﷺ کی آمد کی خوشی میں ضلع کونسل فیصل
آباد سے جلوس میلادکی ابتداء ہوئی جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد
جنید عطاری مدنی کے ہمراہ کثیر تعداد میں ذمہ داران و عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس جلوس کا اختتام دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آبا دمیں ہوا جبکہ بعد نمازِ عصر نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے عاشقانِ رسول کے درمیان سنتوں بھرا بیان
کیا اور اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جاب
پلیسمنٹ کنز المدارس بورڈ پاکستان کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اوکاڑہ کے جامعۃالمدینہ بوائز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے
طلبۂ کرام کے درمیان ایک نشست کا انعقاد کیا۔
تفصیلات کے مطابق
جامعۃالمدینہ بوائز کے دورۂ حدیث شریف
میں ذمہ دار حافظ ساجد سلیم مدنی نے طلبۂ کرام کی تربیت و
رہنمائی کرتے ہوئے انہیں اس شعبے جاب پلیسمنٹ کنز المدارس بورڈپاکستان کا تعارف
کروایا نیز طلبۂ کرام کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔
اس کے علاوہ
کیرئیرکونسلنگ ذمہ دار مولانا احمد سعيد مدنی نے بھی طلبۂ کرام سے مختلف موضوعات
پر کلام کیا۔آخر میں طلبۂ کرام نے شعبہ جاب پلیسمنٹ کنز المدارس بورڈ پاکستان کے بارے میں تحریری طور پر اپنے تأثرات
دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
12 اکتوبر 2022ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مجلس فیضانِ مدینہ اور شعبہ جامعۃ المدینہ
بوائز کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں دستارِ فضیلت اجتماع کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے میٹنگ میں شریک ذمہ داران سے چند اہم
نکات پر تبادلۂ خیال کیا اور دستارِ فضیلت اجتماع کی تیاری کو جلد از جلد مکمل
کرنے کا ذہن دیا۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےرکنِ شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری کو اس حوالے سے اپنی اپنی رائے پیش
کی۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
المدینۃ العلمیہ کی کتاب
آخری نبی کی پیاری سیرت کے لئے وزارتِ مذہبی امور حکومتِ پاکستان کی طرف سے سند
امتیاز و انعام
قرآن و حدیث، سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، اولیاو علمائے کرام کی زندگی، تصوف اور دیگر اسلامی موضوعات پر تحقیق اور علمی و فکری لٹریچر
تیار کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کا ایک شعبہ
”اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیۃ“ قائم ہے جو 23 ذیلی شعبہ جات کے ذریعے اہلیانِ اسلام میں شعور و آگہی کا
فریضہ بڑے احسن انداز میں انجام دے رہا ہے۔
اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیۃ کے شعبہ جات میں ایک
شعبہ ”سیرتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ بھی ہےجس کے ڈائریکٹر مولانا حامد سراج عطاری مدنی نے اللہ پاک کے آخری نبی ، محمد عربی ﷺ کی سیرت
پر ایک کتاب بنام ”آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری سیرت“ لکھی۔یہ
کتاب سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر لکھی جانے والی ایک بہترین کتاب ہے جس کی مقبولیت اور پسندیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا
جاسکتا ہے کہ اب تک صرف ڈیڑھ سال میں یہ کتاب 84 ہزار
سے زیادہ کی تعداد میں شائع ہوچکی ہے جبکہ انگلش اور سندھی زبان میں بھی اس کتاب
کا ترجمہ کیا جاچکا ہے۔
وفاقی وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان اسلام آباد کے تحت ”قومی
مقابلہ کتب سیرت“ میں سیرتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر بچوں کے لئے
لکھی جانے والی کتابوں میں المدینۃ العلمیۃ دعوتِ اسلامی کی اس کتاب”
آخری نبی کی پیاری سیرت“ کو پہلی پوزیشن کا ایوارڈ دے دیا گیا۔
ایوارڈ کی تقسیم کا سلسلہ وفاقی وزارتِ مذہبی امور کی جانب
سے اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں جاری
”دو روزہ بین الاقوامی سیرت النبی کانفرنس “ میں ہوا جہاں اس کتاب کے مصنف ، اسکالر
اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیۃ دعوتِ اسلامی مولانا حامد سراج عطاری
مدنی نے حکومتی عہدیدان کے ہاتھوں
یادگاری شیلڈ، سند امتیاز اور انعامی رقم وصول کی۔
رکنِ شوریٰ مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز کے اراکین اس کتاب
کے مصنف”مولانا حامد سراج عطاری مدنی“ اور اسلامک ریسرچ سینٹر دعوتِ اسلامی کے
جملہ منتظمین و اسکالرز کو مبارکباد پیش
کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ پاک اس شعبے کو دن دُگنی اور رات چگنی ترقی عطا
فرمائے۔ آمین ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 12 اکتوبر 2022ء بروز بدھ بعد نماز عشا شاہی بازار
چھوٹی گیٹی حیدرآباد محمد رمضان چشتی
المعروف ملنگ بابا رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر محفلِ نعت کا سلسلہ
رکھا گیا جس میں کثیر عاشقان ِاولیاء نے شرکت کی۔
عرس
کے موقع پر کراچی سے آئے ہوئے سید محمد ثاقب عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے اولیاء اللہ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے عرس منانے کا ذہن دیا اور دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کی ترغیب دلائی۔اس کے علاوہ کینیا سے آئے ہوئے
استاد صاحب نے دعا کروائی۔
یہ اجتماع ٹاؤن سطح پر
رکھا گیا جس میں میٹرو پولیٹن کے نگران سہیل
عطاری اور دیگر ذمہ داران نے بھی شرکت
کی۔(رپورٹ:
محمد شان عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
نیو کراچی فیصل کالونی ٹاؤن میں زیر تعمیر جمال مصطفی مسجد میں کفن دفن تربیتی اجتماع
11 اکتوبر 2022ء کو نیو کراچی فیصل کالونی ٹاؤن میں زیر تعمیر جمال مصطفی مسجد میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں جمال مصطفی مسجد کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں اور نمازی حضرات نے شرکت کی۔
دوران تربیت ریاض
عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ کفن دفن نے غسل
میت کی فضیلت و اہمیت بیان کرتے ہوئے غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز نمازِ جنازہ ادا کرنے کے حوالے سے تربیت کی ۔ بعدازاں فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے، ہر ماہ تین دن
سنتوں کی تربیت کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور
مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عاشقان رسول کی
دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کی طرف سے 12 اکتوبر 2022ء کو دیپال پور ضلع اوکاڑہ میں قاری جہانگیر عطاری اور ساجد علی عطاری نے
مقامی لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔
دوران ملاقات لوگوں کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی کورسز کے بارے میں معلومات دیں اور اس میں داخلہ لینے کی دعوت دی نیز ان کے آفسز میں مدنی عطیات باکسز
بھی رکھوائے۔(رپورٹ: قاری جہانگیر
عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
25 ستمبر 2022ء کو شعبہ مدنی کورسز کے تحت جامع مسجد دربار حضرت شاہ محمد مقیم علیہ الرحمہ حجرہ شاہ مقیم ضلع
اوکاڑہ میں فیضانِ نماز کورس کی اختتامی
نشست پر تقسیم اسناد اجتماع منعقد ہوا جس
میں اسکول ٹیچرز، عاشقان رسول کے مدرسہ کے
طلبہ اور مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
رکن مجلس شعبہ مدنی کورسز مولانا محمد احمد سیالوی
مدنی نے ’’ استقامت کیسے ملے؟‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز شرکائے اجتماع کی تربیت کرتے ہوئے انہیں قراٰن و سنت کی تعلیمات پر عمل کرنے کا ذہن دیا نیز جو سیکھا اس پر عمل کرنے اور دینی ماحول
سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی ۔اس موقع
پر شرکائے کورس کو دینی کاموں کی ذمہ داریاں بھی دی گئیں۔
آخر میں کورس کرنے والوں میں تقسیم اسناد
کا سلسلہ ہوا۔ (رپورٹ:
ابوالحسان عمرفاروق مدنی شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
پچھلے دنوں ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں محفل میلاد کا سلسلہ ہوا جس
میں انسٹیٹیوٹ کے طلبہ و عملے سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
محفل میلاد میں خصوصیت کے ساتھ دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا
عطاری کی شرکت ہوئی ۔ رکن شوریٰ نے ’’آخری نبی ﷺ
کی سیرت ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود حاضرین کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور مدنی مرکز فیضان مدینہ آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اپنی نیک
خواہشات کا اظہار کیا اور آخر میں رکن
شوریٰ نے شرکا سے ملاقات کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
گزشتہ روز صوبہ پنجاب سے تشریف لائے ہوئے عالم دین مولانا محبوب
سعیدی صاحب کی فیضان مدینہ میرپورخاص آمد ہوئی اس موقع پر میرپورخاص ڈویژن نگران حافظ زین عطاری اور دیگر ذمہ داران نے ان کا استقبال کیا۔
دوران گفتگو ذمہ
داران نے محبوب سعیدی صاحب کو فیضان مدینہ میں قائم شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور انہیں ملک و بیرون ملک
ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں معلومات دیں جس پر محبوب سعیدی صاحب نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو سراہتے ہوئے
اظہار مسرت کیا اور ذمہ داران کی حوصلہ افزائی فرمائی ۔ آخر میں ڈویژن
نگران نے آنے والے مہمانوں میں تحائف تقسیم کئے۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
المدینۃ العلمیۃ کے سینئر اسکالر مولانا آصف اقبال عطاری مدنی کی بیٹی ”ام حبیبہ“ کے انتقال پر رکنِ شوریٰ حاجی شاہد عطاری مدنی کی تعزیت
المدینۃ العلمیۃ کے سینئر اسکالر اور کئی کتابوں کے مصنف و ترجمہ نگار مولانا آصف
اقبال عطاری مدنی کی چھوٹی بیٹی ام حبیبہ
کا آج مؤرخہ 13اکتوبر 2022ء بروز جمعرات ٹائیفائڈ بخار کے سبب رضائے الہٰی سے انتقال ہوگیا ۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ
رٰجِعُوْن ۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور
شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز کے اراکین مولانا آصف اقبال عطاری مدنی سے تعزیت کا
اظہار کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ پاک بچی کے والدین اور تمام عزیز و اقارب کو
صبر اور اس پر اجر عطا فرمائے، اس بچی کو اپنے گھر والوں کے لئے ذخیرۂ آخرت و ذریعہ شفاعت بنائے۔ آمین
گوجرانوالہ کے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ میں عید میلادالنبی اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام پچھلے دنوں پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں
عید میلادالنبی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اطبائے کرام سمیت دیگر عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور
انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
بعدازاں مقامی
جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام کے لئے فری طبی
کیمپ لگایا گیا جس میں مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا نیز انہیں ادویات بھی دی
گئیں۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے حکیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)