چٹا گانگ کی جمعیۃ الفلاح مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد، خلیفہ امیر اہلسنت نے بیان فرمایا
دعوت
اسلامی کے تحت 9 اکتوبر 2022ء کو بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ کی جمعیۃ الفلاح مسجد
میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ و اساتذۂ
کرام اور دیگر عاشقا ن رسول نے شرکت کی جبکہ چٹاگانگ کے علمائے کرام بھی موجود
تھے۔
نگران
بنگلہ دیش مشاورت مبین عطاری نے بنگلہ زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا اس کے بعد خلیفہ
امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نےدرود شریف کی فضیلت بیان کرتے ہوئے سنتوں بھرا
بیان کیا اور اجتماع میں تشریف لانے والے علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا۔
جانشین
امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے
طلبائے کرام کو سبق یاد کرنے، اپنی تعلیم پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینے اور اس کے ساتھ ساتھ دینی کاموں میں
بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اجتماع
کے اختتام پر جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام اور علمائے کرام سے خلیفہ امیر اہلسنت کی ملاقات کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر
انہیں مکتبۃ المدینہ کی کتابیں تحفے میں پیش کی گئیں۔