دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 اکتوبر 2022ء کو بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ذمہ داران کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈھاکہ ڈویژن مشاورت اور ڈھاکہ کے دیگر علاقوں سے وارڈ نگران اور تھانہ نگران سمیت دیگر ذمہ داران اور دیگر عاشقان رسول شریک ہوئےجبکہ نگران بنگلہ دیش مشاورت مبین عطاری اور اراکین مشاورت بھی موجود تھے۔

خلیفہ امیر اہلسنت، شہزادۂ عطار مولانا حاجی عبیدرضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نےسنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کی 12 دینی کام اور مختلف امور پر رہنمائی کی۔جانشین امیر اہلسنت نے اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی جبکہ ذمہ داران کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات بھی ارشاد فرمائے۔اجتماع میں عاشقان رسول کو 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن بھی دیا گیا۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری بھی موجود تھے۔