بچوں کو دین کی باتیں سکھانے اور انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے پچھلے دنوں فیصل آباد سوساں روڈ مدینہ ٹاؤن کی جامع مسجد زینب کے قریب واقع مدرسۃالمدینہ بوائز میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

دورانِ حلقہ مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد شیراز عطاری نے مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں کو نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل سکھائے نیز نمازِ جنازہ کا پریکٹیکل بھی کروایا۔

مزید مبلغِ دعوتِ اسلامی نے بچوں کو حفظِ قراٰن مکمل کرنے کے بعد درسِ نظامی (عالم کورس) میں داخلہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)