بنگلہ دیش کے شہر ہوبی گنج کے عید گاہ گراؤنڈ میں 13 اکتوبر 2022ء کو عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عظیم الشان اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ہوبی گنج اور اس کے اطراف کے مختلف علاقوں سے  عاشقان رسول و ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

اس اجتماع میلاد میں تلاوت و نعت کے بعد نگران بنگلہ دیش مشاورت مبین عطاری نے بنگلہ زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ خلیفہ امیر اہلسنت، شہزادۂ عطار مولانا حاجی عبیدرضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”سب سے آخری نبی محمد مصطفٰے ﷺ تمام نبیوں سے افضل ہیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

اجتماع کا اختتام ذکر و دعا اور صلوۃ و سلام پر ہوا۔