ختم قرآن کے سلسلے میں ملک و بیرون ملک سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد، نگران شوریٰ نے مدنی چینل کے ذریعے بیان فرمایا
16
اکتوبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے زیر اہتمام عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”ختم قرآن“ کے سلسلے میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرآن پڑھانے والے معلمین اور عاشقان رسول کی کثیر
تعداد نے شرکت کی۔
نگران
شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”قرآن پڑھنے، سمجھنے اور اس کا عامل بننے“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدرسۃ المدینہ بالغان کی اہمیت
بیان کی۔
یہ
اجتماع مدنی چینل کے ذریعے ملک و بیرون ملک سینکڑوں مقامات پراجتماعی طور پر براہ راست دیکھنے کا سلسلہ ہوا جن میں مدرسۃ
المدینہ بالغان میں پڑھنے پڑھانے والے عاشقان رسول کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔
آخر
میں مدرسۃ المدینہ بالغان میں ناظرہ قرآن مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کو
سرٹیفکیٹ Certificate بھی دیئے گئے۔