25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
اسٹوڈنٹس
کے دلوں میں عشق مصطفٰے ﷺکو اُجاگر کرنے کے لئے 17 اکتوبر 2022ء کو شعبہ تعلیم (دعوت
اسلامی)
کے زیر اہتمام اسپائر کالج پشاور کیمپس میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں
پرنسپل، ٹیچرز اور کالج کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
مبلغ
دعوت اسلامی محمد توصیف عطاری (ڈویژن نگران پشاور) نے
سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو سیرت مصطفٰے ﷺکے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب
دلائی۔اجتماع میلاد میں اسٹوڈنٹس کو فیضان آن لائن اکیڈمی کا تعارف بھی پیش کیا
گیا اور اس کے ذریعے دینی تعلیم سیکھنے کی ترغیب دلائی گئی۔