18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت 15اکتوبر 2022ء بروز ہفتہ پاک ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ تا سٹی ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاک
ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی، کارکردگی شیڈول،
سفری شیڈول کے حوالے سے نکات بتائے۔علاوہ ازیں ذمہ داران کو ان کی انفرادی کارکردگی بتائی اور آئندہ کے لئے تقرریوں کے اہداف دئیے جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ شعبے کے دینی کام میں بہتری لانے کا اظہار کیا ۔
٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے
تحت 14اکتوبر 2022ء بروز جمعہ کراچی سٹی کی سٹی اور ڈسٹرکٹ ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی
مشورہ منعقد ہوا۔