جماعت جمع سے
نکلا ہے، جس کے معنی ہیں کسی مقام پر جمع ہوکر سب ایک ہی صف کے ساتھ نماز ادا کریں،
نماز ہمارے دینِ اسلام کا دوسرا رکن ہے، اس کے ادا کرنے کے مقامات بھی علیحدہ ہیں،
عورتوں کو گھروں میں نماز ادا کرنے، جبکہ مردوں کو باجماعت مسجد میں نماز ادا کرنے
کا حکم فرمایا گیا ہے۔
قرآن پاک میں جماعت کا
حکم: وَ ارْكَعُوْا مَعَ الرّٰكِعِيْنَ0 (پ1،
البقرہ:43)ترجمہ کنزالایمان:رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو۔
اور رکوع کرنے
والوں کے ساتھ رکوع کرویعنی مسجد میں ایک ہی صف میں سب کے ساتھ نماز باجماعت ادا
کروں، نماز تو ہر حالت میں پڑھنا لازم ہے، قرآن حکیم میں نماز کی پابندی کا حکم کثیر
مقام پر ہے، لیکن نماز کو اہتمام کے ساتھ پڑھنا بھی بحکمِ شریعت لازم ہے۔
احادیثِ
مبارکہ:حضور
اکرم ﷺ نے نماز باجماعت پڑھنے پر کافی فضیلت
ووعید بیان فرمائی ہے، چنانچہ درج ذیل ہیں۔
1۔ صلاۃ الجماعۃ
تفضل صلاۃ القذ بسمع وعشرین درجۃ۔یعنی باجماعت نماز ادا کرنا تنہا نماز
پڑھنے سے 27 درجے زیادہ فضیلت رکھتی ہے۔(صحیح بخاری، حدیث 645)
2۔حضرت
عبداللہ اور بعض کے نزدیک عمرو بن قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضور
اکرم ﷺ سے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول ﷺ!مدینے
میں کیڑے مکوڑے (سانپ، بچھو وغیرہ)اور درندے بہت ہیں،(اس لئے آپ مجھے گھر میں نماز
پڑھنے کی اجازت عنایت فرما دیں) تو رسول اللہ ﷺ نے پوچھا:کیا تو حی علی الصلوۃ اور حی علی الفلاح سنتا
ہے؟(اگر سنتا ہے) تو مسجد میں آ۔(ابوداؤد، حدیث4/1067)
سبحان اللہ
سبحان اللہ!!کیا خوبصورت پیغام ہے، نماز باجماعت کا کہ آپ ﷺ نے سخت مشکلات میں بھی نماز باجماعت چھوڑنے کا
حکم نہ دیا، بلکہ توکل علی اللہ کا پیغام دیا۔
3۔ جس بستی میں
یا جنگل میں تین آدمی ہوں، جن میں با جماعت نماز کا اہتمام نہ کیا جائے تو ان پر یقیناً
شیطان غالب آ گیا ہے، پس تم جماعت کو لازم پکڑو، یقیناً بھیڑیا اس بکری کو کھا جاتا
ہے، جو ریوڑ سے دور رہتی ہے۔(ابو داؤد، حدیث 7/1070)
4۔ لوگ نماز
باجماعت چھوڑنے سے ضرور باز آجائیں، ورنہ اللہ تعالیٰ ان
کے دلوں پر مہر لگا دے گا، پھر ان کا شمار غافلوں میں ہونے لگے گا(سنن ابن
ماجہ:794)
5۔ قسم ہے اس
ذات کی، جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! یقیناً میں نے ارادہ کیا کہ میں لکڑی اکٹھی
کرنے کا حکم دوں، پھر فرض نماز کا حکم دوں کہ اس کے لئے اذان دی جائے، پھر میں کسی
ایک آدمی کو حکم دوں کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے اور میں خود ان لوگوں کی طرف
جاؤں(جو مسجد میں نہیں آتے) اور ان سمیت ان کے گھروں کو آگ لگا دوں۔(بخاری و مسلم،
5/1068)
ترغیب:
پیارے پیارے میٹھے میٹھے مسلمانوں! اللہ کریم کتنا مہربان ہے ہم پرکہ ہمیں نماز جیسی
انمول دولت سے نوازا اور اس کے ساتھ ساتھ جماعت کا حکم بھی دیا، تاکہ نماز کے
درجات و فضیلت میں اور اضافہ ہو جائے، لہٰذا تمام مسلمانوں کو نماز کی پابندی کرنی
چاہیے اور مردوں کو نمازِ باجماعت کا اہتمام ضرور کرنا چاہیے۔