اے عاشقانِ
نماز! اللہ کریم کی رحمت سے ہمیں جو بے شمار انعامات عنایت ہوئے ہیں، الحمدللہ ان
میں سے نماز بھی ہے اور یہ عظیم الشان انعام ہے اوراسی طرح نماز کی جماعت کی دولت
بھی کوئی معمولی انعام نہیں، اللہ پاک کے فضل و کرم سے یہ بھی ہمارے لئے بے شمار نیکیاں
حاصل کرنے کا ذریعہ ہے، چنانچہ اللہ عزوجل ارشاد فرماتا ہے:
ترجمہ کنزالایمان:رکوع
کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو۔
احادیث
مبارکہ:
1۔ نماز باجماعت
تنہا پڑھنے سے 27 درجہ افضل ہے۔(فیضان نماز، صفحہ 141)
2۔ اللہ عزوجل
باجماعت نماز پڑھنے والوں کو محبوب(پیارا)رکھتا ہے۔(فیضان نماز، صفحہ140)
3۔ جو اللہ
عزوجل کے لئے چالیس دن باجماعت پڑھے اور تکبیر اولیٰ پائے، اس کے لئے دو آزادیاں لکھ دی جاتی ہیں، ایک
نار سے دوسری نفاق سے۔(بہار شریعت، جلد اول، حصہ الف، صفحہ 575)
4۔ جس نے
باجماعت عشاء کی نماز پڑھی، گویا آدھی رات قیام کیااور جس نے فجر کی نماز جماعت سے
پڑھی، گویا پوری رات قیام کیا۔(بہار شریعت، جلد اول، حصہ الف، صفحہ 577)
5۔رسول اللہ ﷺ نے حضرت عثمان
بن مظعون رضی اللہ عنہ سے فرمایا:اے عثمان! جو شخص فجر کی نماز باجماعت ادا کرے،
پھر طلوعِ آفتاب تک اللہ کا ذکر کرتا رہے، اس کے لئے حجِ مبرور اور مقبول عمرہ کا
ثواب ہے۔(فیضان نماز، صفحہ152)
اے ہمارے پیارے
اللہ پاک! اسلامی بھائیوں کو صفوں کی درستگی کے ساتھ باجماعت نماز ادا کرنے کی توفیق
عطا فرما اور ہماری نمازیں قبول فرما اور ہماری کوتاہیوں سے درگزر فرما، اے اللہ
ربّ العزت عزوجل ہمیں تیری پسند کی نماز ادا کرنے کی سعادت عطا فرما اور بے حساب
مغفرت کر۔آمین