شعبہ مزاراتِ اولیاء
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ڈویژن اور صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا دینی
کاموں کے سلسلے میں خانیوال ڈسٹرک کا شیڈول رہا۔
اس دوران انہوں نے قصبہ سرائے سدھو میں یو سی
نگران سیّد وجاہت حسین عطاری سے ملاقات کی اور مزاراتِ اولیاء پر ذمہ داران کا
تقرر کیا نیزمزار شریف میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ڈونیشن سیل لگانے کے
حوالے سے مشاورت کی۔
اس کے علاوہ ڈویژن ذمہ
دار سیّد اکمل عطاری اور صوبائی ذمہ دار انعام عطاری نے میاں اسلام الدین علیہ
رحمۃاور حافظ ذکریا علیہ رحمۃ کے مزار پر حاضری دی جبکہ وہاں
کے سجادہ نشین جناب میاں مختار احمد
نقشبندی صاحب سے ملاقات کا بھی سلسلہ رہا۔
اس موقع پر ذمہ داران نے
سجادہ نشین کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص شعبہ مزاراتِ اولیاء کا
تعارف کروایا اور دینی کاموں کے بارے میں آگاہی دی۔
بعدازاں سالانہ عرس کے
موقع پر مزار میں محفلِ میلاد ، قراٰن خوانی، درس و بیان اور ہفتہ وار سیکھنے
سکھانے کے حلقے منعقد کرنے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان
مشاورت آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
وندر بلوچستان میں قائم
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ روحانی علاج کے تحت 3 دن( 4، 5 ، 6 اکتوبر 2022ء بروز منگل ،بدھ اور جمعرات ) پر مشتمل روحانی علاج کورس منعقد
کیا گیاجس میں ڈویژن قلات سے آنے والے مختلف عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔
اس کورس میں شعبہ روحانی
علاج کے معلم محمد عدنان عطاری نے تعویذات
لکھنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی نیز انہیں دم کرنے اور
کاٹ کرنے کا طریقہ سکھاتے ہوئے اس کی چند احتیاطیں بیان کیں۔
اس کے علاوہ معلم محمد
عدنان عطاری نے شرکا کو شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(رپورٹ:سمیر
علی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پاکستان کے شہر قصور میں
ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع، کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت
لوگوں کے عقائد و نظریات
کی حفاظت کرنے اور انہیں دینِ اسلام کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے دعوتِ
اسلامی کے زیرِا ہتمام 6 اکتوبر 2022ء بروز جمعرات پاکستان کے شہر قصور میں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ
قراٰنِ پاک سے کیا گیا جبکہ نعت خواں اسلامی بھائی نے سرکارِ دو عالم ﷺ کی بارگاہِ
اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کرتے ہوئے نعت شریف پڑھی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”پیارے آقا ﷺکے موئے مبارک“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو موئے مبارک کی
برکتوں کے بارے میں بتایا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر
حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
فیصل آباد کے علاقے ریاض
الجنہ میں واقع محمد فاروق یوسف کے گھر پر سیکھنے
سکھانے کا حلقہ
5 اکتوبر 2022ء بروز بدھ ماہ ِمیلاد کے سلسلے میں فیصل آباد کے علاقے ریاض الجنہ /32 ،ابو ایوب
انصاری روڑ میں واقع محمد فاروق یوسف کے
گھر پر شخصیات کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، تاجران اور ذمہ داران سمیت دیگر عاشقان رسول
نے شرکت کی۔
اس حلقے
میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”حضور ﷺ کا مُردے زندہ کرنا“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
نگران
پاکستان مشاورت نے دورانِ بیان بتایا کہ کس طرح حضور ﷺ نے اللہ کے حکم سے
مردوں کو زندہ کیا اور حضور ﷺ کے
معجزات بھی بیان کئے نیز شرکاکو درودِ پاک کی
کثرت کرنے، نماز کی پابندی کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
مزید نگرانِ پاکستان مشاورت نے فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے
والے اجتماع میلاد اور جلوس میلاد میں
شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات
کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے وقتاً فوقتاً مدنی
مشوروں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ذمہ داران سے دینی کاموں کا فالو اپ لیا جاتا
ہے۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ
مدرسۃالمدینہ بالغان کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ داران سے شعبے کی
سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے۔
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام 6 اکتوبر 2022ء بروز جمعرات آڈیٹوریم
ہال ڈسٹرکٹ بار قصور میں وکلاء
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر
وکلا حضرات نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے
تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے اجتماع کا آغاز کیا اور مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے”حسنِ اخلاق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا۔
علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے
وکلا کو مدنی پھولوں سے نوازا اور دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی ۔ (رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ لاہور ذمہ دار عظیم عطاری نے حاجی رفیق
عطاری (پنجاب سطح کے
شعبہ رابطہ برائے شخصیات پولیس ذمہ دار) اور ڈسٹرکٹ لاہور ذمہ دار پولیس کے ہمراہ میٹنگ کی۔
اس میٹنگ میں ذمہ داران نے اجتماعِ میلاد کے حوالے سے پولیس افسران کو دعوت
دینے اور انہیں اجتماعِ میلاد میں شرکت
کروانے کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی۔
بعدازاں ذمہ داران نے پولیس اسٹیشن،سرکل آفس اور
ایس پیز کے دفاتر میں اجتماعِ میلاد منعقدکرنے پر چند اہداف طے کئے۔
(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی عاصم عباسی سیکرٹری ٹو کمشنر
ہزارہ سے ملاقات ہوئی۔
معلومات کے مطابق اس
دوران ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمت کے بارے میں آگاہی
دیتے ہوئے ڈیجیٹل سروسز کا تعارف کروایا۔
اسی طرح ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے ایس ایچ او واجد سے ملاقات کی اور اُن کی تیمار دارئی کرتے ہوئے
صحتیابی کی دعا کروائی جس پر انہوں نے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عید میلاد النبی ﷺ کے
سلسلے میں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیرِا ہتمام میونسپل کارپوریشن
حافظ آباد میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت
رہی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے
تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعتِ رسول مقبول ﷺ سے اجتماعِ پاک کاآغاز کیا جبکہ ڈسٹرکٹ
نگران محمد وسیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت
کی۔
دورانِ بیان ڈسٹرکٹ نگران
نے عاشقانِ رسول کو بھر پور انداز میں عیدِ میلاد النبی ﷺ منانے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
میونسپل کارپوریشن
جلالپور بھٹیاں میں مقابلہ حسنِ قرأت اور محفل ِنعت کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِا
ہتمام پچھلے دنوں میونسپل کارپوریشن جلالپور بھٹیاں میں مقابلہ حسنِ قرأت اور
محفل ِنعت کا انعقاد کیا گیا جس میں
مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں نے حصہ لیا
اور کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰنِ پاک سے
محفلِ نعت کا آغاز کیا گیا اور مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سرکارﷺ کی بارگاہ میں
نذرانۂ عقیدت پیش کیا جبکہ نگرانِ تحصیل مولانا ڈاکٹر محمد آصف عطاری نے ”سیرتِ
مصطفی ﷺ“ کے موضوع سنتوں بھرا بیان کیا۔
محفلِ نعت کے اختتام پر
ذمہ داران نے وہاں موجود سرکاری آفیسرز سے گفتگو کرتے ہوئے اجتماعِ میلاد اور جلوسِ
میلاد کے روٹس کی صفائی اور انتظامات کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ڈی پی او دفتر گجرات میں
سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد، رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے بیان کیا
پچھلے دنوں ڈی پی او دفتر
گجرات میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر
عطاری، ڈی پی او سیّد غضنفر علی، ڈی ایس پی رانا آصف، ڈی ایس پی محمد ریاض
اور تمام ڈسٹرکٹ کے ایس ایچ او سمیت پولیس کے دیگر جوانوں
کی شرکت رہی۔
تفصیلات کے مطابق اس کانفرنس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود آفیسرز کی
دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
ڈی پی او نے مدنی چینل کو اپنے تأثرات دیتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا اور اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بعدازاں
رکنِ شوریٰ نے ڈی پی او سے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں اہم
امور پر گفتگو کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں شعبہ مدنی
قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت سندھ بھر کے 12 ماہ کے عاشقانِ رسول کی تربیت کے لئے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدر آباد میں ماہانہ نشست کا انعقاد کیا گیا۔
اس نشست میں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے اراکین حاجی قاری محمد ایاز عطاری اور حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے
عاشقانِ رسول سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزلیا اور دینی
کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول
دیئے۔
مزید نگرانِ شعبہ حاجی
مشکور عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی جبکہ اراکینِ شوریٰ نے
اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے۔(رپورٹ:علی حسن عطاری صوبہ سندھ شعبہ
مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)