تمہید:عاقل،
بالغ، آزاد اور قادر پر مسجد کی جماعت اولیٰ واجب ہے، بلا عذر ایک بار بھی چھوڑنے والا گناہ
گار اور مستحق سزا ہے، کئی بار ترک کرے تو فاسق اور مردود الشہادة اور اس کو سخت
سزا دی جائے گی۔
جماعت کی تعریف:چند لوگوں کا
ایک ساتھ اکٹھے ہو کر ایک جگہ پر ایک امام کے پیچھے نماز ادا کرنا جماعت کے ساتھ
نماز پڑھنا کہلاتا ہے، جماعت چند لوگوں کے اکٹھے ہونے کو کہتے ہیں۔
باجماعت نماز
کی بہت زیادہ فضیلت ہے، حتّٰی کہ اگر دو
آدمی بھی ہوں تو جماعت قائم کی جائے، ان میں ایک امام بنے اور دوسرا مقتدی ہوگا۔
احادیث
مبارکہ:
1۔ اثنان فما
فوقہماجماعۃدو
یادو کے اوپر جماعت ہے۔(سنن ابن ماجہ، کتاب اقامۃ الصلاۃ و السنۃ فیہا، باب
الاثنان جماعۃ، جلد1، صفحہ522، حدیث 972)
2۔ باجماعت نماز
ادا کرنا تنہا نماز ادا کرنے پر 27 درجے فضیلت رکھتا ہے۔(صحیح بخاری، کتاب
الاذان،باب فضل الصلاۃ الاجماعۃ، جلد1، صفحہ231، حدیث 219)
3۔ جب آدمی
اچھی طرح وضو کر کے مسجد کی طرف جاتا ہے اور اس طرح جاتا ہے کہ نماز کے سوا کوئی
دوسری چیز اسے نہیں لے جاتی تو وہ جو قدم بھی اٹھاتا ہے، اس کے ذریعے اس کا ایک
درجہ بلند کیا جاتا ہے اور ایک گناہ (کا بوجھ) ہلکا کر دیا جاتا ہے۔(صحیح بخاری،
کتاب الاجماعۃ والامامۃ،باب فضل الصلاۃ الاجماعۃ، جلد1، صفحہ232، حدیث 220)
4۔ جو اللہ
عزوجل کے لئے چالیس دن باجماعت پڑھے اور تکبیر اولیٰ پائے، اس کے لئے دو آزادیاں لکھ دی جاتی ہیں، ایک
نار سے دوسری نفاق سے۔(سنن ترمذی، ابواب الصلاۃ، باب فی فضل التکبیرۃ ال اولیٰ ، جلد1،
صفحہ281، حدیث 241)
5۔ جس کو یہ
پسند ہو کہ وہ حالتِ اسلام میں کل(قیامت کے دن) اللہ پاک سے کامل مؤمن کی حیثیت سے
ملاقات کرے، اسے چاہئے کہ جس جگہ اذان دی جاتی ہے، وہاں ان نمازوں کی حفاظت کرے، یعنی
وہ نماز پنجگانہ باجماعت ادا کرے۔(صحیح مسلم، کتاب الامساجد ومواضع الصلاۃ،باب صلاۃ
الاجماعۃ من سنن الھدی، جلد1، صفحہ452، حدیث 654)
خلاصہ:
٭نماز پنجگانہ
باجماعت مسجد میں ادا کرنے سے مسلمانوں کو دن میں پانچ مرتبہ یکجا ہونے کے مواقع میسر
آتے ہیں۔
٭باجماعت نماز
کی ادائیگی قرب و موا نست اور محبت کے رشتے کو مضبوط و مستحکم بنانے میں مدد گار
ثابت ہوتی ہے۔
٭باجماعت نماز
سے اطاعتِ امیر کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔
٭معاشرے کے
اندر حدث و یگانگت کے جذبات فروغ پاتے ہیں۔
٭وقت کی پابندی
کا درس ملتا ہے۔
٭عملاً مساوات
کا مظاہرہ ہوتا ہے۔
٭باجماعت نماز
پڑھنے سے محبت بڑھتی اور مل کر اللہ کا ذکر کرنے کا جذبہ ملتا ہے۔
٭باجماعت نماز
پڑھنے سے ثواب ملتا ہے اور اللہ پاک کی رضا حاصل ہوتی ہے۔