عاشقانِ رسول کو دینِ اسلام کی باتیں بتانے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد لا لہ زار کالونی میں ڈاکٹر فاروق سلیم کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ فیصل آباد ڈسٹرکٹ، شخصیات اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کے علاوہ دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے حضور ﷺ کی پیاری پیاری سنتیں داڑھی مبارک اور عمامہ شریف سجانے کے حوالے سے شرکائے حلقہ کو مدنی پھول دیئے اور بعض اسلامی بھائیو ں کے سروں پر عمامہ شریف بھی باندھا۔مزید نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعوت اسلامی کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں چندہ جمع کروانے اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے کے بارے میں شرکا کی ذہن سازی کی۔علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی۔

واضح رہے اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت کے ہمراہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِا ہتمام ڈسٹرکٹ فیصل آباد جڑا نوالہ روڈ پر واقع ریاست ڈوگرکی رہائش گاہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیاجس میں نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران، نگرانِ فیصل آباد ڈسٹرکٹ، تاجران اور شخصیات سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیاجس میں انہوں نے شرکا کو جھوٹ، چغلی، وعدہ خلافی، رشوت سمیت دیگر گناہوں سے بچنے، نیکیاں کرنے، غریبوں کی مدد کرنے، نمازوں کی پابندی کرنے اور دیگر نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کو دینی کاموں میں حصہ لیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

مزید نگرانِ پاکستان مشاورت نے دورانِ بیان دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 13 نومبر 2022ء کو شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں چندہ جمع کروانے اور دیگر عاشقانِ رسول کو اس کی ترغیب دلانے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔

بعدِ بیان صلاۃو سلام بھی پڑھا گیا اور نگرانِ پاکستان مشاورت نے اختتامی دعا کروائی جبکہ شرکائے حلقہ نے نگران پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت کے ہمراہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں تحصیل چیچہ وطنی میں تاجران، شخصیات اور ذمہ داران سمیت دیگر عاشقان رسول کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد ہوئی۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکا کو سرکار ﷺ کی سنتِ مبارکہ عمامہ شریف سر پر باندھنےکی ترغیب دلائی اور بعض اسلامی بھائیوں کے سروں پر عمامہ شریف باندھا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے درودِ پاک کے فضائل بیان کرتے ہوئے درودِ پاک کی کثرت کرنے، پیارے آقا ﷺ کی دیگر سنتوں پر عمل کرنے، دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور زیادہ سے زیادہ نیکی کے کام کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں چندہ جمع کرنے اور دیگر عاشقانِ رسول کو اس کی ترغیب دلانےکے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت کے ہمراہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


25 اکتوبر 2022ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے کیماڑی ڈسٹرکٹ کراچی کے ذمہ داران اور نئے پرانے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا فالو اپ لیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں ڈونیشن جمع کرنے کے اہداف دیئے نیز بھر پور طریقے سے اس میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر وہاں موجود ذمہ داران اور اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پاکستان کے شہر خانیوال میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں خانیوال سٹی، ڈسٹرک اور تحصیل سطح کے تمام ذمہ داران کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، ملتان سٹی نگران، ڈسٹرکٹ نگران، تحصیل نگران اور شعبہ جات کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ابتداءً تلاوتِ قراٰنِ پاک کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائی نے سرکار دوعالم ﷺ کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا، بعدازاں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں درود پاک کی کثرت کرنے، نمازوں کی پابندی کرنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کی ٹیلی تھون کے حوالے سے تربیت فرمائی اور ٹیلی تھون کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ شخصیات سے رابطہ کرنے کا ذہن دیا نیز ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اب تک کی ہونے والے ٹیلی تھون کی کارکردگی نگرانِ پاکستان مشاورت کی بارگاہ میں پیش کی جس پر انہوں نے بہترین کارکردگی کے حامل ذمہ داران کی حوصلہ افزائی فرمائی اور دعا بھی کروائی۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری    نے خانیوال میں محمد عمران عطاری کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

دورانِ حلقہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکا کو درود پاک کے فضائل بیان کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھنے اور پیارے آقا ﷺ کی سنتوں پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور زیادہ سے زیادہ نیکی کے کام کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں  نگرانِ پاکستان مشاورت نے  13 نومبر  2022ء کو ہونے والے  ٹیلی تھون  میں  چندہ جمع  کرنے اور   دیگر اسلامی بھائیوں  کو اس کی ترغیب دلانے کے حوالے سےشرکا کی   ذہن سازی کی   نیز  نگرانِ پاکستان نے اختتامی  دعا  بھی کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گھمکول شریف کوہاٹ ڈویژن کے پی کے  میں حضرت خواجہ سخی زندہ پیر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے 75 ویں سالانہ عرس کے موقع پر اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مزار شریف پر آئے ہوئے زائرین نے شرکت کی۔

اس موقع پر ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے نگران مجلس نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل کرنے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بعدازاں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ مزاراتِ اولیاء کے صوبائی ذمہ دار نے زائرین کو مزار پر حاضری دینے کا طریقہ سکھایا اور نماز کے مسائل سیکھائے ۔(رپورٹ: دانیال عطاری پاکستان مشاورت آفس ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے خانیوال میں شیخ محمد مزمل قریشی کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

دورانِ حلقہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے مسواک شریف کے فوائد اور فضائل بیان کرتے ہوئے شرکا کو پیارے آقا ﷺ کی سنتوں پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور زیادہ سے زیادہ نیکی کے کام کرنے کا ذہن دیا۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں چندہ جمع کرنے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کے حوالے سےشرکا کی ذہن سازی کی نیز نگرانِ پاکستان نے اختتامی دعا بھی کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


24 اکتوبر 2022ء  کو آڈیٹوریم ہال پولیس لائن ملتان میں اجتماع میلادکاانعقادکیاگیا جس میں (سربراہ ملتان پولیس سی پی او خرم شہزادحیدر، ایس ایس پی انویسٹیگیشن فرازاحمد،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر،لائن آفیسرسمیت ایلیٹ،ڈولفن،ٹریفک،وارڈنزویگرپولیس کےجوانون) نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کےرکن ابوالبیان حاجی محمداظہرعطاری نے’’سیرت مصطفی ٰ ﷺ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور وہاں موجود شخصیات کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق زندکی گزارنے کا ذہن دیا۔اس موقع پر ملتان ڈویژن مشاورت کےنگران سادات عطاری ونگران ملتان سٹی محمد راشدعطاری ودیگرذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات ملتان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


پاکستان کے شہر خانیوال میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام عبد الرحمٰن آرھتی کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں شخصیات سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور زیادہ سے زیادہ نیکی کے کام کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے نیز دیگر عاشقانِ رسول کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں  نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے کوئٹہ میں ڈی آئی جی پولیس پروجیکٹ ڈائریکٹر بلوچستان ڈاکٹر شہزاد اسلم سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات وقار عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے بتایا اور مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر ڈاکٹر شہزاد اسلم نے اظہار مسرت کرتے ہوئے خدمات دعوت اسلامی کو سراہا۔ آخر میں انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا اس موقع پر صوبائی ذمہ دار شعبہ مزارات اولیاء حاجی ذوالفقار علی عطاری بھی ساتھ تھے۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان شجاع الدین کاسی سے صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق محمد وقار عطاری نے دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان قرآن فاؤنڈیشن اصلاح برائے قیدیان کے تحت بلوچستان کے جیلوں میں ہونے والے دینی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔آخر میں ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)