قرآن کریم میں قیامت تک درپیش آنے والے معاملات کے متعلق احکامات موجود ہیں، قرآن پاک کے احکام پر عمل کرنا بے حد ضروری ہے،  زندگی کے ہر ہر پہلو کے متعلق ہماری رہنمائی کرتا ہے، اصطلاحِ شریعت میں ایمان عقائد کا نام ہے، جن کے اختیار کرنے سے انسان دائمی عذاب سے بچ جاوے۔(علم قرآن : 38)

جبکہ اسلام کے معنی صلح کرنے کے ہیں، قرآن کریم میں یہ لفظ کبھی تو ایمان کے معنی میں آتا اور کبھی اطاعت و فرمانبرداری کے لئے۔(علم قرآن : 43)

احکامِ قرآنیہ:

1:اے ایمان والو! اگر تم ایمان والو ہو تو اللہ سے ڈرو۔(پ 2، البقرہ: 276)

اس آیت میں ایمان کے ایک اہم تقاضے یعنی تقویٰ کا حکم دیا گیا ہے۔

2:اے ایمان والو! صبر کرو ۔(پ 3، آل عمران : 200)

صبر کے تحت اس کی تمام اقسام داخل ہیں، جیسے واجبات اور مستحبات کی ادائیگی کی مشقت پر صبر، ممنوعات وغیرہ سے بچنے کی مشقت پر صبر۔

3:اے ایمان والو ! اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو۔(پ 4، نساء: 59)یہاں آیت میں رسول کی اطاعت کا حکم دیا گیا ہے، کیونکہ رسول کی اطاعت اللہ ہی کی اطاعت ہے۔

4:اے ایمان والو! مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست نہ بناؤ ۔(پ 4، نساء :144)

5:اے ایمان والو ! تمام عہد پورے کیا کرو ۔(پ 5، المائدہ : 1)عہد کو پورا کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اس سے مراد کون سے عہد ہیں، اس کے بارے میں مفسرین کے چند اقوال ہیں۔

6:اے ایمان والو! ان پاکیزہ چیزوں کو حرام قرار نہ دو، جنہیں اللہ نے تمہارے لئے حلال فرمایا ہے۔(پ 5،المائدہ : 87،88)

7:اے ایمان والو! حالت احرام میں شکار کو قتل نہ کرو۔(پ 5، المائدہ: 95)

8:اے ایمان والو! اللہ کو بہت زیادہ یاد کرو۔( الاحزاب:41)اس آیت میں ایمان والوں کو کثرت کے ساتھ اللہ کا ذکر کرنے کی تعلیم دی گئی ۔

9:زکوۃ ادا کرو ۔(پ 1،البقرہ: 43)

10:اے ایمان والو! نشہ کی حالت میں نماز کے پاس نہ جاؤ۔(پ 4 نساء : 43)

11:میری ہی بندگی کرو۔( العنکبوت: 56)

12:اے ایمان والو! مرد دوسرے مرد پر نہ ہنسیں۔( الحجرات11)

13:اے ایمان والو! جب تم سے کہا جائے کہ مجلسوں میں جگہ کشادہ کرو تو جگہ کشادہ کر دو۔( المجادلہ 11)

14:اے ایمان والو! اللہ کی طرف ایسی توبہ کرو، جس کے بعد گناہ کی طرف لوٹنا نہ ہو۔(پ 28، التحریم :8)

15:اے ایمان والو! اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کو اس آگ سے بچاؤ، جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں۔(پ 28، التحریم: 6)یعنی اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری اختیار کر کے، عبادتیں بجا لا کر ، اپنے گھر والوں اور اپنی جانوں کو اس آگ سے بچاؤ، جس کا ایندھن پتھر ہیں۔

(نوٹ:آیات کی تفسیر تفسیرصراط الجنان سے لی گئی ہے)

اے عاشقانِ قرآن! اے قرآن کی محبت کا دم بھرنے والو! اپنے ربّ کے احکامات پر دل و جان سے عمل پیرا ہو جاؤ، تاکہ فلاح پا جاؤ ۔

اللہ پاک ہمیں عمل کرنے کی توفیق سے نوازے۔آمین