کلیم شہید کالونی غلام
آباد فیصل آباد میں مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد کی کلیم شہید
کالونی غلام آباد میں قائم مدرسۃ المدینہ
شفیع مختار میں بچوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد
شیراز عطاری مدنی نے دورانِ حلقہ بچوں کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی اعتبار سے تربیت
کرتے ہوئے انہیں نمازِ جنازہ کا پریکٹیکل کروایا نیز اپنی تعلیم میں مزید بہتری
لانے کے لئے حوالے سے بچوں کی ذہن سازی کی۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
میرپورخاص میں نیو فیضان مدینہ غوث اعظم سٹی کی تعمیرات کے
حوالے سے مدنی مشورہ

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیرِا ہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع مدنی مرکز فیضان مدینہ میرپورخاص
میں منعقد کیا گیا جس میں مبلغ ِدعوت
اسلامی و ڈویژن نگران حافظ زین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود
عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی
ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔
بعداجتماع نیو فیضان مدینہ غوث اعظم سٹی کی تعمیرات
کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران حافظ زین عطاری نے ذمہ داران سے
مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے
تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا جس پر ذمہ داران نے انہیں اس حوالے سے آگاہی دی۔بعدازاں
ڈویژن ذمہ دار نے جلد از جلد تعمیرات کو مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار ان نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
پاکستان کے شہر سرگودھا
میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 13 اکتوبر 2022ء بروز جمعرات شعبہ ڈونیشن بکس کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سرگودھا
ڈویژن کی تمام مینجمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
میٹنگ کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ
پاک و نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، بعدازاں صوبۂ پنجاب کے ذمہ دار محمد زاہد بغدادی عطاری نے اسلامی
بھائیوں سے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے اُن کی دینی، اخلاقی اور
تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے
شعبے کی کمزوریوں کا جائزہ لیتے ہوئے اُن کے مسائل حل کئے نیز اچھی کارکردگی پر
اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئےگئے۔اس موقع پر جامعۃالمدینہ بوائز کے
خود کفالت ذمہ دار محمد ساجد عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد شہریار عطاری سوشل میڈیا ڈونیشن بکس پنجاب،کانٹینٹ:
غیاث الدین عطاری )

14 اکتوبر
2022ء بروز جمعہ پنجاب یونیورسٹی کیمپس گوجرانوالہ میں عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں سیرت النبی ﷺ
کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد اظہر عطاری کی آمد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق اس
کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا
گیا جبکہ ایک اسلامی بھائی نے پیارے آقا ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ
پیش کیا۔
رکنِ شوریٰ حاجی محمد
اظہر عطاری نے کانفرنس میں شریک یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز کے درمیان ”سیرتِ
طیبہﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
مزید رکنِ شوریٰ نے شرکا
کو سرکار ﷺ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے اپنی
زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔بعدازاں وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ حاجی
محمد اظہر عطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ:علی حسن، کانٹینٹ: غیاث الدین
عطاری )

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 14 اکتوبر 2022ء بروز جمعہ 11ہویں شریف کے سنتوں بھرے
اجتماع کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں لانڈھی ٹاؤن کے3 یوسی (8،9،10) کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران ٹاؤن حاجی سلمان
عطاری نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے بارے میں مختلف موضوعات
پر کلام کیا نیز رواں سال ہونے والے 11ہویں شریف کے سنتوں بھرے اجتماع کے متعلق
اہم نکات پر گفتگو کی۔
بعدازاں ذمہ داران کی
مشاورت سے طے پایا کہ سال 2022ء میں 11ہویں شریف کا اجتماع یوسی نمبر 9 کورنگی ساڑھے پانچ اکبری عیدگاہ گراؤنڈ میں
منعقد کیا جائے جس کے نگران حاجی عادل عطاری مقرر کئے گئے۔مقامی عاشقانِ رسول سے
اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی اپیل ہے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلےدنوں فیضان آن لائن اکیڈمی بہاولپور برانچ کے
مدرسۃالمدینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عملے کے اسلامی بھائیوں (مدرسین ،شفٹ ناظمین اور شفٹ تعلیمی ذمہ
داران) نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ رکنِ
شعبہ مولانا عرفان مدنی نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے تعلیمی
معاملات کو مزید بہتر بنانے کا ذہن دیا ۔
اس کے علاوہ رکنِ شعبہ نے
شرکائے مدنی مشورہ کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی
کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔اس موقع پر ڈویژن تعلیمی ذمہ دار مولانا حامد مدنی اور ڈویژن ذمہ دار
مولانا نعیم رضا مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )

پچھلے دنوں شعبہ فیضان آن
لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں شفٹ
تعلیمی ذمہ داران اور معاون نے شرکت کی۔
شعبے کے ڈویژن گوجرانوالہ
تعلیمی ذمہ دار مولانا خالد محمود عطاری مدنی نے تعلیمی امور و انداز تدریس کے حوالے سے اہم امور گفتگو کرتے
ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام 13 اکتوبر 2022ء بروز جمعرات تلیری بائی پاس ملتان روڈ مظفر گڑھ میں عظیم
الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مظفر گڑھ، اطراف علاقوں، دیگر شہروں سے
مدرسۃالمدینہ و جامعۃالمدینہ بوائزکے اساتذۂ کرام، طلبۂ کرام، ذمہ داران اور سیاسی و سماجی شخصیات
سمیت قرب و جوار کے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے ”نور مصطفی ﷺ کی برکتیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین
کو پیارے آقا و مولا ﷺ کے معجزات کے بارے میں بتایا۔
علاوہ ازیں نگرانِ
پاکستان مشاورت نے شرکائے اجتماع کو اپنی زندگی دینِ اسلام کے مطابق گزارنے، نمازوں
کی پابندی کرنے، رمضان شریف کے روزے
رکھنے اور دیگر نیکی کے کاموں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کے حوالے سے مدنی پھول
دیئے۔
بعدِ بیان ذکر اللہ بھی کیا گیا جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے رقت انگیز دعا کروائی نیز صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا گیا۔اس موقع پر مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
انٹر نیشنل پاکستانی قومی ٹیم ہاکی کے پلیئرز کا فیضانِ مدینہ کراچی
کا وزٹ
.jpeg)
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں پچھلے دنوں انٹر نیشنل پاکستانی قومی ٹیم ہاکی کے پلیئرز کا وزٹ ہوا۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے پلیئرز کو خوش آمدید کہتے ہوئے
انہیں مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔
شاہجہانگیر روڈ گجرات میں
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع
.jpeg)
13 اکتوبر
2022ء بروز جمعرات پنجاب پاکستان کے شہر گجرات میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
شاہجہانگیر روڈ گجرات میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا
کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول کے
ساتھ منسلک رہنے کی ترغیب دلائی۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے
شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن
دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام مورخہ 13 اکتوبر 2022ء بروز جمعرات مرکزی مجلس ِشوریٰ کے رکن حاجی محمد
عقیل عطاری مدنی نے پنجاب کے شہر گجرات میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ شاہجہانگیر
روڈ گجرات میں ”احکام مسجد کورس“ کروایا۔
تفصیلات کے مطابق اس کورس میں مسجد انتظامیہ، امام صاحبان اور مقامی ذمہ
دارانِ دعوت اسلامی سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں نے بھی شرکت کی۔
دورانِ
کورس رکنِ شوری ٰ حاجی محمد عقیل عطاری
مدنی نے احکام مسجد، چندے و وقف کے ضروری
احکام اور متولی کی ذمہ داری کو آسان انداز میں بیان کیا۔

پچھلے دنوں کراچی سندھ کے
ایک سرکاری ادارے میں عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری اور
ذمہ داران سمیت سرکاری نجی افسران نے شرکت کی۔
رکنِ شوریٰ حاجی محمد
امین عطاری نے عید میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود
عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے
عاشقانِ رسول کو نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے اور دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے
اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)