طلحٰہ خان عطاری(درجہ ثالثہ جامعۃ المدینہ فیضانِ
خلفائے راشدین راولپنڈی پاکستان)
یُرِیْدُ اللّٰهُ لِیُبَیِّنَ لَكُمْ ترجمہ کنزالعرفان: اللہ
چاہتا ہے کہ اپنے احکام تمہارے لئے بیان کردے (پ5، النسآء:26) اللہ پاک نے انسان
کو پیدا کیا اور کئی درجوں بلندیاں دیں یہاں تک کہ اسے زمین میں خلیفہ بنایا اور
اشرف المخلوقات فرمایا۔ ساتھ ہی اس کی ہدایت کہ لیے انبیا و رسل کو انکی کتابوں کے
ساتھ مبعوث فرمایا۔ انہیں میں سے خاتَم المرسلین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو
قیامت تک کے لوگوں کی ہدایت کا سر چشمہ بنا کر بھیجا اور انکے ساتھ ایک اعلیٰ
معجزہ قراٰن شریف کی صورت میں بھیجا۔ حضورصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پرایمان
لانے والوں کو قراٰن مجید میں جگہ جگہ اے ایمان والوں! فرما کر پکارا۔ قراٰن مجید
میں مکمل ضابطہ حیات کی تعلیم ہے لیکن اللہ پاک نے قراٰنِ کریم میں تقریباً 89 مقامات
پر اے ایمان والوں! کے ذریعے پکار پکار کر احکامات ارشاد فرمائے تا کہ ان احکامات
پر عمل پیرا ہو کر کے مسلمان اعلیٰ مراتب و دراجات کو پالے اور جس جنت کا وعدہ ہوا
ہے اس جنت میں داخل ہو سکے۔ ان قیمتی موتیوں میں سے 15 احکامات مندرجہ ذیل ہیں:
(1) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَ
الصَّلٰوةِؕ-اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ(۱۵۳) ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو صبر اور نماز سے مدد چاہو بیشک اللہ صابروں
کے ساتھ ہے۔ (پ2،البقرۃ : 153)
(2) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُلُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰكُمْ
وَ اشْكُرُوْا لِلّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ اِیَّاهُ تَعْبُدُوْنَ(۱۷۲) ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو
کھاؤ ہماری دی ہوئی ستھری چیزیں اور اللہ کا احسان مانو اگر تم اسی کو پوجتے ہو۔ (پ2، البقرۃ:172)
(3) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا
كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ ترجمۂ
کنزالایمان: اے ایمان والو تم پر روزے فرض کیے گئے۔ (پ2، البقرۃ: 183)
(4) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا ادْخُلُوْا فِی السِّلْمِ كَآفَّةً۪-وَ لَا
تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِؕ-اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ(۲۰۸) ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو
اسلام میں پورے داخل ہو اور شیطان کے قدموں پر نہ چلو بےشک وہ تمہارا کھلا دشمن
ہے۔( پ2، البقرۃ:208)
(5) اَنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰكُمْ ترجمہ کنزالایمان: اللہ کی راہ میں ہمارے دئیے میں سے خرچ کرو ۔( پ3، البقرۃ :254)
(6) لَا تُبْطِلُوْا صَدَقٰتِكُمْ
بِالْمَنِّ وَ الْاَذٰىۙ ترجمۂ کنزالایمان: اپنے صدقے باطل نہ کردو احسان رکھ کر اور ایذا دے کر۔( پ3، البقرۃ: 264)
(7) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنْفِقُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا
كَسَبْتُمْ وَ مِمَّاۤ اَخْرَجْنَا لَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ۪- ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو اپنی پاک کمائیوں میں سے کچھ دو اور اس میں
سے جو ہم نے تمہارے لیے زمین سے نکالا ۔(پ3، البقرۃ: 267)
(8) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا تَدَایَنْتُمْ
بِدَیْنٍ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى فَاكْتُبُوْهُؕ ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو جب تم ایک مقرر مدت تک کسی دین کا لین دین تو
اسے لکھ لو۔(پ3، البقرۃ: 282)
(9) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا
تَاْكُلُوا الرِّبٰۤوا اَضْعَافًا مُّضٰعَفَةً۪- ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو سود دونا دون نہ کھاؤ۔(پ4،آل عمران: 130)
(10) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا
الرَّسُوْلَ وَ اُولِی الْاَمْرِ مِنْكُمْۚ- ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو حکم مانو اللہ کا اور حکم مانو رسول کا اور
ان کا جو تم میں حکومت والے ہیں۔( پ5،النسآء: 59 )
(11) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا
لَا تَتَّخِذُوا الْكٰفِرِیْنَ اَوْلِیَآءَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَؕ- ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو
کافروں کو دوست نہ بناؤ ۔(پ5،النساء:144)
(12) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَوْفُوْا بِالْعُقُوْدِ۬ؕ ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو اپنے
قول(عہد) پورے کرو۔(پ6، المآئدۃ:1)
(13) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ ابْتَغُوْۤا اِلَیْهِ
الْوَسِیْلَةَترجمہ کنزالعرفان: اے ایمان والو! اللہ
سے ڈرو اور اس کی طرف وسیلہ ڈھونڈو۔(پ6 ، المآئدۃ:35)
(14)یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُحَرِّمُوْا طَیِّبٰتِ مَاۤ اَحَلَّ
اللّٰهُ لَكُمْ وَ لَا تَعْتَدُوْاؕ- ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو
حرام نہ ٹھہراؤ وہ ستھری چیزیں کہ اللہ نے تمہارے لیے حلال کیں اور حد سے نہ بڑھو
۔(پ7، المآئدۃ:87)
(15) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا
ارْكَعُوْا وَ اسْجُدُوْا وَ اعْبُدُوْا رَبَّكُمْ وَ افْعَلُوا الْخَیْرَ
لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَۚ۩(۷۷)ترجمۂ کنز
الایمان: اے ایمان والو! رکوع اور سجدہ کرو اور اپنے رب کی بندگی کرو
اور بھلے کام کرو اس اُمید پر کہ تمہیں چھٹکارا ہو۔(پ17،الحج:77)
نوٹ:یاد رہے کہ یہ آیت آیاتِ سجدہ میں سے ہے ،اسے پڑھنے
اور سننے والے پر سجدۂ تلاوت کرنا لازم ہے۔
یہ وہ چند احکامات ہیں جن پر اللہ پاک نے عمل کرنا لازم
فرمایا اور مزید فرماتا ہے: تِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِؕ-وَ مَنْ
یُّطِعِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ یُدْخِلْهُ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ
خٰلِدِیْنَ فِیْهَاؕ-وَ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ(۱۳)ترجمۂ
کنزُالعِرفان: یہ اللہ کی حدیں ہیں اور جو اللہ اور اللہ کے رسول کی اطاعت کرے تو
اللہ اسے جنتوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ ہمیشہ ان میں
رہیں گے ، اور یہی بڑی کامیابی ہے۔ (پ 4، النسآء:13) معلوم ہوا قراٰن مجید صرف پڑھنے، حفظ کرنے اور برکتیں حاصل کرنے
کے لیےنہیں ہےبلکہ اس کو پڑھ کر، سمجھ کر عمل پیرا ہونا بھی ضروری ہے۔
اللہ پاک ہمیں اپنی زندگیوں کو قراٰن مجید کے مطابق گزارنے
کی توفیق مرحمت فرمائے۔اٰمین
نوٹ: ایمان
والوں کے متعلق مزید احکامات پڑھنے کے لیے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ” اے ایمان
والوں! “ کا مطالعہ کیجئے۔