احمد
رضا عطاری (درجہ ثالثہ جامعۃ المدینہ فیضان فاروق اعظم سادھوکی لاہور ،پاکستان)
اللہ کے آخری نبی ﷺ نے لوگوں کی تشبیہات سے تربیت فرمائی ۔ تاکہ لوگ حضور
اکرم ﷺ کے فرامین کو سمجھ کر اپنی زندگی بہتر بنا سکیں ۔ آئیے اس
کے متعلق آپ بھی پڑھیے ۔
(1) رسول اللہ کا انداز تعلیم: روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی
اللہ عنہ سے فرماتے ہیں کہ فرمایا رسول
اللہ ﷺ نے کہ میں تمہارے لیے ایسا ہوں جیسے بیٹے کے لئے باپ تمہیں سکھاتا ہوں جب
تم پاخانے جاؤ تو قبلہ کو منہ نہ کرو اور نہ پیٹھ اور تین
پتھروں کا حکم دیا اورلِیدوہڈی سے منع فرمایا اور منع فرمایا کہ کوئی شخص داہنے
ہاتھ سے استنجاء نہ کرے۔( مشکوة المصابیح ، کتاب: الطھارة ، باب: پاخانے کے آداب کا
بیان ، صفحہ نمبر: 43 ، حدیث نمبر: 319)
(2) عبادت کرنا: روایت ہے انہی سے فرماتے ہیں
فرمایا رسول اللہ ﷺ نے
جو رضائے الٰہی کی تلاش میں ایک دن روزہ رکھے تو اﷲ اسے دوزخ سے اتنا دور کردے گا
جیسے اُڑنے والے کوّے کی دوری جب بچہ ہو حتی کہ بوڑھا ہوکر مرجائے ۔ ( مشکوة المصابیح ، الصوم ،
باب: نفلی روزے ، صفحہ نمبر: 183 ، حدیث نمبر: 1973)
(3)حرص اور حب جاہ کا نقصان: حضرت سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: دو بھوکے بھیڑیے اگر بکریوں کے ریوڑ
میں چھوڑ دیئے جائیں تو اتنا نقصان نہیں پہنچاتے جتنا کہ مال و دولت کی حرص اور حب
جاہ انسان کے دین کو نقصان پہنچاتے ہیں۔(فیضان ریاض الصالحین ، جلد نمبر: 4 ، حدیث
نمبر: 485 )
(4) سیاہ خضاب کی حرمت: حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ
عنہما سے راوی حضور ﷺ فرماتے ہیں:
آخر زمانے میں کچھ لوگ سیاہ
خضاب کریں گے جیسے کبوتروں کے پوٹے وہ جنت
کی خشبو نہ سونگھیں گے۔ ( فتاوی رضویہ ،
رسالہ: حک العیب فی حرمۃ تسوید الشیب ، جلد نمبر: 23 ، صفحہ نمبر: 496 مطبوعہ: رضا فاؤنڈیشن )
اس کے متعلق اعلی حضرت فرماتے ہیں
کہ جنگلی کبوتروں کے سیاہ و نیلگوں ہوتے ہیں ۔ نبی ﷺ نے
ان کے بالوں اور داڑھیوں کو ان سے تشبیہ دی ۔( فتاوی رضویہ ، رسالہ: حک العیب فی
حرمۃ تسوید الشیب ، جلد نمبر: 23 ، صفحہ نمبر: 496 مطبوعہ: رضا فاؤنڈیشن )
(5)شیطان کی پیروی سے بچنا: روایت ہے حضرت معاذبن جبل سے
فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ ﷺ نے کہ شیطان آدمی کا بھیڑیا ہے جیسے بکریوں کا
بھیڑیا الگ اور دور اور کنارے والی کو پکڑتا ہے تم گھاٹیوں سے بچو جماعت مسلمین اور عوام کو
لازم پکڑو۔ (مشکوة المصابیح ، کتاب الایمان
، باب: قرآن و سنت مضبوطی سے پکڑنا ، صفحہ نمبر: 32 ، حدیث نمبر: 174)
اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں رسول اللہ ﷺ کے
فرمان کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔
Dawateislami