لغت
مطالعے میں ریڑ کی ہڈی کی مانند ہے جب کوئی طالب علم یا محقق یا کوئی عام قاری
کتاب پڑھتا ہے تو بعض اوقات ایسے الفاظ سامنے اتے ہیں جن کے معنی واضح نہیں ہوتے ایسے
صورت میں کلام کا سیاق و سباق یا مفہوم سمجھ نہیں اتا اور یہ سورت عموما عجمی کو
عربی پڑھتے ہوئے پیش اتی ہے ایسی صورت میں لغت اہم کردار ادا کرتے ہوئے مطالعے کو
آسان مفید اور موثر بناتی ہے۔
مطالعہ میں لغت کی حیثیت:مطالعہ میں لغت کی حیثیت
ایک خاموش استاد کی ہے جو طالب علم کو ذہنی خود مختار بنا دیتی ہے۔ الفاظ کے معنی
خود تلاش کرنے کی جستجو جہاں علم میں گہرائی پیدا کرتی ہے، وہیں یہ طالب علم کے
علمی اعتماد کو بھی بڑھاتی ہے۔ یہی وہ مہارت ہے جو آگے چل کر آپ کو مشکل اور ثقہ
کتابوں کے سمندر سے موتی چننے کے قابل بناتی ہے
الفاظ کا تلفظ: صرف معنی
جان لینا کافی نہیں ہوتا، بلکہ لفظ کو درست طریقے سے ادا کرنا اور لکھنا بھی ضروری
ہے۔ بعض اوقات دوران مطالعہ ایسے الفاظ کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن کا تلفظ معلوم نہیں
ہوتا تو ان کا تلفظ معلوم کرنے کے لیے بھی لغت اپنا اہم کردار ادا کرتی ہے جس سے
الفاظ بولنے میں صحیح مدد ملتے ہیں۔
الفاظ کا خزانہ (vocabulary) :دورانِ مطالعہ لغت کا باقاعدہ استعمال طالب علم اور زبان سیکھنے والے کے لیے
ذخیرہِ الفاظ میں وسعت پیدا کرتا ہے۔ جب مطالعتی (مطالعہ کرنے والا) ایک لفظ کے
معنی تلاش کرتے ہوئے اکثر بہت سے نئے ہم معنی (مترادف) (Synonyms) اور الفاظ ضد (متضاد) (Antonyms) الفاظ بھی حاصل کرتے ہیں جس
سے ترجمہ کرنے اور بول چال میں مزید نکھار پیدا ہوتا ہے۔
دینی طلباء کے لیے لغت کی اہمیت: طالبِ
علم کے لیے عربی مطالعہ، عربی کتب کی تیاری اور اُن کے حاشیوں کو سمجھنے میں لغت
نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ خصوصاً دینی طلبہ کے لیے لغت اس لیے ضروری ہے کہ اس
کے ذریعے مشکل الفاظ، اصطلاحات اور عبارات کا صحیح مفہوم معلوم ہوتا ہے۔ لغت کے بغیر
عربی علوم میں مہارت حاصل کرنا اور کتب سے بھرپور فائدہ حاصل کرنا دشوار ہے۔
ترجمہ میں مہارت:طالبِ علم
کے لیے مسلسل لغت کا استعمال ترجمہ کرنے کی صلاحیت پیدا کرتا ہے۔ اس کے ذریعے
الفاظ کے صحیح معانی، مناسب مفہوم اور درست استعمال کا علم ہوتا ہے، جس سے ترجمہ زیادہ
واضح، درست اور مؤثر بنتا ہے۔ لغت کے باقاعدہ استعمال سے طالبِ علم آہستہ آہستہ
مطالعتی کتب کے ترجمہ میں مہارت حاصل کر لیتا ہے۔
محاورات اور ضرب الامثال کا فہم (Understanding Idioms):بعض اوقات قاری کو
مطالعے کے دوران ایسے چھپے ہوئے معانی کا سامنا ہوتا ہے جن کا تعلق الفاظ کے ظاہری
مطلب کے بجائے ان کے علامتی یا محاوراتی مفہوم سے ہوتا ہے، اور یہاں لغت ایک بہترین
رہنما کا کردار ادا کرتی ہے۔
مطالعہ کے
دوران اپنے پاس ہمیشہ ایک آسان اور معیاری لغت (چاہے وہ کتابی صورت میں ہو یا
موبائل ایپ کی شکل میں) ضرور رکھیں۔ کسی لفظ پر اٹک جائے تو اسے فوری دیکھ لینے سے
وہ لفظ کافی دیر تک ذہن میں محفوظ رہتا ہے۔
مختصراً یہ
کہ لغت مطالعہ کے میدان میں نہایت اہم حیثیت رکھتی ہے۔ یہ نہ صرف مشکل الفاظ کے
معانی، تلفظ اور درست استعمال سے آگاہ کرتی ہے بلکہ ذخیرۂ الفاظ میں اضافہ، ترجمہ
میں مہارت اور علمی اعتماد پیدا کرنے کا بھی ذریعہ بنتی ہے۔ خصوصاً دینی طلبہ کے لیے
عربی کتب، حواشی اور علمی عبارات کو سمجھنے میں لغت ایک بہترین مددگار ثابت ہوتی
ہے۔ لہٰذا ہر طالبِ علم کو چاہیے کہ دورانِ مطالعہ لغت کے استعمال کو اپنی مستقل
عادت بنائے تاکہ علم کے دروازے اس پر وسیع ہوتے جائیں۔
Dawateislami