لغت ایک وسیع فن ہے اور اس کی بہت اہمیت ہیں بالخصوص مطالعے کے دوران اس کے بہت فوائد ہیں کیونکہ مطالعہ تقریبا کسی نئے عنوان پر ہوتا ہے اور اس عنوان کی ہر ہر بات سمجھ میں آ جائے یہ ضروری نہیں اسی لیے مطالعے میں لغت بہت فائدہ دیتی ہے ۔اس کی چند مثالیں ملاحظہ فرمائیں :

(1) قرآن مجید کا سمجھنا :قرآن پاک چونکہ عربی زبان میں نازل ہوا اور قرآن مجید پر عمل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اس کا ترجمہ بھی آتا ہو اور قرآن مجید کا ترجمہ کرنے میں لغت کا اہم کردار ہوتا ہے ورنہ قرآن مجید کا ترجمہ جس طرح کرنے کا حق ہے ایسا ہم ترجمہ نہیں کر پائیں گے ۔

(2) احادیث مصطفیٰ ﷺ کا سمجھنا :چونکہ اللہ تبارک و تعالی نے ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو عرب شریف میں پیدا فرمایا اور عربی زبان میں آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر قرآن مجید نازل فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے عربی زبان میں ہی قرآن مجید کو بیان فرمایا اور عربی زبان میں ہی اس کی وضاحتیں فرمائی اور اپنے صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کو عربی زبان میں ہی دین سکھایا اور عربی زبان میں ہی امت مسلمہ کی تربیت فرمائی اس تربیت پر عمل کرنے کے لیے اس کا سمجھ میں آنا بہت ضروری ہے اور بغیر لغت کے عربی کو سمجھنا دشوار ہے اس میں لغت کا اہم کردار ہے کہ جن الفاظ کا معنی معلوم نہیں وہ لغت کے ذریعے معلوم ہو جاتے ہیں ۔

(3) ذخیرہ الفاظ میں اضافہ : لغت کا استعمال نئے الفاظ سیکھنے میں مدد دیتا ہے جتنا زیادہ ہم لغت کا استعمال کریں گے اتنا ہی ہمارا ذخیرۂ الفاظ وسیع ہوگا جو بولنے اور لکھنے دونوں میں فائدہ دیتا ہے ۔

(4) غلط فہمی سے بچاؤ :اگر الفاظ کے معانی صحیح نہ سمجھے جائیں تو پوری عبارت کا مفہوم بدل سکتا ہے لغت اس غلطی سے بچاتی ہے اور صحیح مفہوم تک رہنمائی کرتی ہے ۔

(5) زبان کی باریکیوں کا ادراک :ہر زبان میں ایسے الفاظ ہوتے ہیں جن کے کئی کئی معنی ہوتے ہیں یا جو مختلف مواقع پر مختلف مفہوم دیتے ہیں لغت ہم کو یہ سکھاتی ہے کہ کون سا لفظ کس موقع پر درست ہے اس سے زبان کی نزاکت اور خوبصورتی کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے ۔

کس بھی فن کا مطالعہ ہو یا کوئی عربی عبارت ہو لغت کے بغیر اس کا حاصل کرنا دشوار ہے اس لئے لغت پر بھی انسان کی گرفت ہونا بہت ضروری ہے اور اس کے لوازمات پر بھی مطلع ہونا بہت ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں لغت جیسے اہم فن پر بھی عبور حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔