(1) نماز کا حکم: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا ارْكَعُوْا وَ اسْجُدُوْا وَ اعْبُدُوْا
رَبَّكُمْ وَ افْعَلُوا الْخَیْرَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَۚ۩(۷۷)ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو!
رکوع اور سجدہ کرو اور اپنے رب کی بندگی کرو اور بھلے کام کرو اس اُمید پر کہ
تمہیں چھٹکارا ہو۔(پ17،الحج:77)
نوٹ:یاد رہے کہ یہ آیت آیاتِ سجدہ میں سے ہے ،اسے پڑھنے
اور سننے والے پر سجدۂ تلاوت کرنا لازم ہے۔
(2) روزوں کا حکم: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو تم پر روزے فرض کیے گئے۔ (پ2، البقرۃ: 183)
(3) جمعہ کی اذان اول کے بعد نماز کی تیاری کرنا ضروری ہے: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا نُوْدِیَ لِلصَّلٰوةِ مِنْ یَّوْمِ
الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا اِلٰى ذِكْرِ اللّٰهِ وَ ذَرُوا الْبَیْعَؕ ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو جب
نماز کی اذان ہو جمعہ کے دن تو اللہ کے ذکر کی طرف دوڑو اور خرید و فروخت چھوڑ
دو۔(پ28،الجمعۃ:9)
(4) اللہ کو کثرت سے یاد
کرنے کا حکم:یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اذْكُرُوا اللّٰهَ ذِكْرًا كَثِیْرًاۙ(۴۱) ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو اللہ کو بہت یاد کرو۔(پ22،الاحزاب:41)
(5) نبی اکرم پر درود اور
سلام بھیجو: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا
تَسْلِیْمًا(۵۶) ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔(پ 22، الاحزاب : 56)
(6) دوسروں کے گھروں میں
داخل ہونے سے پہلے اجازت لو اور سلام کرو: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا
لَا تَدْخُلُوْا بُیُوْتًا غَیْرَ بُیُوْتِكُمْ حَتّٰى تَسْتَاْنِسُوْا وَ
تُسَلِّمُوْا عَلٰۤى اَهْلِهَاؕ ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو
اپنے گھروں کے سوا اور گھروں میں نہ جاؤ جب تک اجازت نہ لے لو اور اُن کے ساکِنوں
پر سلام نہ کرلو۔ (پ18،النور:27)
(7) رسول کریم کی اطاعت کا حکم: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوْۤا اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَ اُولِی الْاَمْرِ
مِنْكُمْۚ- ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو حکم مانو اللہ کا اور
حکم مانو رسول کا اور ان کا جو تم میں حکومت والے ہیں۔( پ5،النسآء: 59 )
(8) تقوی اختیار کرنے اور
سیدھی بات کہنے کا حکم: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ
قُوْلُوْا قَوْلًا سَدِیْدًاۙ(۷۰)ترجمۂ
کنزالایمان:اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور سیدھی بات کہو۔ (پ22،احزاب:70)
نوٹ:سیدھی بات سے مراد سچی ، درست ، حق اور انصاف کی بات
ہے۔
(9) بدگمانی سے بچو:یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اجْتَنِبُوْا كَثِیْرًا مِّنَ الظَّنِّ٘-اِنَّ
بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ ترجمۂ کنزالایمان:اے ایمان
والو بہت گمانوں سے بچو بےشک کوئی گمان گناہ ہوجاتا ہے۔(پ26،الحجرات:12)
(10) پاکیزہ کمائی میں سے
خرچ کرو:یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنْفِقُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا كَسَبْتُمْ
ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو
اپنی پاک کمائیوں میں سے کچھ دو ۔(پ3، البقرۃ: 267)
(11) وعدے پورے کرو:یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَوْفُوْا بِالْعُقُوْدِ۬ؕ ترجمہ کنزالعرفان: اے ایمان والو اپنے قول(عہد) پورے کرو۔(پ6، المآئدۃ:1)نوٹ: قول سے
مراد عہد ہے۔
(12) اعمال میں اعتدال کا
حکم:یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُحَرِّمُوْا طَیِّبٰتِ مَاۤ اَحَلَّ
اللّٰهُ لَكُمْ وَ لَا تَعْتَدُوْاؕ- ترجمۂ کنز
الایمان: اے ایمان والو حرام نہ ٹھہراؤ وہ ستھری چیزیں کہ اللہ نے
تمہارے لیے حلال کیں اور حد سے نہ بڑھو ۔(پ7، المآئدۃ:87)
(13) دین خدا کی مدد کرو: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُوْنُوْۤا اَنْصَارَ اللّٰهِ ترجمۂ کنز الایمان:اے ایمان
والو دینِ خدا کے مددگار ہو۔ (پ28،الصف:14) ایمان
والوں کی مدد کرنا دراصل خدا کے دین کی مدد کرنا ہے۔
(14) اپنے آپ کو اور گھر
والوں کو جہنم سے بچاؤ: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَ
اَهْلِیْكُمْ نَارًا ترجمۂ
کنز الایمان:اے ایمان والواپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کواس آگ سے
بچاؤ۔ (پ28،تحریم:6)
(15) تم پر اصلاح کی کوشش
لازم ہے: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا عَلَیْكُمْ اَنْفُسَكُمْۚ ترجمۂ کنز الایمان:اے ایمان والو! تم اپنی فکر رکھو۔ (پ7،المآئدۃ: 105)